🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5818 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 5818
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5686
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5818
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ بَهْرَامَ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَجَّ عَنْ مَيِّتٍ فَلِلَّذِي حَجَّ عَنْهُ مِثْلُ أَجْرِهِ، وَمَنْ فَطَّرَ صَائِمًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ، وَمَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ بَهْرَامَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی میت کی طرف سے حج کیا تو جس کی طرف سے حج کیا گیا ہے اسے حج کرنے والے کے اجر کے برابر اجر ملے گا، اور جس نے کسی روزے دار کا روزہ افطار کروایا اسے اس روزے دار کے اجر کے برابر اجر ملے گا، اور جس نے کسی نیکی کی طرف رہنمائی کی اسے اس نیکی کرنے والے کے اجر کے برابر اجر ملے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے عبدالملک بن ابی کریمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں علی بن بہرام منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5818]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه علي بن يزيد بن بهرام ولم أجد من ترجمه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 282» »

الحكم على الحديث:
فيه علي بن يزيد بن بهرام لم يُترجم، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5686
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَجَّ عَنْ مَيِّتٍ فَلِلَّذِي حَجَّ عَنْهُ مِثْلُ أَجْرِهِ، وَمَنْ فَطَّرَ صَائِمًا فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ، وَمَنْ دَعَا إِلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ بْنِ بَهْرَامَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی میت کی طرف سے حج کرتا ہے، تو جس کی طرف سے حج کیا گیا ہے اسے بھی اس شخص کی مانند اجر ملتا ہے اور جو شخص روزہ دار کو افطاری کرواتا ہے، تو اسے بھی اس (روزہ دار) کی مانند اجر ملتا ہے اور جو شخص بھلائی کی طرف دعوت دیتا ہے، تو اس پر عمل کرنے والے کے اجر کی مانند اسے بھی اجر ملتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید بن بہرام ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5686]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5814»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں