🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5475 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 5475
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16411
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5475
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ قَالَ: ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الرَّابِعُ أَرْذَلُ إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ إِلَّا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”سب لوگوں میں بہترین میرا زمانہ ہے، پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر چوتھا زمانہ (ان سے) بدتر ہے، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود اودی سے یونس بن بکیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عقبہ بن مکرم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5475]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه داود بن يزيد الأودي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 20» »
«قال أبو زرعة الرازي: وأبو نعيم أحفظ من يونس وليس لجعدة صحبة «علل الحديث، ج 6، ص 428» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2534، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7244، 9442، 10352، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2673، والبزار فى «مسنده» برقم: 8350، 9533، 9532، 9661، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6124، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2468»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف داود بن يزيد الأودي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16411
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الرَّابِعُ أَرْذَلُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قُلْتُ هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" ثُمَّ الرَّابِعُ أَرْذَلُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
”لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر ان کے بعد والوں کا ہے، پھر چوتھے زمانے میں وہ لوگ ہوں گے، جو گھٹیا ترین ہوں گے اور قیامت تک ایسا ہی رہے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”پھر چوتھے زمانے سے لے کر قیامت تک گھٹیا لوگ ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید اؤدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16411]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5471»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں