🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 6152 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 6152، 4992، 8085
معجم صغیر للطبرانی : 1140
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10478
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6152
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: نَا عَمِّي، قَالَ: نَا أَبِي ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ بِلَالِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ سَتَرَ عَوْرَةً فَكَأَنَّمَا أَحْيَا مَوْءُودَةً مِنْ قَبْرِهَا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بِلَالِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا الْوَضِينُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ الْوَضِينِ إِلَّا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَاهَانَ I ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی کی پردہ پوشی کے لائق عیب کو چھپایا تو گویا اس نے زندہ دفن کی گئی بچی کو اس کی قبر سے زندہ کر دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”بلال بن سعد سے اس حدیث کو وضین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور وضین سے طلحہ بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں محمد بن ماہان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6152]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه طلحة بن زيد وهو ضعيف ورواه بإسناد آخر فيه أبو معشر وهو أخف ضعفا من طلحة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 247» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4992، 8085، 8133»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف طلحة بن زيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1140
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مَعْبَدٍ الْخُزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، حَدَّثَنَا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:"شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الرَّمْضَاءَ، فَلَمْ يَشْكُنَا، وَقَالَ: أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، فَإِنَّهَا تَدْفَعُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ بَابًا مِنَ الضُّرِّ أَدْنَاهَا الْهَمَّ وَالْفَقْرَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، إِلا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِيُّ، وَهُوَ عِنْدِي ثِقَةٌ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ، وَلا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَلا يَحْفَظُ بَلْهَطُ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گرمی کی شدت کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کوئی حل پیش نہیں فرمایا، اور فرمانے لگے: ”یہ کلمہ زیادہ پڑھا کرو: «لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللّٰهِ» کیونکہ یہ کلمہ تکلیف کے ننانوے دروازے دور کرتا ہے جس میں سے سب سے چھوٹا دروازہ غم اور فقیری کا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المرضيٰ/حدیث: 1140]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3541، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 438، ضعيف الجامع برقم: 1840
قال الذھبی: الخبر منكر، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (3 / 649)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10478
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ سَتَرَ عَوْرَةً، فَكَأَنَّمَا أَحْيَا مَوْءُودَةً مِنْ قَبْرِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ فِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ وَهُوَ أَخَفُّ ضَعْفًا مِنْ طَلْحَةَ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس نے کسی کی پردہ پوشی کی تو گویا اس نے زندہ گاڑی جانے والی بچی کو اس کی قبر میں زندگی دی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ انہوں نے اسے ایک اور سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے جس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے، اور یہ طلحہ سے کم ضعیف ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10478]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6148»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4992
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ: نَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ: نَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَتَرَ عَلَى أَخِيهِ عَوْرَةً، فَكَأَنَّمَا أَحْيَا مَوْءُودَةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو الرَّبِيعِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کے کسی عیب پر پردہ ڈالا، تو گویا اس نے زندہ دفن کی گئی کسی بچی کو زندگی بخش دی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن المنکدر سے ابو معشر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الربیع منفرد ہیں، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب القاف/حدیث: 4992]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: ضعفه «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 12، ص 288» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6152، 8085، 8133»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8085
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَتَرَ عَلَى أَخِيهِ عَوْرَةً فَكَأَنَّمَا أَحْيَا مَوْءُودَةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو الرَّبِيعِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کی کسی پوشیدہ عیب والی بات پر پردہ ڈالا، گویا اس نے کسی زندہ درگور کی گئی بچی کو زندگی بخش دی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن منکدر سے ابو معشر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو الربیع منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8085]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: ضعفه «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 12، ص 288» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4992، 6152، 8133»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں