🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4586 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
المعجم الاوسط: 4586
سنن نسائی: 432، 737
مشکوۃ المصابیح: 5747
مسند احمد: 14264
مصنف ابن ابی شیبہ: 7961، 33802، 35545
الفتح الربانی: 988، 1324، 5015
صحیح ابن حبان: 6398
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1056
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5015
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ مِنْ قَبْلِي
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے لیے غنیمتیں حلال کی گئی ہیں،جبکہ یہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں تھیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الجهاد/حدیث: 5015]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 335، 438، 3122، ومسلم: 521، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14264 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14314»
وضاحت: فوائد: … مالِ غنیمت کا حلال ہونا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاصہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کسی امت کے لیے یہ مال حلال نہیں تھا، جبکہ اس کا حلال نہ ہونا بڑی آزمائش تھی۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 335
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6398
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ سَيَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الْفَقِيرُ ، حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي: نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَجُعِلَتْ لِيَ الأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَدْرَكَتْهُ الصَّلاةُ فَلْيُصَلِّ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ، وَلَمْ تَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِي، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ، وَكَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً، وَبُعِثْتُ إِِلَى النَّاسِ عَامَّةً" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے پانچ ایسی چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں۔ ایک مہینے کے فاصلے سے (طاری ہونے والے) رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی۔ میرے لیے تمام روئے زمین کو جائے نماز اور طہارت کے حصول کا ذریعہ بنایا گیا۔ میری امت کے جس بھی فرد کو نماز کا وقت ہو جائے وہ (وہیں) نماز ادا کر لے۔ میرے لیے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا جو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال قرار نہیں دیا گیا تھا اور مجھے شفاعت عطا کی گئی اور ہر نبی کو اپنی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا گیا اور مجھے تمام لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6398]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 335، 438، 3122، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 521، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6398، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 430، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1034، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14485» «رقم طبعة با وزير 6364»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (506)، «الإرواء» (1/ 315 - 316): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1056
«أعطيت خمسا لم يعطهن أحد من الأنبياء قبلي: نصرت بالرعب مسيرة شهر وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا فأيما رجل من أمتي أدركته الصلاة فليصل وأحلت لي الغنائم ولم تحل لأحد قبلي وأعطيت الشفاعة وكان النبي يبعث إلى قومه خاصة وبعثت إلى الناس عامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے پانچ ایسی خصوصیات عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی بھی نبی کو نہیں دی گئیں: (١) ایک مہینے کی مسافت سے (دشمنوں کے دلوں میں) رعب ڈال کر میری مدد کی گئی ہے۔ (٢) میرے لیے پوری زمین کو سجدہ گاہ (مسجد) اور پاک کرنے والی چیز بنا دیا گیا ہے، لہٰذا میری امت کے جس شخص کو جہاں نماز کا وقت پا لے، اسے چاہیے کہ وہیں نماز ادا کر لے۔ (٣) میرے لیے مالِ غنیمت حلال کر دیا گیا ہے حالانکہ مجھ سے پہلے یہ کسی کے لیے بھی حلال نہیں تھا۔ (٤) مجھے شفاعت (کا عظیم مقام) عطا کیا گیا ہے۔ (٥) مجھ سے پہلے ہر نبی خاص طور پر صرف اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا، جبکہ مجھے تمام انسانوں کی طرف مبعوث کیا گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1056]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ن] عن جابر. الإرواء 285.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں