🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3880 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 3880
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9016
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4745
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3880
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي الضَّيْرِ النَّصْرِيُّ قَالَ: نَا لَيْثٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ، وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ، وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِهِمْ يَوْمٌ يَوَدُّ أَنَّهُ مُعَلَّقٌ بِالنَّجْمِ أَبَدًا، وَأَنَّهُ لَمْ يَتَأَمَّرْ عَلَى اثْنَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”حکمرانوں کے لیے ہلاکت ہے، امینوں کے لیے ہلاکت ہے، اور عریفوں (چودھریوں اور سرداروں) کے لیے ہلاکت ہے۔ ان میں سے ہر ایک پر ضرور ایک ایسا دن آئے گا کہ وہ تمنا کرے گا کہ کاش وہ ہمیشہ ستارے سے لٹکا رہتا اور کبھی دو آدمیوں پر بھی حاکم نہ بنایا گیا ہوتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث لیث سے صرف عمر بن سعد نے روایت کی ہے، اور اس میں اسماعیل بن موسیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3880]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4745»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9016
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ، وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ، وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِهِمْ يَوْمٌ وَدَّ أَنَّهُ مُعَلَّقٌ بِالنَّجْمِ، وَأَنَّهُ لَمْ يَلِ عَمَلًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ النَّصْرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”امراء کے لئے بربادی ہے عرفاء کے لئے بربادی ہے، اور امناء کے لئے بربادی ہے (یعنی سرکاری اہلکاروں کے لئے بربادی ہے) ان لوگوں پر ایک ایسا دن آئے گا کہ جب وہ شخص یہ آرزو کرے گا کہ اسے ستارے کے ساتھ لٹکا دیا جاتا لیکن وہ کسی ریاستی عہدے کا ذمہ دار نہ بنا ہوتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن سعید نسری ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی لیث بن ابوسلیم مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9016]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4745)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3892، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4213/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4745
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ النَّصْرِيُّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِهِمْ يَوْمٌ وَدَّ أَنَّهُ مُعَلَّقٌ بِالنَّجْمِ، وَأَنَّهُ لَمْ يَلِ عَمَلًا.
مجاہد رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: «وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِهِمْ يَوْمٌ وَدَّ أَنَّهُ مُعَلَّقٌ بِالنَّجْمِ وَأَنَّهُ لَمْ يَلِ عَمَلًا» ”ہلاکت و بربادی ہے حکمرانوں کے لیے، ہلاکت ہے عوامی نگرانوں کے لیے اور ہلاکت ہے امانت دار عہدے داروں کے لیے؛ یقیناً ان میں سے ہر ایک پر ایک ایسا ہولناک دن ضرور آئے گا جب وہ یہ حسرت کرے گا کہ کاش! اسے آسمان کے کسی ستارے سے لٹکا دیا گیا ہوتا اور اس نے زندگی میں کبھی کوئی انتظامی ذمہ داری یا سرکاری عہدہ قبول نہ کیا ہوتا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4745]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3892، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9016، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4213/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4726»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں