🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5808 (کل: 37 مقامات، 10 کتب)
المعجم الاوسط: 5808، 5807
صحیح بخاری: 2376، 2377، 3147، 3163، 3778، 3792، 3793، 3794، 4331، 4332، 4333، 4334، 4337، 7057
مسند احمد: 12085، 12706، 12749، 12885، 19092، 19094
مسند الحمیدی: 1229
المنتقى ابن الجارود: 1013
الفتح الربانی: 6176
صحیح ابن حبان: 7275، 7276
الجامع الكامل: 862، 5578، 10505، 13520
السنن الكبرى للبيهقي: 11787، 11796، 20432، 20433
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3649، 3651
31 تا 37
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11787
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَنْصَارَ لِيُقْطِعَ لَهُمُ الْبَحْرَيْنَ، فَقَالُوا: لَا حَتَّى تُقْطِعَ لِإخْوَانِنَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مِثْلَ الَّذِي تُقْطِعُنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً؛ فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو بلایا تاکہ بحرین کی زمین ان کے نام جاری کر دیں، انہوں نے کہا: ہم اس وقت تک نہ لیں گے جب تک آپ ہمارے مہاجرین بھائیوں کے لیے اس طرح کی زمین بطور جاگیر عطا نہ کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میرے بعد دیکھو گے کہ تم پر دوسروں کو ترجیح دی جائے گی، پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ مجھے مل لو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب إحياء الموات/حدیث: 11787]
تخریج الحدیث: «أخرجه بخاري 3794»

الحكم على الحديث:
أخرجه بخاري 3794
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11796
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّهِيدُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَنْصَارَ لِيَكْتُبَ لَهُمْ إِلَى الْبَحْرَيْنِ، فَقَالُوا: لَا وَاللهِ حَتَّى تَكْتُبَ لِإِخْوَانِنَا مِنْ قُرَيْشٍ بِمِثْلِهَا، فَقَالَ لَهُمْ ذَلِكَ مَا شَاءَ اللهُ، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُونَ ذَلِكَ، قَالَ:" فَإِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً؛ فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُونُسَ وَرَوَاهُ بَعْضُهُمْ عَنْ يَحْيَى فَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: أَقْطَعَ الْأَنْصَارَ الْبَحْرَيْنَ، وَأَرَادَ أَنْ يَكْتُبَ لَهُمْ بِهَا كِتَابًا.
یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو بلایا تاکہ ان کو بحرین کی زمین کی سند جاری کر دیں، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! جب تک آپ ہمارے قریشی بھائیوں کے لیے بھی ایسا نہ کریں گے، ہم بھی نہ لیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب تک اللہ نے چاہا ان سے یہی کہتے رہے اور وہ ہر بار یہی جواب دیتے رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک تم دیکھو گے کہ میرے بعد تمہارے اوپر دوسروں کو ترجیح دی جائے گی، پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ مجھے مل لو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب إحياء الموات/حدیث: 11796]
تخریج الحدیث: «بخاري 2377»

الحكم على الحديث:
بخاري 2377
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20432
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ زَيْدُ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ الْعَلَوِيُّ بِالْكُوفَةِ، أنبأ أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْحَنِينِ، ثنا أَبُو غَسَّانَ، ثنا زُهَيْرٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ شَرِيكٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَنْصَارَ لِيَكْتُبَ لَهُمْ بِالْبَحْرَيْنِ، فَقَالُوا: لَا وَاللهِ، حَتَّى تَكْتُبَ لِإِخْوَانِنَا مِنْ قُرَيْشٍ بِمِثْلِهَا، فَقَالَ:" ذَاكَ لَهُمْ مَا شَاءَ اللهُ"، كُلُّ ذَاكَ يَقُولُونَ لَهُ، فَقَالَ:" إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو بلایا تاکہ بحرین کے متعلق لکھ دیں، انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! نہیں، پہلے ہمارے قریشی بھائیوں کے لیے اس کی مثل۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے لیے بھی وہ ہے جو اللہ چاہے۔“ تمام نے آپ سے یہی بات کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد تم ترجیح کو دیکھو گے تو صبر کرنا یہاں تک کہ مجھے ملو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20432]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20433
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أَنَّ أَبَا عُمَرَ الْحَوْضِيَّ، حَدَّثَهُمْ قَالَ: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الْمَدِينَةَ، فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْطَعَ الْأَنْصَارَ الْبَحْرَيْنِ، وَأَرَادَ أَنْ يَكْتُبَ لَهُمْ بِهَا كِتَابًا، فَقَالُوا: لَا، حَتَّى تُعْطِيَ إِخْوَانَنَا مِنْ قُرَيْشٍ مِثْلَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي".
یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ مدینہ میں ہمارے پاس آئے۔ انہوں نے ہمیں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو بحرین کی زمین جاگیر دی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ تھا کہ ان کو لکھ کر دے دیں۔ انہوں نے کہا: نہیں، یہاں تک کہ قریشیوں کو بھی اس کے مثل دیا جائے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد تم ترجیح کو دیکھو گے، پھر صبر کرنا یہاں تک کہ مجھے ملو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20433]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3649
يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْطَعَ الْأَنْصَارَ أَرْضًا مِنَ الْبَحْرَيْنِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَإِخْوَانُنَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، فَأَقْطِعْهُمْ أَيْضًا، فَقَالَ: إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار رضی اللہ عنہم کو بحرین کے علاقے میں سے کچھ زمین بطور جاگیر عطا فرمانا چاہی تو انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے مہاجرین بھائیوں رضی اللہ عنہم کے لیے بھی اسی طرح زمین کا ٹکڑا مقرر فرما دیں،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میرے بعد عنقریب (اپنے اوپر دوسروں کو) ترجیح دیے جانے کا مشاہدہ کرو گے، پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھ سے (حوضِ کوثر پر) آ ملو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3649]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4075، 6818، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1061، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16035، وأخرجه فتح الباري برقم: 2974، 3581، 3684، 6817، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3637»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3651
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكُمْ سَتُصِيبُكُمْ بَعْدِي أَثَرَةٌ، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میرے بعد عنقریب (حکمرانوں کی جانب سے) حقوق کی پامالی اور بے جا ترجیحی سلوک کا سامنا کرو گے، پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم (حوضِ کوثر پر) مجھ سے آ ملو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3651]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى آنفًا (برقم 3649)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4075، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1061، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16035، وأخرجه فتح الباري برقم: 2974، 3581، 3684، 6817، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7268، 7277، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 13352، 16517، وأخرجه شرح السنة برقم: 3818، 3970، 3972، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3639»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5807
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ الْبَجَلِيُّ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا جَاءَكُمُ الْمُصَدِّقُ فَلَا يَصْدُرُ إِلَّا وَهُوَ رَاضٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس زکوٰۃ وصول کرنے والا آئے تو وہ تمہارے ہاں سے اس حال میں لوٹے کہ تم سے راضی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے محمد بن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن طریف اس میں منفرد ہیں، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5807]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 79» »

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں