🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3862 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 3862
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 588
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3862
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مَيْسَرَةَ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ... قَالَ: نَا قَيْسُ بْنُ رُمَّانَةَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: لَمَّا جَاءَ سُهَيْلُ بْنُ عَمْرٍو إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ بِمُنْتَهِينَ حَتَّى أَبْعَثَ إِلَيْكُمْ رَجُلًا يَضْرِبُ رِقَابَكُمْ عَلَى الدِّينِ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " لَا I "، وَقَالَ آخَرُ: أَنَا هُوَ؟ قَالَ: I " لَا، وَلَكِنْ هُوَ خَاصِفُ النَّعْلِ I "، وَكَانَ عَلِيٌّ يَخْصِفُ النَّعْلَ.
وَقَالَ عَلِيٌّ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ.
قَالَ قَيْسُ بْنُ رُمَّانَةَ : ثُمَّ لَقِيتُ رِبْعِيَّ بْنَ حِرَاشٍ ، فَحَدَّثَنِي بِهِ عَنْ عَلِيٍّ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَمَا حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا قَيْسُ بْنُ رُمَّانَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ قَيْسِ بْنِ رُمَّانَةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ بْنِ رَاشِدٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سہیل بن عمرو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ باز نہیں آؤ گے یہاں تک کہ میں تمہاری طرف ایک ایسا آدمی بھیجوں جو دین (کی خاطر) تمہاری گردنیں مارے۔“ تو بعض صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ دوسرے نے عرض کیا: کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ جوتی گانٹھنے والا ہے۔“ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ جوتی گانٹھ رہے تھے۔
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“
قیس بن رمانہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”پھر میں ربعی بن حراش رحمہ اللہ سے ملا تو انہوں نے مجھے یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے واسطے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح بیان کی جیسے ابو بردہ رحمہ اللہ نے مجھے بیان کی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو بردہ سے صرف قیس بن رمانہ نے روایت کیا ہے، اور قیس بن رمانہ سے صرف یزید بن راشد نے، اور یزید بن راشد سے صرف عبدالرحمن بن مغراء نے، اس کی روایت میں حسین بن عیسیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3862]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 106، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1172، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 405، 445، 446، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2591، 2630، 7914، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5880، 8362، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2700، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2660، 3715، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 31، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18905، وأحمد فى «مسنده» برقم: 594، 639، 640، 1015، 1016، 1090، 1308، 1352، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 109، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 496، 513، 588، 627، والبزار فى «مسنده» برقم: 869، 905، 903، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26764، 26770، 32744، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7319، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 383، 384، 385، 4054، 4053، والطبراني فى «الصغير» برقم: 924، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4307»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 588
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ الْحِمَّانِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، وَأَشْهَدُ أَنَّهُ مِمَّا كَانَ يُشِيرُ إِلَيَّ: لَيُخَضَّبَنَّ هَذَا مِنْ دَمِ هَذَا. يَعْنِي لِحْيَتَهُ مِنْ دَمِ رَأْسِهِ.
ثعلبہ حِمّانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا، وہ اپنا ٹھکانا جہنم کی آگ میں بنا لے“، نیز سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ ان پیش گوئیوں میں سے جن کی طرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری جانب اشارہ فرمایا کرتے تھے، ایک یہ بھی تھی کہ یہ یقیناً اس کے خون سے رنگ دی جائے گی، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی داڑھی ان کے سر کے خون سے رنگین ہو جائے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 588]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: «قال عبد الملك بن عبد الله بن دهيش في تحقيق (الأحاديث المختارة)، عند الحديث 405، بالسند نفسه: إسناده صحيح» .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: قد مضى تخريجه (4961)، ولكن دون شطره الأخير: "وأشهد أنه مما كان يشير … " إلى آخره. ولهذا الشطر: طرق كثيرة عن علي بنحوه. مضى بعضها (برقم/ 569)»
«أخرجه أبو يعلى فى (مسنده) برقم: 588 بهذا الإسناد. وأخرج البخاري فى (صحيحه) برقم: 106 صدره بمعناه، من طريق ربعي بن حراش، عن علي، دون خبر خضاب اللحية بدم الرأس، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 583»

الحكم على الحديث:
«قال عبد الملك بن عبد الله بن دهيش في تحقيق (الأحاديث المختارة)، عند الحديث 405، بالسند نفسه: إسناده صحيح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں