🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7412 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
المعجم الاوسط: 7412، 6002
مسند احمد: 7345، 8611، 8677
صحیح ابن خزیمہ: 77
صحیح ابن حبان: 1437
المستدرک علی الصحیحین: 570
السنن الكبرى للبيهقي: 507
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7412
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بِسْطَامٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، نَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوتِرْ، فَإِنَّ اللهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ، أَمَا تَرَى السَّمَاوَاتِ سَبْعًا، وَالْأَيَّامَ، وَالْأَرَضِينَ سَبْعًا، وَالطَّوَافَ، وَالْجِمَارَ I ". وَذَكَرَ أَشْيَاءَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ إِلَّا رَوْحٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ بِسْطَامٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص استجمار (پتھروں سے استنجا) کرے تو اسے چاہیے کہ «وتر» (طاق عدد) اختیار کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ «وتر» ہے اور «الوتر» کو پسند فرماتا ہے؛ کیا تم نہیں دیکھتے کہ آسمان سات ہیں، ایام (ہفتے کے دن) سات ہیں، زمینیں سات ہیں، اور طواف (کے چکر) اور جمرات (کی کنکریاں) بھی سات ہی ہیں؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید کچھ چیزوں کا ذکر فرمایا۔
اس حدیث کو ابو عامر الخزاز سے صرف روح بن عبادہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں ابراہیم بن بسطام رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7412]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 77، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1437، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 565، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 512، والبزار فى «مسنده» برقم: 9330، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9803»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7345
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَرْفَعُهُ:" إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَسْتَجْمِرْ وِتْرًا، فَإِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْر".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص پتھروں سے استنجاء کرے تو طاق عدد میں پتھر استعمال کرے کیونکہ اللہ طاق ہے اور طاق کو پسند کرتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7345]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 162، م: 237.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8611
حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، وَيَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو يُونُسَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " إِذَا اكْتَحَلَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَكْتَحِلْ وِتْرًا، وَإِذَا اسْتَجْمَرَ فَلْيَسْتَجْمِرْ وِتْرًا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص سرمہ لگائے تو طاق عدد میں سلائی اپنی آنکھوں میں پھیرے اور جب پتھروں سے استنجاء کرے تب بھی طاق عدد میں پتھر استعمال کرے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8611]

الحكم على الحديث:
حدیث حسن ، وھذا إسناد ضعیف لضعف ابن لھیعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8677
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اكْتَحَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَكْتَحِلْ وِتْرًا، وَإِذَا اسْتَجْمَرَ فَلْيَسْتَجْمِرْ وِتْرًا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص سرمہ لگائے تو طاق عدد میں سلائی اپنی آنکھوں میں پھیرے اور جب پتھروں سے استنجاء کرے تب بھی طاق عدد میں پتھر استعمال کرے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8677]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 77
نا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ سَعْدٍ الْقَيْسِيُّ ، نا رَوْحٌ يَعْنِي ابْنَ عِبَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوتِرْ، فَإِنَّ اللَّهَ وُتِرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ، أَمَا تَرَى السَّمَوَاتِ سَبْعًا، وَالأَرْضَ سَبْعًا، وَالطَّوَافَ سَبْعًا" وَذَكَرَ أَشْيَاءَ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص ڈھیلوں سے استنجا کرے تو اسے چاہیے کہ وتر (ڈھیلے) استعمال کرے۔ بیشک اللہ تعالیٰ وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔ کیا تم سات آسمان، سات زمینیں اور طواف (کے) سات (چکر) نہیں دیکھتے۔“‏‏‏‏ (یعنی یہ سب وتر ہیں) اسی طرح کئ چیزیں ذکر کیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الاستنجاء بالأحجار/حدیث: 77]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح: صحيح الجامع الصغير: 321، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 77، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1437، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 565، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 512، والبزار فى (مسنده) برقم: 9330، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 9803، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7412»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1437
أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ يَحْيَى أَبُو السَّرِيِّ، بِنَصِيبِينَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوتِرْ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ، أَمَا تَرَى السَّمَاوَاتِ سَبْعًا، وَالأَيَّامَ سَبْعًا، وَالطَّوَافَ؟"، وَذَكَرَ أَشْيَاءَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص پتھر استعمال کرے، تو طاق تعداد میں کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ «إِنَّ اللهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ» ”طاق ہے، وہ طاق کو پسند کرتا ہے“، کیا تم نے دیکھا نہیں ہے؟ آسمان سات ہیں، دن سات ہیں، طواف (کے چکر) سات ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور بھی کچھ چیزوں کا تذکرہ فرمایا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1437]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 77، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1437، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 565، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 512، والبزار فى (مسنده) برقم: 9330، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 9803، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7412» «رقم طبعة با وزير 1434»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (5656). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط أبو عامر الخزاز: اسمه صالح بن رستم المزني، مختلف فيه، وهو من رجال مسلم، وثقه أبو داود وغيره، وروى عباس، عن يحيى بن معين: ضعيف، وكذا ضعفه أبو حاتم، وقال ابن عدي: لم أر له حديثا منكرا جدا، وقال ابن أبي شيبة: سألت ابن المديني عنه، فقال: كان يحدث عن ابن أبي مليكة، كان ضعيفا، ليس بشيء، قال الإمام الذهبي في «ميزان الاعتدال» 2/ 294: وهو كما قال أحمد بن حنبل: صالح الحديث، وباقي رجاله ثقات.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 570
أخبرنا أبو العباس عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا أبو عامر الخزَّاز، عن عطاء، عن أبي هريرة، أنَّ النبي ﷺ قال:"إذا استَجمَر أحدُكم فليُوتِرْ، فإنَّ الله وترٌ يحبُّ الوترَ، أمَا تَرى السماوات سبعًا، والأَرَضِينَ سبعًا والطوافَ" وذكر أشياءَ (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه الألفاظ، إنما اتَّفقا على"من استجمر فليُوتر" فقط (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 561 - منكر والحارث ليس بعمدة
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی استنجا کے لیے پتھر استعمال کرے تو طاق تعداد میں کرے، کیونکہ اللہ وتر (ایک) ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے، کیا تم نہیں دیکھتے کہ آسمان سات ہیں، زمینیں سات ہیں اور طواف بھی (سات چکروں کا) ہے،“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی چیزیں ذکر فرمائیں۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف ”جو پتھر استعمال کرے وہ طاق تعداد میں کرے“ پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 570]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 570] [ترقيم الشركة 565] [ترقيم العلميه 561]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 507
فَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي بِمَرْوَ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيوتِرْ، فَإِنَّ اللهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ، أَمَا تَرَى السَّمَاوَاتِ سَبْعًا وَالْأَرَضِينَ سَبْعًا وَالطَّوَافَ". وَذَكَرَ أَشْيَاءَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ڈھیلہ استعمال کرے تو وہ طاق عدد میں استعمال کرے، اللہ تعالیٰ طاق ہے اور طاق عدد کو پسند کرتا ہے۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ آسمان سات ہیں، زمینیں سات ہیں اور طواف (کے چکر) سات ہیں؟“ اور ان کے علاوہ چیزوں کا ذکر بھی کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 507]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابن خزيمة 77»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6002
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بِسْطَامٍ، قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، قَالَ: ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا اسْتَجْمَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُوتِرْ، فَإِنَّ اللهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ إِلَّا رَوْحٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ بِسْطَامٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ڈھیلوں سے استنجا کرے تو طاق عدد میں کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ وتر (طاق، یکتا) ہے اور وتر کو پسند فرماتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوعامر خزاز سے صرف روح نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں ابن بسطام منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6002]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 161، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 237، ومالك فى «الموطأ» برقم: 46 / 17، 49 / 19، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 42، 84، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 75، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1410، 1438، 1439، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 86 / 1، 88 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 95، 98، وأبو داود فى «سننه» برقم: 35، 140، والدارمي فى «مسنده» برقم: 689، 730، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 337، 338، 409، 3498، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 223، 235، 509، 511، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7341، 7420، 7462، 7569، 7845، 7861، 8192، 8281، 8731، 8732، 8798، 8960، 9151، 9333، 10107، 10869، والحميدي فى «مسنده» برقم: 987، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5905، 6255، 6328، والبزار فى «مسنده» برقم: 8525، 8665، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 280، 26152، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 728، 730، 731، 732، 743، 742، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 138، والطبراني فى «الصغير» برقم: 127، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2238، 4970»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں