الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4225 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 4225
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15361
حدیث نمبر: 4225
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ: نَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى قَالَ: نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ بِسَرِفَ، وَبَنَى بِهَا بِسَرِفَ، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ إِلَّا قُرَّةُ ، وَلَا عَنْ قُرَّةَ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَيَّاشٌ الرَّقَّامُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ إِلَّا قُرَّةُ ، وَلَا عَنْ قُرَّةَ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَيَّاشٌ الرَّقَّامُ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے سرف کے مقام پر نکاح کیا، سرف ہی میں ان کے ساتھ رخصتی ہوئی، اور سرف ہی میں ان کی وفات ہوئی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو یزید مدینی رحمہ اللہ سے قرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قرہ سے عبدالاعلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عیاش رقام منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4225]

حدیث نمبر: 15361
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ بِسَرِفَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرف کے مقام پر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15361]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15361]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح