🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4238 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 4238
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6343
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4238
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ ثَعْلَبٍ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى سُوقِ الْبَقِيعِ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي غِرَارَةٍ، فَأَخْرَجَ طَعَامًا مُخْتَلِفًا أَوْ قَالَ: مَغْشُوشًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ مُجَمِّعٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ I "، وَرَوَاهُ شَرِيكٌ وَقَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ ، وَهُوَ الصَّوَابُ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بقیع کے بازار کی طرف گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوری میں اپنا ہاتھ ڈالا اور (اس میں سے) ملا جلا غلہ نکالا، یا (راوی نے) کہا: ملاوٹ والا غلہ نکالا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عیسیٰ سے، انہوں نے مجمع سے، انہوں نے ابوبردہ سے، انہوں نے ابوموسیٰ سے، یحییٰ بن عقبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں ربیع بن ثعلب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ جبکہ شریک اور قیس بن ربیع رحمہما اللہ نے اسے عبداللہ بن عیسیٰ سے، انہوں نے جمیع بن عمیر سے، انہوں نے ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور یہی درست ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4238]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه يحيى بن عقبة بن أبي الغيراز وقد قيل إنه يفتعل الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 79» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه يحيى بن عقبة بن أبي العيزار
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6343
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى سُوقِ الْنَقِيعِ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي غِرَارَةٍ، فَأَخْرَجَ طَعَامًا مُخْتَلِفًا - أَوْ قَالَ: مَغْشُوشًا - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْغِيرَازِ، وَقَدْ قِيلَ: إِنَّهُ يَفْتَعِلُ الْحَدِيثَ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نقیع کے بازار کی طرف جا رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک ایک ڈھیر میں داخل کیا، تو آپ نے مختلف قسم کا اناج نکالا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ملاوٹ والا اناج نکالا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو ہمیں دھوکہ دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوغیراز ہے ایک قول کے مطابق وہ شخص حدیث ایجاد کیا کرتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6343]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں