🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3816 (کل: 20 مقامات، 12 کتب)
المعجم الاوسط: 3816، 5840
سنن ترمذی: 3662، 3663، 3799M
مشکوۃ المصابیح: 6061
مسند احمد: 23276، 23386
مسند الحمیدی: 454
مصنف ابن ابی شیبہ: 39831
الفتح الربانی: 11571، 11587، 12153
المستدرک علی الصحیحین: 4504
السنن الكبرى للبيهقي: 16590، 16591
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15606
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1143، 2511
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6557
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11587
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جُلُوسًا فَقَالَ ”إِنِّي لَا أَدْرِي مَا قَدْرُ بَقَائِي فِيكُمْ فَاقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي“ وَأَشَارَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ”وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ عَمَّارٍ وَمَا حَدَّثَكُمْ ابْنُ مَسْعُودٍ فَصَدِّقُوهُ“
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ میں کتنا عرصہ تمہارے درمیان رہوں گا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: تم میرے بعد ان دونوں کی اقتدا کرنا، عمار کے عہد کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور عبداللہ بن مسعود تمہیں جو کچھ بیان کریں ان کی تصدیق کرنا۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11587]
تخریج الحدیث: «حديث حسن بطرقه وشواھده، اخرجه الترمذي باثر الحديث: 3799، وابن ماجه: 97، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23276 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23665»
وضاحت: فوائد: … اس باب میں بعض صحابہ کی اغلبی صفات کابیان ہے، جس صحابی میں جو صلاحیت غالب تھی، وہ اس لائق ہوتا کہ اس سے یہ فیض حاصل کیا جائے۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن بطرقه وشواھده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12153
عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”اقْتَدُوا بِالَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ“
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میرے بعد ان دو حضرات کی اقتدا کرنا، ابوبکر اور عمر۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12153]
تخریج الحدیث: «حديث حسن بطرقه وشواھده، اخرجه الترمذي: 3662، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23245 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23634»

الحكم على الحديث:
حديث حسن بطرقه وشواھده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4504
وقد حدَّثَنيه أبو بكر محمد بن عَبد الله (1) الفقيه، حدثنا محمد بن حَمْدون بن خالد، حدثنا علي بن عثمان النُّفَيلي، حدثنا إسحاق بن عيسى بن الطبّاع، حدثنا سفيان بن عُيَينة، عن مِسعَر، عن عبد الملك بن عُمير عن رِبعيّ بن حِراش، عن حُذيفة بن اليمان، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"اقتَدُوا باللذين من بَعدِي، أبي بكر وعُمرَ، واهتدُوا بهَدْي عمّار، وبعهدِ ابن أمِّ عَبْدٍ" (2) .
هذا حديث مِن أجلِّ ما رُوِيَ في فضائل الشيخين، وقد أقام هذا الإسنادَ عن الثَّوْري ومسعرٍ أبو يحيى الحِمَّاني، وأقامه أيضًا عن مِسعرٍ وكيعٌ وحفصٌ بنُ عمر الأُبُلِّي، ثم قَصَّر بروايته عن ابن عُيَينة الحميديُّ وغيرُه، وأقام الإسنادَ عن ابن عُيَينة إسحاقُ ابن عيسى بن الطبّاع، فثبت بما ذكرنا صحةُ هذا الحديث، وإن لم يُخرجاه. وقد وجدنا له شاهدًا بإسناد صحيح عن عبد الله بن مسعود:
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد ان دو کی اقتدا کرنا: ابوبکر اور عمر کی، اور عمار کے طریقے سے ہدایت حاصل کرنا، اور ابن ام عبد کے عہد (کی پاسداری) کرنا۔“
یہ حدیث شیخین کے فضائل میں مروی جلیل القدر روایات میں سے ہے، اس کی سند کو سفیان ثوری اور مسعر سے ابو یحییٰ حمانی نے مکمل بیان کیا ہے، اسی طرح مسعر سے وکیع اور حفص بن عمر ابلی نے بھی اسے صحیح طور پر روایت کیا ہے، پھر ابن عیینہ سے روایت کرتے ہوئے حمیدی وغیرہ نے اختصار سے کام لیا لیکن اسحاق بن عیسیٰ بن طباع نے ابن عیینہ سے سند کو مکمل اور درست بیان کیا ہے، چنانچہ ہمارے ذکر کردہ دلائل سے اس حدیث کی صحت ثابت ہے اگرچہ شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور ہمیں اس کے لیے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ایک صحیح سند کے ساتھ شاہد بھی ملا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4504]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إن شاء الله.» [ترقيم الرساله 4504] [ترقيم الشركة 4481]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16590
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، بِبَغْدَادَ، أَنْبَأَ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْن عَمْرٍو الرُّزَازُ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، أَنْبَأَ الضَّحَّاكُ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مَوْلًى، لِرِبْعِيٍّ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَاهْتَدُوا بِهَدْيِ عَمَّارٍ، وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ".
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی پیروی کرو اور عمار رضی اللہ عنہ کی سیرت اپنانا اور ابن ام عبد رضی اللہ عنہ کے عہد کو لازم پکڑنا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16590]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16591
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ هِلَالٍ، مَوْلَى رِبْعِيٍّ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْتَدُوا بِالَّلذَيْنِ مِنْ بَعْدِي"، يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا".
سابقہ روایت۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16591]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15606
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتَدُوا بِالَّذِينَ مِنْ بَعْدِي: أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَاهْتَدَوْا بِهَدْيِ عَمَّارِ، وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ:" اقْتَدُوا بِالَّذِينَ مِنْ بَعْدِي: أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد ان دو لوگوں کی پیروی کرنا، ابوبکر اور عمر اور عمار کی ہدایت کے ذریعے رہنمائی حاصل کرنا، اور ابن اُم عبد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود) کے عہد کو مضبوطی سے تھام کے رکھنا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”میرے بعد دو افراد کی پیروی کرنا، ابوبکر اور عمر۔“ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15606]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3799، 3662، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5499، 5836، 3828، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 467، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22734، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4508»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1143
«اقتدوا باللذين من بعدي: أبي بكر وعمر واهتدوا بهدي عمار وما حدثكم ابن مسعود فاقبلوه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے بعد ان دو کی پیروی کرنا: ابوبکر اور عمر کی، اور عمار کے طریقے سے ہدایت پانا، اور ابن مسعود تم سے جو بیان کریں اسے قبول کرنا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1143]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ع] عن حذيفة. الصحيحة 1233.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2511
«إني لا أدري ما قدر بقائي فيكم فاقتدوا باللذين من بعدي: أبي بكر وعمر وتمسكوا بهدي عمار وما حدثكم ابن مسعود فصدقوه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ میں نہیں جانتا کہ میں تمہارے درمیان کتنا عرصہ باقی رہوں گا، پس تم میرے بعد ان دو (ہستیوں) یعنی ابوبکر اور عمر کی پیروی کرنا، اور عمار کے طریقے کو مضبوطی سے تھامے رکھنا، اور ابن مسعود تم سے جو حدیث بیان کریں اسے سچ جاننا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2511]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت هـ حب] عن حذيفة. الصحيحة 1230، المشكاة 6052.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5840
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَصِينٍ، قَالَ: نَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبِي ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَاهْتَدُوا بِهَدْيِ عَمَّارٍ ، وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد ان دو شخصوں، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کی اقتدا کرنا، عمار (رضی اللہ عنہ) کی راہنمائی پر چلنا اور ابن ام عبد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کے عہد کو مضبوطی سے تھامے رکھنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث مسعر رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی جاتی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5840]
تخریج الحدیث: «قال العقيلي: يروى عن حذيفة بأسانيد جياد تثبت «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 4، ص 350» »
«قال ابن عبد البر: حديث حذيفة حسن «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 9، ص 582» »
«قال العقيلي: يروى عن حذيفة عن النبي صلى الله عليه وسلم بأسانيد جياد تثبت «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 9، ص 580» »
«قال أبو حاتم الرازي: سألت أبي عن حديث رواه الثوري عن عبد الملك بن عمير عن هلال مولى ربعي عن ربعي عن حذيفة مرفوعا اقتدوا باللذين من بعدي ورواه زائدة وغيره عن عبد الملك عن ربعي عن حذيفة مرفوعا أيهما أصح قال ما قال الثوري زاد رجلا وجود الحديث «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 9، ص 581» »
«قال البزار: مختلف في إسناده ومتكلم فيه من أجل مولى ربعي وهو مجهول عندهم «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 9، ص 582» »
«قال الهيثمي: فيه يحيى بن عبد الحميد الحماني وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 295» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6902، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4477، 4478، 4479، 4480، 4481، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3662، 3662 (م)، 3663، 3799 (م)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 97، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10168، 16687، 16688، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23717، 23748، 23868، 23901، والحميدي فى «مسنده» برقم: 454، والبزار فى «مسنده» برقم: 2828، 2829، 2827، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32605، 38204، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1227، 1228، 1224، 1225، 1226، 1229، 1233، 1230، 1231، 1232، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3816، 5503»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف يحيى بن عبد الحميد الحماني، والحديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6557
وَعَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، وَاهْتَدُوا بِهَدْيِ عَمَّارٍ، وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَنْهُ أَبُو يَعْلَى وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظِ: "كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي لَأَرَى مُقَامِي فِيكُمْ إِلَّا قَلِيلًا، فَاقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي..." فَذَكَرَهُ، وَزَادَ: "وَمَا حَدَّثَكُمُ ابْنُ مَسْعُودٍ فَاقْبَلُوهُ".
وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالتِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ مُقْتَصِرَيْنِ عَلَى فَضْلِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَقَطْ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي جُحَيْفَةَ رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد ان دو شخصیات کی اقتدا کرنا: ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہما)، اور عمار (رضی اللہ عنہ) کی سیرت و طریقے کو اپناؤ اور ابنِ امِ عبد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کی وصیت و عہد کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔“ اسے حمیدی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ نیز اسے ابوبکر بن ابی شیبہ، ان سے ابویعلیٰ اور ان سے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقیناً میں تمہارے درمیان اپنے ٹھہرنے کی مدت کو اب تھوڑا ہی دیکھ رہا ہوں، پس میرے بعد ان دو ہستیوں کی پیروی کرنا...“ پھر راوی نے مکمل حدیث ذکر کی اور اس میں یہ اضافہ بھی ہے کہ ”اور ابنِ مسعود (رضی اللہ عنہ) تمہیں جو بھی حدیث بیان کریں اسے برحق جان کر قبول کر لیا کرو۔“ ابنِ ماجہ اور ترمذی نے بھی اسے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے، تاہم ان دونوں محدثین نے اپنی روایت میں صرف سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی فضیلت کے ذکر پر اکتفا کیا ہے۔ اس حدیث کا ایک شاہد (تائیدی روایت) سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جسے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام حاکم نے اسے سیدنا ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی نقل کر کے صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6557]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3799، وأخرجه مسند البزار برقم: 2827، 2828، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4508، 4509، 4513، 8022، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6902، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 97، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22734، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3828، 5499، 5836، 7173، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15606، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1224، وأخرجه شرح السنة برقم: 3895، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 61»

الحكم على الحديث:
صححه الحاكم / أخرجه ابن حبان في صحيحه / حسنه الترمذي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں