الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5618 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
حدیث نمبر: 5618
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ مِينَاءَ - قَالُونُ - قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ [ أَبِي ] الْمُثَنَّى الْقَارِئِّ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَدِينَةُ قُبَّةُ الْإِسْلَامِ، وَدَارُ الْإِيمَانِ، وَأَرْضُ الْهِجْرَةِ، وَمُبَوَّأُ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: قَالُونُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ اسلام کا مرکز و قلعہ، ایمان کا گھر، ہجرت کی سرزمین اور حلال و حرام کے نزول و قرار کی جگہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں قالون منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5618]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں قالون منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5618]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عيسى بن مينا قالون وحديثه حسن وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 298» »
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 5777
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَدِينَةُ قُبَّةُ الْإِسْلَامِ، وَدَارُ الْإِيمَانِ، وَأَرْضُ الْهِجْرَةِ، وَمُبَوَّأُ الْحَلَالِ، وَالْحَرَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مِينَا قَالُونُ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مِينَا قَالُونُ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مدینہ، اسلام کا قبہ، ایمان کا گھر، ہجرت کی سرزمین اور حلال اور حرام کا ٹھکانہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مینا قالون ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5777]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مینا قالون ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5777]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (124/1)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5614»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9023
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - قَالَ شَرِيكٌ: لَا أَدْرِي رَفْعَهُ أَمْ لَا؟ - قَالَ:" الْإِمَارَةُ أَوَّلُهَا نَدَامَةٌ، وَأَوْسَطُهَا غَرَامَةٌ، وَآخِرُهَا عَذَابٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: شریک نامی راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مرفوع حدیث کے طور پر یہ حدیث نقل کی ہے۔ یا مرفوع حدیث کے طور پر یہ حدیث نقل نہیں کی ہے وہ فرماتے ہیں: ”امارت کا ابتدائی حصہ ندامت ہے درمیانی حصہ تاوان ہے، اور آخری حصہ قیامت کے دن عذاب ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9023]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9023]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5616
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، - قَالَ شَرِيكٌ : لَا أَدْرِي رَفَعَهُ أُمْ لَا - قَالَ: الْإِمَارَةُ أَوَّلُهَا نَدَامَةٌ، وَأَوْسَطُهَا غَرَامَةٌ، وَآخِرُهَا عَذَابٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (شریک رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے اسے مرفوع بیان کیا یا نہیں“) کہ انہوں نے فرمایا: ”امارت (حکومت و سرداری) کی ابتدا ندامت ہے، اس کا درمیان تاوان اور نقصان ہے، اور اس کا انجام قیامت کے دن عذاب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عیسیٰ سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ابان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5616]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عیسیٰ سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ابان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5616]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 201» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20284، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2649، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2263 / 1، 2263 / 2»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20284، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2649، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2263 / 1، 2263 / 2»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات