الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 6386 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 6386
حدیث نمبر: 6386
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ الْمَكِّيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ، وَالْمُخَابَرَةِ، وَالْمُزَابَنَةِ، وَأَنْ يُبَاعَ النَّخْلُ حَتَّى يَنْتَقِحَ وَالِانْتِقَاحُ: أَنْ يَحْمَرَّ، أَوْ يَصْفَرَّ، أَوْ يُؤْكَلَ مِنْهُ، قَالَ زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ : وَحَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، وَعَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ جَالِسٌ، فَقُلْتُ لِعَطَاءٍ : أَمَا سَمِعْتَ جَابِرًا يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ؟ قَالَ عَطَاءٌ : نَعَمْ، سَمِعْتُ جَابِرًا يُحَدِّثُ بِهَذَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. I "
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ، مخابرہ اور مزابنہ سے منع فرمایا، اور اس سے بھی کہ کھجور کے درخت (کا پھل) فروخت کیا جائے یہاں تک کہ وہ «ینتقح» ہو جائے، اور «انتقاح» سے مراد یہ ہے کہ وہ سرخ ہو جائے، یا زرد ہو جائے، یا اس میں سے کھایا جا سکے۔“
زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سے ابوالولید رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی جبکہ عطا بن ابی رباح رحمہ اللہ پاس بیٹھے ہوئے تھے، تو میں نے عطا رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا آپ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ سے یہ دو احادیث صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6386]
زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم سے ابوالولید رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی جبکہ عطا بن ابی رباح رحمہ اللہ پاس بیٹھے ہوئے تھے، تو میں نے عطا رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا آپ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ سے یہ دو احادیث صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6386]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1487، 2189، 2196، 2381، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1534، 1536، 1554، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 650، 651، 697، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4957، 4971، 4992، 4995، 5000، 5031، 5193، 5192، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2287، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3887 / 17، 3888 / 18، 3889 / 19، 3891 / 21، 3892 / 22، 3931 / 61، 3929 / 59، 3930 / 60، 4536 / 6، 4537 / 7، 4538 / 8، 4542 / 3، 4544 / 1، 4564 / 2، 4640 / 1، 4641 / 2، 4647 / 1، 4648 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4591، 4592، 4593، 4595، 4596، 4634، 4636، 4635، 6071، 6069، 6070، 6077، 6075، 6096، 6097، 6178، 6177، 6184، 6185، 11690، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3370، 3373، 3374، 3375، 3404، 3405، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1290، 1313، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2659، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2216، 2218، 2266، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10709، 10710، 10711، 10712، 10713، 10718، 10728، 10732، 10729، 10730، 10731، 10738، 10739، 10740، 10749، 10750، 10751، 10765، 10766، 10780، 10942، 10943، 11813، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2914، 2912، 2941، 2990، 2991، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14542، 14573، 14595، 14581، 14662، 14690، 14861، 14866، 15070، 15087، 15113، 15105، 15151، 15228، 15315، 15414، 15437، 15448، 15485، 15488، 15479، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1890، 1891، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1317، 1318، 1316، 1319، 1329، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1806، 1841، 1844، 1845، 1879، 1918، 1996، 1997، 2132، 2141، 2143، 2170، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1074، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 21600، 21671، 22240، 23029، 23037، 23720، 23719، 37351، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5567، 5568، 5577، 5580، 5579، 5583، 5598، 5599، 5600، 5605، 5614، 5615، 5620، 5624، 5621، 5622، 5945، 5946، 5947، 5948، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 140، 139، 141، 2694، 2693، 4935، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1748، والطبراني فى «الصغير» برقم: 518، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4789، 4824، 5225، 6141، 8375، 8738، 9022، 9056»
حدیث نمبر: 1290
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَغْدَادِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْمُحَاقَلَةِ، وَالْمُزَابَنَةِ، وَالْمُخَابَرَةِ، وَالثُّنْيَا إِلَّا أَنْ تُعْلَمَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ، مزابنہ ۱؎ مخابرہ ۲؎ اور بیع میں کچھ چیزوں کو مستثنیٰ کرنے سے منع فرمایا ۳؎ الا یہ کہ استثناء کی ہوئی چیز معلوم ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس طریق سے بروایت یونس بن عبید جسے یونس نے عطاء سے اور عطاء نے جابر سے روایت کی ہے حسن صحیح غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1290]
یہ حدیث اس طریق سے بروایت یونس بن عبید جسے یونس نے عطاء سے اور عطاء نے جابر سے روایت کی ہے حسن صحیح غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1290]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الشرب والمساقاة 17 (2381)، صحیح مسلم/البیوع 16 (1536)، سنن ابی داود/ البیوع 34 (3405)، سنن النسائی/الأیمان (والمزارعة)، 45 (3910)، والبیوع 74 (4647)، سنن ابن ماجہ/التجارات 54 (2266)، (تحفة الأشراف: 2495)، و مسند احمد (3/313، 356، 360، 364، 391، 392)، وانظر ما یأتي برقم 1313 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: محاقلہ اور مزابنہ کی تفسیر گزر چکی ہے دیکھئیے حدیث نمبر (۱۲۲۴)۔ ۲؎: مخابرہ کے معنیٰ مزارعت کے ہیں یعنی ثلث یا ربع پیداوار پر زمین بٹائی پر لینا، یہ بیع مطلقاً ممنوع نہیں، بلکہ لوگ زمین کے کسی حصہ کی پیداوار مزارع کے لیے اور کسی حصہ کی مالک زمین کے لیے مخصوص کر لیتے تھے، ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے، کیونکہ بسا اوقات مزارع والا حصہ محفوظ رہتا اور مالک والا تباہ ہو جاتا ہے، اور کبھی اس کے برعکس ہو جاتا ہے، اس طرح معاملہ باہمی نزاع اور جھگڑے تک پہنچ جاتا ہے، اس لیے ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ ۳؎: اس کی صورت یہ ہے کہ مثلاً کوئی کہے کہ میں اپنا باغ بیچتا ہوں مگر اس کے کچھ درخت نہیں دوں گا اور ان درختوں کی تعیین نہ کرے تو یہ درست نہیں کیونکہ مستثنیٰ کئے ہوئے درخت مجہول ہیں۔ اور اگر تعیین کر دے تو جائز ہے جیسا کہ اوپر حدیث میں اس کی اجازت موجود ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح أحاديث البيوع
حدیث نمبر: 1313
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْمُحَاقَلَةِ، وَالْمُزَابَنَةِ، وَالْمُخَابَرَةِ، وَالْمُعَاوَمَةِ، وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ، مزابنہ ۱؎، مخابرہ ۲؎ اور معاومہ ۳؎ سے منع فرمایا، اور آپ نے عرایا ۴؎ کی اجازت دی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1313]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1313]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البیوع 16 (1536/85)، سنن ابی داود/ البیوع 34 (3404)، سنن النسائی/الأیمان والمزارعة 45 (3910)، والبیوع 74 (4637)، سنن ابن ماجہ/التجارات 54 (2266)، (تحفة الأشراف: 2666)، و مسند احمد (3/313، 356، 360، 364، 391، 392) وانظر ما تقدم برقم 1290، وما عند صحیح البخاری/البیوع 83 (2381) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: محاقلہ اور مزابنہ کی تفسیر کے لیے دیکھئیے حدیث رقم (۱۲۲۴)۔ ۲؎: مخابرہ کی تفسیر کے لیے دیکھئیے حدیث رقم (۱۲۹۰)۔ ۳؎: عرایا کی تفسیر کے لیے دیکھئیے حاشیہ حدیث رقم (۱۳۰۰)۔ ۴؎: «بیع سنین» کو بیع معاومہ بھی کہتے ہیں، اس کی صورت یہ ہے کہ آدمی اپنے باغ کو کئی سالوں کے لیے بیچ دے، یہ بیع جائز نہیں ہے کیونکہ یہ معدوم کی بیع کی قبیل سے ہے، اس میں دھوکہ ہے، ممکن ہے کہ درخت میں پھل ہی نہ آئے، یا آئے مگر جتنی قیمت دی ہے اس سے زیادہ پھل آئے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح أحاديث البيوع