الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4018 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 4018
المعجم الکبیر للطبرانی: 8962
حدیث نمبر: 4018
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُهُمْ إِذَا دَخَلَتِ الْمَرْأَةُ عَلَى زَوْجِهَا أَنْ يَقُومَ الرَّجُلُ، فَتَقُومُ مِنْ خَلْفِهِ فَيُصَلِّيَانِ رَكْعَتَيْنِ، وَيَقُولُ: I " اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لِأَهْلِي فِيَّ، اللَّهُمَّ ارْزُقْهُمْ مِنِّي، وَارْزُقْنِي مِنْهُمُ، اللَّهُمَّ اجْمَعْ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ فِي خَيْرٍ، وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں سکھاتے تھے کہ جب بیوی اپنے شوہر کے پاس (رخصت ہو کر) آئے تو شوہر کھڑا ہو اور بیوی اس کے پیچھے کھڑی ہو، پھر دونوں دو رکعت نماز پڑھیں اور شوہر یہ دعا کرے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لِأَهْلِي فِيَّ، اللَّهُمَّ ارْزُقْهُمْ مِنِّي، وَارْزُقْنِي مِنْهُمْ، اللَّهُمَّ اجْمَعْ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ فِي خَيْرٍ، وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ» ”اے اللہ! میرے لیے میری بیوی میں برکت دے اور میری بیوی کے لیے مجھ میں برکت دے۔ اے اللہ! انہیں میری طرف سے رزق عطا فرما اور مجھے ان کی طرف سے رزق عطا فرما۔ اے اللہ! جب تک تو ہمیں اکٹھا رکھے بھلائی کے ساتھ اکٹھا رکھ، اور جب جدا کرے تو بھلائی کی طرف جدا کر۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4018]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه إسماعيل بن إبراهيم بن المغيرة المروزي ولم أجد من ذكره وعطاء بن السائب وقد اختلط وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 292» »
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10460، 10461، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17441، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8993، 8994»
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10460، 10461، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17441، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8993، 8994»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه إسماعيل بن إبراهيم المروزي لم يُعرف، وعطاء بن السائب وقد اختلط
حدیث نمبر: 7546
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا دَخَلَتِ الْمَرْأَةُ عَلَى زَوْجِهَا يَقُومُ الرَّجُلُ فَتَقُومُ مِنْ خَلْفِهِ فَيُصَلِّيَانِ رَكْعَتَيْنِ وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي وَبَارِكْ لِأَهْلِي فِيَّ اللَّهُمَّ ارْزُقْهُمْ مِنِّي وَارْزُقْنِي مِنْهُمُ اللَّهُمَّ اجْمَعْ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ فِي خَيْرٍ وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمَرْوَزِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمَرْوَزِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب عورت رخصت ہو کر شوہر کے پاس آتی ہے، تو آدمی کھڑا ہو اور عورت اس کے پیچھے کھڑی ہو اور وہ دونوں دو رکعت ادا کریں اور پھر یہ دعا کریں: ”اے اللہ! میرے اہل خانہ میں میرے لئے برکت رکھ دے اور میرے اہل خانہ کے لئے مجھ میں برکت رکھ دے اے اللہ! انہیں مجھ سے رزق عطا فرما اور مجھے ان سے رزق عطا فرما: اے اللہ! تو ہمارے درمیان ہر قسم کی بھلائی رکھنا اور جب، تو ہمیں ایک دوسرے سے الگ کرے، تو بھلائی کی طرف الگ کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ مروزی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7546]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ مروزی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7546]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8994)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7547
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فَقَالَ: إِنِّي تَزَوَّجْتُ جَارِيَةً بِكْرًا، وَإِنِّي خَشِيتُ أَنْ تَفْرَكَنِي. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَلَا إِنَّ الْإِلْفَ مِنَ اللَّهِ، وَإِنَّ الْفِرْكَ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيُكْرِهَ إِلَيْهِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ فَإِذَا دَخَلْتَ عَلَيْهَا فَمُرْهَا فَلْتُصَلِّ خَلْفَكَ رَكْعَتَيْنِ. قَالَ الْأَعْمَشُ: فَذَكَرْتُهُ لِإِبْرَاهِيمَ: فَقَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَقُلِ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي وَبَارِكْ لَهُمْ فِيَّ اللَّهُمَّ ارْزُقْهُمْ مِنِّي وَارْزُقْنِي مِنْهُمُ اللَّهُمَّ اجْمَعْ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ إِلَى خَيْرٍ وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى الْخَيْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: بجیلہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں نے ایک کنواری لڑکی کے ساتھ شادی کر لی ہے مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ وہ مجھ سے نفرت کرنے لگے گی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: خبردار الفت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے، اور نفرت شیطان کی طرف سے ہوتی ہے، تاکہ وہ اس چیز کو انسان کے نزدیک ناپسندیدہ کروا دے جو چیز اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دی ہے، جب تم اس عورت کی رخصتی کروا لو، تو تم اسے یہ ہدایت کرنا کہ وہ تمہارے پیچھے دو رکعت نماز ادا کرے۔ اعمش بیان کرتے ہیں: میں نے اس بات کا تذکرہ ابراہیم سے کیا تو انہوں نے فرمایا: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا: تم یہ دعا کرنا ”اے اللہ! تو میرے لئے میرے اہل خانہ میں برکت رکھ دے اور ان کے لئے مجھ میں برکت رکھ دے۔ اے اللہ! تو ان کو مجھ سے رزق عطا فرما اور مجھے ان سے رزق عطا فرما۔ اے اللہ! جب تک، تو ہمیں اکٹھا رکھے گا بھلائی کی طرف اکٹھا رکھنا اور جب، تو ہمارے درمیان علیحدگی کروائے گا، تو بھلائی کی طرف علیحدگی کروانا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے جال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7547]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے جال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8993)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8962
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ: إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً، وَإِنِّي أَخَافُ الْفَرْكَ، قَالَ: إِذَا أَتَيْتَ بِهَا فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَقُلِ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لَهُمْ فِيَّ، اللَّهُمَّ اجْمَعْ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ بِخَيْرٍ، وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ ".
ابوعبدالرحمن سلمی کہتے ہیں: ایک آدمی سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میں نے ایک عورت سے نکاح کیا ہے اور مجھے (اس کی) بیزاری کا ڈر ہے۔ فرمایا: ”جب تم اس کے پاس جاؤ تو دو رکعتیں پڑھو اور کہو: اے اللہ! میرے گھر والوں میں میرے لیے برکت دے اور مجھ میں ان کے لیے برکت دے، اے اللہ! ہمیں اکٹھا رکھ تو بھلائی کے ساتھ اکٹھا رکھ، اور اگر جدا کرے تو بھلائی کی طرف جدا کر۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8962]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 204، حدیث 8994»