🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7332 (کل: 8 مقامات، 4 کتب)
المعجم الاوسط: 7332، 3723
معجم صغیر للطبرانی : 251
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3673، 17448
المعجم الکبیر للطبرانی: 9976، 10016، 10383
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7332
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، حَسِبْتُهُ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا نُعَلَّمُ الِاسْتِخَارَةَ كَمَا نُعَلَّمُ السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ: إِذَا أَرَادَ الرَّجُلُ أَمْرًا أَنْ يَقُولَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْوَاسِعِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا الْأَمْرُ الَّذِي أُرِيدُهُ - وَيُسَمِّيهِ - خَيْرًا لِي فِي أَمْرِ دِينِي، وَخَيْرًا لِي فِي أَمْرِ دُنْيَايَ، وَخَيْرًا لِي فِي أَمْرِ آخِرَتِي، وَخَيْرًا لِي فِي عَاقِبَةِ أَمْرِي فَيَسِّرْهُ لِي، وَبَارِكْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كَانَ شَرًّا لِي فِي أَمْرِ دِينِي، وَشَرًّا لِي فِي أَمْرِ دُنْيَايَ، وَشَرًّا لِي فِي عَاقِبَةِ أَمْرِي فَاصْرِفْهُ عَنِّي، وَيَسِّرْ لِيَ الْخَيْرَ، وَاقْضِ لِي بِهِ، ثُمَّ رَضِّنِي بِقَضَائِكَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ I ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں، میرا گمان ہے کہ انہوں نے زر بن حبیش رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا) کہ انہوں نے فرمایا: ”ہمیں استخارہ (کی دعا) اس طرح سکھائی جاتی تھی جیسے ہمیں قرآن کی کوئی سورت سکھائی جاتی تھی کہ جب کوئی شخص کسی کام کا ارادہ کرے تو وہ کہے: «‏‏‏‏اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْوَاسِعِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا الْأَمْرُ الَّذِي أُرِيدُهُ - وَيُسَمِّيهِ - خَيْرًا لِي فِي أَمْرِ دِينِي، وَخَيْرًا لِي فِي أَمْرِ دُنْيَايَ، وَخَيْرًا لِي فِي أَمْرِ آخِرَتِي، وَخَيْرًا لِي فِي عَاقِبَةِ أَمْرِي فَيَسِّرْهُ لِي، وَبَارِكْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كَانَ شَرًّا لِي فِي أَمْرِ دِينِي، وَشَرًّا لِي فِي أَمْرِ دُنْيَايَ، وَشَرًّا لِي فِي عَاقِبَةِ أَمْرِي فَاصْرِفْهُ عَنِّي، وَيَسِّرْ لِيَ الْخَيْرَ، وَاقْضِ لِي بِهِ، ثُمَّ رَضِّنِي بِقَضَائِكَ» ‏‏‏‏ ”اے اللہ! میں تیرے علم کے واسطے سے تجھ سے خیر طلب کرتا ہوں، اور تیری قدرت کے واسطے سے تجھ سے (خیر پر) قدرت مانگتا ہوں، اور میں تجھ سے تیرے فضلِ عظیم کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا، تو (سب کچھ) جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، اور تو ہی تمام غیبوں کو خوب جاننے والا ہے۔ اے اللہ! اگر یہ کام جس کا میں ارادہ رکھتا ہوں - اور (یہاں) اس کام کا نام لے - میرے لیے میرے دین کے معاملے میں، میری دنیا کے معاملے میں، میری آخرت کے معاملے میں اور میرے انجامِ کار کے لحاظ سے بہتر ہے، تو اسے میرے لیے آسان کر دے اور اس میں میرے لیے برکت عطا فرما۔ اور اگر یہ میرے لیے میرے دین کے معاملے میں، میری دنیا کے معاملے میں اور میرے انجامِ کار کے لحاظ سے برا ہے، تو اسے مجھ سے پھیر دے، اور میرے لیے جہاں بھی خیر ہو اسے میسر (آسان) کر دے، اور میرے لیے اس کا فیصلہ فرما دے، پھر مجھے اپنے فیصلے پر راضی کر دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مبارک بن فضالہ سے صرف ہیثم بن جمیل نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں فضل بن یعقوب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7332]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1528، 1583، 1835، 1834، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20210، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30015، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10012، 10052، 10421، والطبراني فى «الصغير» برقم: 524، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3723، 3724»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 251
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو السُّلَفِيُّ الْحِمْصِيُّ ، بِحِمْصَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلاءِ الزُّبَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، وَحَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"يُعَلِّمُنَا الاسْتِخَارَةَ كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ، يَقُولُ: إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَمْرًا، فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا الأَمْرُ خَيْرَةً لِي فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَعَاقِبَةِ أَمْرِي فَقَدِّرْهُ لِي، وَإِنْ كَانَ ذَلِكَ خَيْرًا فَسَهِّلْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ وَاصْرِفْ عَنِّي الشَّرَّ حَيْثُ كَانَ، وَرَضِّنِي بِقَضَائِكَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَكَمِ، إِلا الْمَسْعُودِيُّ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں قرآن کی سورہ کی طرح استخارہ سکھایا کرتے تھے، کہتے: ”جب تم میں سے کوئی کسی کام کا ارادہ کرے تو یوں کہے: ﴿اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيْرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيْمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ، اَللّٰهُمَّ إِنْ كَانَ هٰذَا الْأَمْرُ خَيْرًا لِي فِي دِيْنِي وَدُنْيَايَ وَعَاقِبَةِ أَمْرِي فَقَدِّرْهُ لِي، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذٰلِكَ خَيْرًا فَسَهِّلْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ وَاصْرِفْ عَنِّي الشَّرَّ حَيْثُ كَانَ، وَرَضِّنِي بِقَضَائِكَ﴾ ۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الصلوٰة/حدیث: 251]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1528، 1583، 1834، 1835، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20210، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30015، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10012، 10052، 10421، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3723، 3724، 7332، والطبراني فى «الصغير» برقم: 524

قال الھیثمی: في إسناد الأوسط والصغير رجل ضعف في الحديث، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 280) برقم: 3673»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3673
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا اسْتَخَارَ فِي الْأَمْرِ يُرِيدُ أَنْ يَصْنَعَهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا خَيْرًا لِي فِي دِينِي وَخَيْرًا لِي فِي مَعِيشَتِي وَخَيْرًا لِي فِيمَا أَبْتَغِي بِهِ الْخَيْرَ فَخِرْ لِي فِي عَافِيَةٍ وَيَسِّرْهُ لِي ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا لِي فَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ" يَقُولُ ثُمَّ يَعْزِمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا إِنَّهُ قَالَ فِي الصَّغِيرِ:" فَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ وَاصْرِفْ عَنِّي الشَّرَّ حَيْثُ كَانَ وَرَضِّنِي بِقَضَائِكَ".
وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ رَجُلٌ ضَعْفٌ فِي الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کوئی کام کرنے کا ارادہ کرتے، تو اُس کے بارے میں استخارہ کرتے، تو یہ پڑھا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے علم کے مطابق بھلائی طلب کرتا ہوں، اور تیری قدرت کی مدد سے طاقت مانگتا ہوں، میں تیرا فضل مانگتا ہوں، بے شک تو قدرت رکھتا ہے، اور میں قدرت نہیں رکھتا ہوں، اور تو علم رکھتا ہے، اور میں علم نہیں رکھتا ہوں، تو غیوب کا بہت زیادہ علم رکھنے والا ہے، اے اللہ! اگر یہ چیز میرے لئے میرے دین کے حوالے سے بہتر ہے، اور میری زندگی کے حوالے سے میرے لئے بہتر ہے، اور اُس چیز کے حوالے سے میرے لئے بہتر ہے، جس کے ذریعے میں بھلائی حاصل کرنا چاہوں، تو میرے لئے عافیت مقرر کر دے اور اسے میرے لئے آسان کر دے اور پھر میرے لئے اس میں برکت رکھ دے، اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور چیز میرے حق میں بہتر ہو، تو میرے حق میں بہتر چیز مقدر کر دے، خواہ وہ جہاں کہیں بھی ہو“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے، اور پھر عزم کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے معجم صغیر میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تو میرے مقدر میں بھلائی رکھ دے، خواہ وہ جہاں کہیں بھی ہو، اور برائی کو مجھ سے پھیر دے، خواہ وہ جہاں کہیں بھی ہو، اور مجھے اپنے فیصلے سے راضی کر دے“۔ معجم کبیر کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ طلحی ہے، اور وہ ضعیف ہے، معجم اوسط اور معجم صغیر کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جسے حدیث میں ”ضعیف“ قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3673]
تخریج الحدیث: «مصنف ابن أبى شيبة كتاب الدعاء، الرجل يريد الحاجة ما يدعو به؟ 28806 جامع معمر بن راشد باب الاستخارة حديث 817 البحر الزخار مسند البزار، الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله 1353 المعجم الأوسط للطبرانى، باب العين من اسمه عثمان، 3812 المعجم الصغير للطبراني، من اسمه عثمان، 525 المعجم الكبير للطبراني، من اسمه عبد الله، طرق حديث عبد الله بن مسعود ليلة الجن مع رسول الله، باب من روى عن ابن مسعود أنه لم يكن مع النبي، 9826، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10012، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7328، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 497»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17448
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا الِاسْتِخَارَةَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ ; فَإِنَّهُمَا بِيَدِكَ لَا يَمْلِكُهُمَا سِوَاكَ، فَإِنَّكَ تَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَتَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا الْأَمْرُ الَّذِي تُرِيدُهُ لِي خَيْرًا لِي فِي دِينِي وَفِي دُنْيَايَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: وَعَاقِبَةِ أَمْرِي فَوَفِّقْهُ وَسَهِّلْهُ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا فَوَفِّقْنِي لِلْخَيْرِ - أَحْسَبُهُ قَالَ - حَيْثُ كَانَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَأَكْثَرُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ حَسَنَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں استخارہ کی تعلیم دیتے تھے (جس کی دعا کے کلمات یہ ہیں:)
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ ; فَإِنَّهُمَا بِيَدِكَ لَا يَمْلِكُهُمَا سِوَاكَ، فَإِنَّكَ تَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَتَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا الْأَمْرُ الَّذِي تُرِيدُهُ لِي خَيْرًا لِي فِي دِينِي وَفِي دُنْيَايَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: وَعَاقِبَةِ أَمْرِي فَوَفِّقْهُ وَسَهِّلْهُ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا فَوَفِّقْنِي لِلْخَيْرِ - أَحْسَبُهُ قَالَ - حَيْثُ كَانَ»
”اے اللہ! میں تیرے علم کے مطابق تجھ سے بھلائی مانگتا ہوں، اور تیری قدرت کی مدد سے تجھ سے قدرت (یعنی صلاحیت) مانگتا ہوں، اور میں تجھ سے تیرا فضل اور تیری رحمت مانگتا ہوں، کیونکہ یہ دونوں تیرے ہاتھ میں ہیں، تیرے علاوہ اور کوئی ان دونوں کا مالک نہیں ہے، بیشک تو علم رکھتا ہے اور میں علم نہیں رکھتا ہوں، تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا ہوں، تو غیب کا بہت زیادہ علم رکھتا ہے، اے اللہ! یہ معاملہ جیسے تو میرے لئے چاہتا ہے اگر یہ میرے حق میں، میرے دین اور میری دنیا میں بہتر ہے (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ بھی ہیں:) میرے انجام کے اعتبار سے بہتر ہے، تو اس کی توفیق دیدے اور اسے آسان کر دے اور اگر بھلائی اس کے علاوہ میں ہے، تو مجھے بھلائی کی توفیق عطا فرما (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ بھی ہیں:) خواہ وہ جہاں کہیں بھی ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، امام بزار کی زیادہ تر اسانید حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17448]
تخریج الحدیث: «اخرجه 3181 و 3182 و 3183 و 3184، أخرجه مسند البزار برقم: 1528، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 497»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9976
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيِّ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْأَنْطَاكِيُّ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الِاسْتِخَارَةَ فَقَالَ: إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَمْرًا فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ ؛ فَإِنَّكَ تَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَتَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، فَإِنْ كَانَ هَذَا الَّذِي أُرِيدُ خَيْرًا فِي دِينِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِي، فَيَسِّرْهُ لِي، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا لِي فَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، يَقُولُ ذَلِكَ ثُمَّ يَعْزِمُ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں استخارہ سکھایا، فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی کام کا ارادہ کرے تو یہ کہے: اے اللہ! میں تجھ سے تیرے علم کے ذریعے خیر طلب کرتا ہوں، اور تیری قدرت کے ذریعے تجھ سے قدرت مانگتا ہوں، اور تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں؛ کیونکہ تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا، اور تو غیبوں کا جاننے والا ہے۔ پس اگر یہ کام جس کا میں ارادہ رکھتا ہوں میرے دین اور میرے انجام کے لیے بہتر ہے، تو اسے میرے لیے آسان کر دے، اور اگر یہ اس کے سوا (کوئی اور چیز) میرے لیے بہتر ہے تو جہاں بھی بھلائی ہو وہ میرے لیے مقدر فرما دے۔ یہ دعا مانگے، پھر پختہ ارادہ کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9976]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 78، حدیث 10012»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10016
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا اسْتَخَارَ فِي الْأَمْرِ يُرِيدُ أَنْ يَصْنَعَهُ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ ؛ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا خَيْرًا لِي فِي دِينِي، وَخَيْرًا لِي فِي مَعِيشَتِي، وَخَيْرًا لِي فِيمَا أَبْتَغِي بِهِ الْخَيْرَ، فَخِرْ لِي فِي عَافِيَةٍ، وَيَسِّرْهُ، ثُمَّ بَارِكْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا لِي فَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی معاملے میں استخارہ کرنا چاہتے جسے کرنے کا ارادہ رکھتے تو فرماتے: ”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے علم کے ذریعے خیر طلب کرتا ہوں، اور تیری قدرت کے ذریعے تجھ سے قدرت مانگتا ہوں، اور تیرے فضل سے تجھ سے سوال کرتا ہوں، کیونکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا، اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، اور تو غیب کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے۔ اے اللہ! اگر یہ کام میرے دین میں میرے لیے بہتر ہے، اور میری معیشت میں میرے لیے بہتر ہے، اور جس چیز کے ذریعے میں خیر چاہتا ہوں اس میں میرے لیے بہتر ہے تو اسے عافیت کے ساتھ میرے لیے اختیار فرما اور آسان کر دے، پھر اس میں میرے لیے برکت عطا فرما، اور اگر یہ میرے لیے اس کے خلاف بہتر ہے تو جو بھی خیر ہو وہ میرے لیے مقدر فرما، جہاں کہیں بھی ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10016]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 91، حدیث 10052»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10383
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْجَارُودِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا الِاسْتِخَارَةَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ ؛ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا الْأَمْرُ خَيْرًا لِي فِي دِينِي، وَخَيْرًا لِي فِي مَعِيشَتِي، وَخَيْرًا لِي فِيمَا أَبْتَغِي بِهِ الْخَيْرَ، فَخِرْ لِي فِي عَافِيَةٍ، وَيَسِّرْهُ لِي، وَبَارِكْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا لِي فَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں استخارہ (کی دعا) سکھاتے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے علم کے ذریعے بھلائی طلب کرتا ہوں، اور تیری قدرت کے ذریعے قدرت مانگتا ہوں، اور تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں نہیں رکھتا، تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، اور تو غیب کی باتوں کا خوب جاننے والا ہے۔ اے اللہ! اگر یہ معاملہ میرے دین میں میرے لیے بہتر ہے، میری معیشت میں میرے لیے بہتر ہے، اور اس چیز میں میرے لیے بہتر ہے جس کے ذریعے میں بھلائی چاہتا ہوں، تو عافیت کے ساتھ اسے میرے لیے اختیار فرما، اسے میرے لیے آسان بنا دے اور اس میں میرے لیے برکت عطا فرما، اور اگر اس کے سوا کوئی اور چیز میرے لیے بہتر ہو تو بھلائی جہاں کہیں بھی ہو میرے لیے مقدر فرما دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10383]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 190، حدیث 10421»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3723
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا الِاسْتِخَارَةَ فِي الْأَمْرِ كَمَا يُعَلِّمُ أَحَدَنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ فِي هَذَا الْأَمْرِ خِيرَةٌ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَعَاقِبَةِ أَمْرِي فَقَدِّرْهُ لِي، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ خَيْرٌ لِي فَسَهِّلْ لِي الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، وَاصْرِفْ عَنِّي السُّوءَ وَرَضِّنِي بِقَضَائِكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ ، إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کسی کام میں استخارہ کرنا اسی طرح سکھاتے تھے جیسے ہم میں سے کسی کو قرآن کی کوئی سورت سکھاتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ فِي هَذَا الْأَمْرِ خِيرَةٌ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَعَاقِبَةِ أَمْرِي فَقَدِّرْهُ لِي، وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ خَيْرٌ لِي فَسَهِّلْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، وَاصْرِفْ عَنِّي السُّوءَ وَرَضِّنِي بِقَضَائِكَ» ”اے اللہ! میں تیرے علم کے واسطے سے تجھ سے خیر مانگتا ہوں، تیری قدرت کے واسطے سے تجھ سے قدرت طلب کرتا ہوں اور تیرے فضل سے سوال کرتا ہوں، کیونکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا، تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، اور تو غیبوں کو خوب جاننے والا ہے۔ اے اللہ! اگر اس کام میں میرے دین، میری دنیا اور میرے انجامِ کار کے اعتبار سے بھلائی ہے تو اسے میرے لیے مقدر فرما دے، اور اگر اس کے سوا کچھ میرے لیے بہتر ہے تو بھلائی کو میرے لیے آسان فرما دے جہاں کہیں بھی ہو، اور برائی کو مجھ سے پھیر دے اور مجھے اپنے فیصلے پر راضی رکھ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3723]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1528، 1583، 1835، 1834، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20210، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30015، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10012، 10052، 10421، والطبراني فى «الصغير» برقم: 524، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3724، 7332»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں