🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4414 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 4414
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3045
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4414
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ حَكِيمٍ الصَّنْعَانِيِّ ، يَرُدُّهُ إِلَى طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ غَسَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْتَسَلَ، ثُمَّ غَدَا وَبَكَّرَ، وَدَنَا حَيْثُ يَسْمَعُ خُطْبَةَ الْإِمَامِ، ثُمَّ أَنْصَتَ، كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ، صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن (اپنا سر) دھویا اور غسل کیا، پھر صبح سویرے نکلا اور اول وقت میں پہنچا، اور امام کے قریب ہو کر بیٹھا جہاں سے وہ خطبہ سن سکے، پھر خاموشی اختیار کی، تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے عمل کا ثواب ملے گا، یعنی اس کے روزوں اور اس کی شب بیداری کا ثواب۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4414]
تخریج الحدیث: «قال بدر الدين العيني: ضعيف «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 6، ص 176» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4869»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3045
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ دَنَا حَيْثُ يَسْتَمِعُ خُطْبَةَ الْإِمَامِ فَإِذَا خَرَجَ اسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَهُ كُتِبَتْ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا عِبَادَةُ سَنَةٍ، قِيَامُهَا وَصِيَامُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ عَجْلَانَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن سر کو دھوئے اور غسل کرے پھر وہ قریب آ جائے جہاں وہ امام کا خطہ سن سکتا ہو جب امام آ جائے تو وہ غور سے خطبہ سنے اور خاموش رہے، یہاں تک کہ امام کی اقتداء میں نماز ادا کرے تو اس کے اٹھائے ہوئے ہر ایک قدم کے عوض میں اس کے لئے ایک سال کی عبادت یعنی ایک سال کے قیام اور روزوں کا ثواب نوٹ کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن عجلان ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3045]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4869»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں