الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4210 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 4210
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17061
حدیث نمبر: 4210
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَحْمَدَ الْمَرُّوذِيُّ قَالَ: نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامِ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَعَارُّ مِنَ اللَّيْلِ، فَيَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَسُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، إِلَّا غُفِرَ لَهُ، فَإِنْ هُوَ عَزَمَ فَقَامَ فَتَوَضَّأَ فَدَعَا اللهَ، اسْتَجَابَ لَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامِ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامِ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان رات کو بیدار ہو اور یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَسُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور تمام جہانوں کا پروردگار اللہ پاک ہے، اے اللہ! مجھے بخش دے“ تو اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے، پھر اگر وہ پختہ ارادہ کر کے اٹھے اور وضو کرے، پھر اللہ سے دعا کرے تو اللہ اس کی دعا قبول فرماتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطعم بن مقدام سے یزید بن یوسف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں منصور بن ابی مزاحم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4210]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطعم بن مقدام سے یزید بن یوسف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں منصور بن ابی مزاحم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4210]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه أبان بن أبي عياش وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 126» »
«أخرجه الطيالسي فى «مسنده» برقم: 2588»
«أخرجه الطيالسي فى «مسنده» برقم: 2588»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه أبان بن أبي عياش متروك
حدیث نمبر: 17061
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَعَارُّ مِنَ اللَّيْلِ فَيَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي. إِلَّا غَفَرَ لَهُ، فَإِنْ هُوَ عَزَمَ فَقَامَ فَتَوَضَّأَ فَدَعَا اللَّهَ اسْتَجَابَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان شخص رات کی نیند سے بیدار ہو کر یہ پڑھے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي»
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص کی مغفرت ہو جائے گی، اگر وہ عزم کرے اور اُٹھ کر وضو کر لے اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے تو اس کی دعا مستجاب ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17061]

إسنادہ ضعیف جداً