🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7319 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 7319
صحیح ابن حبان: 327، 6831
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12149
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7319
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِيهِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ I "، وَحَلَّقَ تِسْعِينَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: I " نَعَمْ، إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ I ".
لَمْ يَرْوِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ I ".
ام المومنین سیدہ امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: «إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں، عربوں کے لیے اس شر سے ہلاکت ہے جو قریب آ چکا ہے، یاجوج و ماجوج کی دیوار میں سے اتنا حصہ کھل گیا ہے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (انگلیوں کے اشارے سے) نوے کا حلقہ بنایا۔ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم ہلاک کر دیے جائیں گے حالانکہ ہم میں صالح اور نیک لوگ موجود ہوں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب خباثت (گناہ و معاصی) کی کثرت ہو جائے گی۔“
ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف رحمہ اللہ نے ابو سلمہ رحمہ اللہ سے اس کے علاوہ کوئی حدیث روایت نہیں کی، اور اس روایت کے ساتھ یحییٰ بن اسحاق رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7319]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله الطبراني ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 269» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3346، 3598، 5293، 7059، 7135، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2880، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 327، 6831، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11249، 11270، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2187، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3953، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20254، 20255، وأحمد فى «مسنده» برقم: 28056، 28057، 28059، والحميدي فى «مسنده» برقم: 310، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7155، 7159، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20749، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38369، والطبراني فى «الكبير» برقم: 135، 136، 137، 138، 142»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 327
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَزِعًا، مُحْمَرًّا وَجْهُهُ، يَقُولُ: " لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ" وَحَلَّقَ بِأَصْبُعِهِ الإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ" .
سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا، سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا (جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں) سے روایت کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے عالم میں تشریف لائے، آپ کا چہرہ مبارک سرخ تھا اور آپ فرما رہے تھے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، عربوں کے لیے اس شر (برائی) کی وجہ سے ہلاکت ہے جو قریب آ چکی ہے، آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں اتنا سوراخ ہو گیا ہے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی کا حلقہ بنا کر اشارہ فرمایا۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم ہلاک کر دیے جائیں گے جبکہ ہمارے درمیان نیک لوگ موجود ہوں گے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں! جب خباثت (برائی) زیادہ ہو جائے گی“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 327]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3346، 3598، 5293، 7059، 7135، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2880، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 327، 6831، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2187، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3953، وأحمد فى (مسنده) برقم: 28056»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (987): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، يونس: هو ابن يزيد الأيلي، وابن وهب: هو عبد الله.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6831
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، قَالَتِ: اسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ: " لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، وَحَلَّقَ بِيَدِهِ عَشَرَةً، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: نَعَمْ، إِِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ" .
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہہ رہے تھے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، عربوں کے لیے اس شر کی وجہ سے بربادی ہے جو قریب آ چکا ہے، آج یاجوج و ماجوج کی دیوار کا اتنا حصہ کھل گیا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے صفر کا حلقہ بنایا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم لوگ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے جب کہ ہمارے درمیان نیک لوگ بھی موجود ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! جب برائیاں بڑھ جائیں گی (تو نیک لوگوں سمیت سب ہلاکت کا شکار ہوں گے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6831]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3346، 3598، 5293، 7059، 7135، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2880، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 327، 6831، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2187، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3953، وأحمد فى (مسنده) برقم: 28056» «رقم طبعة با وزير 6792»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (987): ق، عن زينب بنت جحش، وهو الصواب، وكذلك رواه المؤلف فيما تقدم (327). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12149
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ" وَحَلَّقَ تِسْعِينَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں، اور بے شک ہم نے اُسی کی طرف لوٹ کے جانا ہے، عربوں کے لئے اس برائی کے حوالے سے بربادی ہے، جو قریب آ چکی ہے، یا جوج اور ماجوج کی دیوار کا اتنا حصہ کھل گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نوے کا حلقہ بنا کر یہ بات ارشاد فرمائی، میں نے عرض کی: کیا ہم ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے؟ جبکہ ہمارے درمیان نیک لوگ بھی موجود ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جب برائی کثرت سے ہو گی (تو ایسا ہی ہو گا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12149]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7315»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں