الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 6553 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 6553
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18430
حدیث نمبر: 6553
وَبِهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ. فَقَالَ بَعْضُهُمْ: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللهُ بِرَحْمَتِهِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَلَاءِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَلَاءِ I ".
ابو بردہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جسے اس کا عمل جنت میں داخل کر دے۔“ اس پر بعض صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو بھی نہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور نہ ہی مجھے، سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں ڈھانپ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو اسحاق سے یہ دونوں احادیث صرف اشعث بن سوار نے روایت کی ہیں، اور ان دونوں کی روایت میں فضل بن علاء منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6553]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو اسحاق سے یہ دونوں احادیث صرف اشعث بن سوار نے روایت کی ہیں، اور ان دونوں کی روایت میں فضل بن علاء منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6553]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: في أسانيدهم أشعث بن سوار وقد وثق على ضعفه وبقية رجالهم ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 357» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 3121»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 3121»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أشعث بن سوار
حدیث نمبر: 18430
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولُ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ". فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: وَلَا أَنْتَ؟! فَذَكَرَهُ. وَفِي أَسَانِيدِهِمْ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل نجات نہیں دلوائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے بھی نہیں البتہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ذریعے مجھے ڈھانپ لیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کروائے گا، حاضرین میں سے کسی نے دریافت کیا: آپ کو بھی نہیں؟۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ ان روایات کی اسانید میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، ان روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18430]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3447)، أخرجه مسند البزار برقم: 3121»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف