🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 6632 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
المعجم الاوسط: 6632، 8853
سنن نسائی: 982
مسند احمد: 12465، 13307، 13351، 13720
الجامع الكامل: 2014
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3669
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6632
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو عَامِرٍ النَّحْوِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا هَاشِمُ بْنُ أَبِي هُرَيْرَةَ الْحِمْصِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، وَيُخَفِّفُ الْقِيَامَ وَالْقُعُودَ فِي الصَّلَاةِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا هَاشِمُ بْنُ أَبِي هُرَيْرَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں رکوع اور سجدہ تو پورا فرماتے تھے، مگر قیام اور قعدہ میں تخفیف فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے صرف ہاشم بن ابی ہریرہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں سلیمان بن عبد الرحمن رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6632]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 13237»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 982
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا الْعَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قال: دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، فَقَالَ:" صَلَّيْتُمْ" قُلْنَا:" نَعَمْ" قَالَ:" يَا جَارِيَةُ هَلُمِّي لِي وَضُوءًا مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ إِمَامٍ أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِمَامِكُمْ هَذَا" قَالَ زَيْدٌ: وَكَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ وَيُخَفِّفُ الْقِيَامَ وَالْقُعُودَ.
زید بن اسلم کہتے ہیں کہ ہم انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے پوچھا: تم لوگوں نے نماز پڑھ لی؟ ہم نے کہا: جی ہاں! تو انہوں نے کہا: بیٹی! میرے لیے وضو کا پانی لاؤ، میں نے کسی امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جس کی نماز تمہارے اس امام ۱؎ کی نماز سے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہت رکھتی ہو، زید کہتے ہیں: عمر بن عبدالعزیز رکوع اور سجدے مکمل کرتے اور قیام و قعود ہلکا کرتے تھے۔ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 982]
حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”ہم حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، آپ نے فرمایا: ”تم نے نماز پڑھ لی؟“ ہم نے کہا: ”ہاں۔“ آپ نے لونڈی سے فرمایا: ”میرے لیے وضو کا پانی لاؤ۔“ (پھر فرمایا:) ”میں نے کسی ایسے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جو تمہارے اس امام (حضرت عمر بن عبدالعزیز) سے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسی نماز پڑھتا ہو۔“ حضرت زید نے کہا: ”حضرت عمر بن عبدالعزیز رکوع اور سجدہ مکمل کرتے تھے اور قیام و قعود ہلکا کرتے تھے۔““ [سنن نسائي/باب سجود القرآن/حدیث: 982]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 840)، مسند احمد 3/162، 163، 254، 255، 259 (صحیح) (آگے آنے والی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)»
وضاحت: ۱؎: اس سے مراد خلیفہ راشد عمر بن عبدالعزیز ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12465
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسَاحِقٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُ إِمَامًا أَشْبَهَ صَلَاةِ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِمَامِكُمْ هَذَا، لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ بِالْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍ، وَكَانَ عُمَرُ لَا يُطِيلُ الْقِرَاءَةَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے متعلق " جبکہ وہ مدینہ منورہ میں تھے " فرماتے تھے کہ میں نے تمہارے اس امام سے زیادہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھنے والی نماز پڑھتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا، حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ طویل قرأت نہ کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12465]

الحكم على الحديث:
حسن، وهذا إسناد ضعيف لجهالة محمد بن مساحق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13307
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا فَزَارَةُ بْنُ عُمَرَ وَيُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسَاحِقٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُ إِمَامًا أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِمَامِكُمْ، لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ"، قَالَ: وَكَانَ عُمَرُ لَا يُطِيلُ الْقِرَاءَةَ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ عنہ، حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے متعلق " جب کہ وہ مدینہ منورہ میں تھے " فرماتے تھے کہ میں نے تمہارے اس امام سے زیادہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھنے والی نماز پڑھتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا، حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ طویل قرأت نہ کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13307]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعیف لجهالة محمد بن مساحق و فزارۃ بن عمر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13351
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ خَالِدٍ ، وَيُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْعَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ:" صَلَّيْنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الظُّهْرَ، ثُمَّ انْصَرَفْنَا إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ نَسْأَلُ عَنْهُ، وَكَانَ شَاكِيًا، فَلَمَّا دَخَلْنَا عَلَيْهِ، سَلَّمْنَا، قَالَ: أَصَلَّيْتُمْ؟ قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: يَا جَارِيَةُ، هَلُمِّي لِي وَضُوءًا، مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ إِمَامٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِمَامِكُمْ هَذَا"، قَالَ عِصَامٌ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ زَيْدٌ: مَا يَذْكُرُ فِي ذَلِكَ أَبَا بَكْرٍ وَلَا عُمَرَ، قَالَ زَيْدٌ:" وَكَانَ عُمَرُ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، وَيُخَفِّفُ الْقُعُودَ وَالْقِيَامَ".
زید بن اسلم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نے ظہر کی نماز حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے ساتھ پڑھی، نماز کے بعد ہم لوگ حضرت انس رضی اللہ عنہ کو پوچھنے کے لئے " کہ وہ بیمار ہوگئے تھے " نکلے، ان کے گھر پہنچ کر ہم نے انہیں سلام کیا، انہوں نے پوچھا کہ کیا تم نے نماز پڑھ لی؟ ہم نے اثبات میں جواب دیا، انہوں نے اپنی باندی سے وضو کے لئے پانی منگوایا اور فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والی نماز تمہارے اس امام سے زیادہ کسی کی نہیں دیکھی، دراصل حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ رکوع و سجدہ مکمل کرتے تھے لیکن جلسہ اور قیام مختصر کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13351]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن من أجل عطاف بن خالد.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13720
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسَاحِقٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ :" مَا رَأَيْتُ إِمَامًا أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِمَامِكُمْ هَذَا، قَالَ: وَكَانَ عُمَرُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَا يُطِيلُ الْقِرَاءَةَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ عنہ،، حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے متعلق " جب کہ وہ مدینہ منورہ میں تھے " فرماتے تھے کہ میں نے تمہارے اس امام سے زیادہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھنے والی نماز پڑھتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا، حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ طویل قرأت نہ کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13720]

الحكم على الحديث:
حدیث حسن، وھذا إسناد ضعیف لجهالة محمد بن مساحق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2014
2014. عن زيد بن أسلم، قال: دخلنا على أنس بن مالك فقال: صليتُم؟ قلنا: نعم. قال: يا جارية هلُمّي لي وَضُوءاً ما صليتُ وراء إمام أشبه صلاةً برسول الله صلى الله عليه وسلم من إمامكم هذا.
قال زيد: وكان عمر بن عبدالعزيز يُتم الركوع والسجود ويخفّف القيام والقعود.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه النسائي (981) عن قتيبة، قال: حدّثنا العطَّاف بن خالد، عن زيد بن أسلم، قال (فذكره).»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3669
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ قَالَ: صَلَّيْتُ الظُّهْرَ مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ثُمَّ انْصَرَفْنَا إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَمَّا دَخَلْنَا عَلَيْهِ قَالَ: قَدْ صَلَّيْتُمْ؟ قُلْنَا: نَعَمْ، فَقَالَ: يَا جَارِيَةُ هَلُمِّي لِي وَضُوءًا، مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ إِمَامٍ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ إِمَامِكُمْ هَذَا، قَالَ زَيْدٌ : وَكَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، وَيُخَفِّفُ الْقِيَامَ وَالْقُعُودَ.
زید بن اسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی، پھر ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب ہم ان کے پاس پہنچے تو انہوں نے پوچھا: ”کیا تم نماز پڑھ چکے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: ”اے لونڈی! میرے لیے وضو کا پانی لاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے اس قدر مشابہت رکھنے والی نماز اس امام (یعنی عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ) کے علاوہ کسی اور کے پیچھے نہیں پڑھی۔“ زید بن اسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ رکوع اور سجدہ تو پوری طرح (اطمینان سے) ادا فرماتے تھے، لیکن قیام اور قعدہ میں تخفیف (اختصار) کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3669]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 981، 1135، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 888، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12938، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 815، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1717، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 726، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1082، 6628، 8847، 8848، 9214، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3657»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8853
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ : ثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ قَالَ: صَلَّى بِنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الظُّهْرَ، ثُمَّ انْصَرَفْنَا إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، نَعُودُهُ، فَلَمَّا دَخَلْتُ عَلَيْهِ قَالَ: قَدْ صَلَّيْتُمْ؟ قُلْنَا: نَعَمْ قَالَ: يَا جَارِيَةُ، هَلُمِّي لِي وَضُوءًا، I " مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ إِمَامٍ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ إِمَامِكُمْ هَذَا I ".
وَكَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، وَيُخِفُّ الْقِيَامَ وَالْقُعُودَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ .
زید بن اسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہمیں عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے ظہر کی نماز پڑھائی، پھر ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے۔ جب میں ان کے پاس داخل ہوا تو انہوں نے پوچھا: ”کیا تم لوگ نماز پڑھ چکے ہو؟“ ہم نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے کہا: ”اے لڑکی! میرے لیے وضو کا پانی لاؤ۔“ پھر فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں نے کسی امام کے پیچھے ایسی نماز نہیں پڑھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے اس قدر مشابہ ہو جتنی تمہارے اس امام کی نماز ہے۔“
اور عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ رکوع اور سجدے پورے اطمینان سے ادا کرتے تھے اور قیام و قعود ہلکا رکھتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے عطاف بن خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8853]
تخریج الحدیث: «قال ابن رجب الحنبلي: هذا حديث صحيح «فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 4، ص 432» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2140، 2141، 2142، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 980 / 1، 1134 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 725، 1055، وأبو داود فى «سننه» برقم: 888، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2733، 4076، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3143، 8482، 12660، 12857، 13511، 13879، 13928، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3669، والبزار فى «مسنده» برقم: 7472، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 320، 6054، 8912»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں