🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 6087 (کل: 62 مقامات، 18 کتب)
المعجم الاوسط: 6087، 1267، 2391، 2938، 3465، 4554، 5188
صحیح بخاری: 250، 261، 263، 299
صحیح مسلم: 731
سنن نسائی: 229، 232، 236، 410
سنن دارمی: 772، 773
معجم صغیر للطبرانی : 121
مشکوۃ المصابیح: 546
مسند احمد: 24089، 24599، 24723، 24866، 25277، 25387، 25389، 25394، 25593، 25608، 25609، 25634، 25925، 25941، 26288
مسند الحمیدی: 168
صحیح ابن خزیمہ: 119، 236، 250، 251
اللؤلؤ والمرجان: 184
مصنف ابن ابی شیبہ: 371، 375
الفتح الربانی: 364، 365
صحیح ابن حبان: 1192، 1193، 1194
مسند امام شافعی: 12، 13
الجامع الكامل: 1344
السنن الكبرى للبيهقي: 824، 890، 894، 923، 925، 928، 3494
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4412، 4457، 4483، 4546
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 772
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنْ الْجَنَابَةِ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں اور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل جنابت کرتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 772]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 776] »
یہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے، لیکن دوسری کتب احادیث [صحيح بخاري 250] و [صحيح مسلم 319] میں صحیح سند سے مروی ہے جو متفق علیہ ہے۔ نیز دیکھئے: [مسند موصلي 4412] ، [صحيح ابن حبان 1108] ، [مسند الحميدي 159]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 773
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَهُوَ الْفَرَقُ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے جو فرق تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 773]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 777] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔ نیز دیکھئے: [مسلم 329] ، [ابن ماجه 376]
وضاحت: (تشریح احادیث 771 سے 773)
«فرق» تانبے کے ٹب کو کہتے ہیں جس میں دس لیٹر کے قریب پانی سماتا تھا، اس حدیث سے میاں بیوی کا ایک ساتھ غسلِ جنابت کرنا ثابت ہوتا ہے، ایک صحیح روایت میں ہے کہ ہمارے ہاتھ ٹکراتے اور لوٹا یا پیالہ پکڑنے کے لئے چھینا جھپٹی ہوتی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے چھوڑو میں کہتی آپ چھوڑ دیجئے، یہ حسنِ معاشرت کا کتنا بہترین نمونہ ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 121
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَشْرَسَ الْمِنْقَرِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:"كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ فِي تَوْرٍ مِنْ شَبَهٍ فَيَقُولُ: أَبْقِ لِي، أَبْقِ لِي"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ، إِلا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَلا عَنْهُ إِلا جُوَيْرِيَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور میں اکٹھے ایک پیتل کے ٹب میں نہایا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”میرے لیے بھی پانی چھوڑنا، میرے لیے بھی چھوڑنا۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الطهارة/حدیث: 121]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 250، 261، 263، 272، 299، 2030، 5955، 7339، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 319، ومالك فى «الموطأ» برقم: 98، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 236، 238، 239، 250، 251، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1108، 1111، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 605، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 72، 228، 231، وأبو داود فى «سننه» برقم: 77، 98، 238، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1755، والدارمي فى «مسنده» برقم: 776، 777، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 376، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 124، 900، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24648، والحميدي فى «مسنده» برقم: 159، 168، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 376، 1178،، والطبراني فى «الصغير» برقم: 593، 1103»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 546
546 - وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَكِلَانَا جُنُبٌ، وَكَانَ يَأْمُرُنِي، فَأَتَّزِرُ، فَيُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ. وَكَانَ يُخْرِجُ رَأْسَهُ إِلَيَّ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ، فَأَغْسِلُهُ، وَأَنَا حَائِضٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اور نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے، جبکہ ہم دونوں جنبی ہوتے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے حکم دیتے تو میں ازار پہن لیتی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے ساتھ لیٹ جاتے جبکہ میں حیض سے ہوتی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اعتکاف کی حالت میں اپنا سر مبارک میری طرف کر دیتے، تو میں اسے دھو دیتی حالانکہ میں حیض سے ہوتی تھی۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 546]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (299. 301) و مسلم (1/ 293)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24089
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ " كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَكَانَ يَغْتَسِلُ مِنَ الْقَدَحِ، وَهُوَ الْفَرَقُ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن کے پانی سے " جو ایک فرق کے برابر ہوتا تھا " غسل جنابت کرلیا کرتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24089]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 250، م: 319
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24599
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي ، عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهَا، قَالَتْ: " كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَأَنَا أَقُولُ لَهُ أَبْقِ لِي، أَبْقِ لِي" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن کے پانی سے غسل جنابت کرلیا کرتے تھے اور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہتی جاتی تھی کہ میرے لئے بھی پانی چھوڑ دیجئے، میرے لئے بھی چھوڑ دیجئے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24599]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، أم المبارك وابنها قد توبعا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24723
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ وَعَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ أَبُو زَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، قَالَ: أَبُو سَعِيدٍ: إِنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهَا، قَالَتْ: " كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، فَأُبَادِرُهُ وَأَقُولُ دَعْ لِي، دَعْ لِي" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن کے پانی سے غسل جنابت کرلیا کرتے تھے اور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہتی جاتی تھی کہ میرے لئے بھی پانی چھوڑ دیجئے، میرے لئے بھی چھوڑ دیجئے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24723]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 321
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24866
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، يُبَادِرُنِي وَأُبَادِرُهُ، وَأَقُولُ دَعْ لِي، دَعْ لِي" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن کے پانی سے غسل جنابت کرلیا کرتے تھے اور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہتی جاتی تھی کہ میرے لئے بھی پانی چھوڑ دیجئے، میرے لئے بھی چھوڑ دیجئے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24866]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 361
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25277
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَهُوَ بَيْنَهُمَا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن کے پانی سے غسل جنابت کرلیا کرتے تھے اور وہ برتن دونوں کے درمیان ہوتا تھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25277]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ، 250، م: 321
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25387
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، فَيُبَادِرُنِي وَأُبَادِرُهُ، حَتَّى أَقُولَ: دَعْ لِي، دَعْ لِي" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن کے پانی سے غسل جنابت کرلیا کرتے تھے اور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہتی جاتی تھی کہ میرے لئے بھی پانی چھوڑ دیجئے، میرے لئے بھی چھوڑ دیجئے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25387]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 321
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں