🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7698 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 7698، 4061
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7208
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7698
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ الْأَقْطَعُ الرَّقِّيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْأَسْوَدَ إِذَا جَاعَ سَرَقَ، وَإِذَا شَبِعَ زَنَى، وَإِنَّ فِيهِمْ لَخَلَّتَيْ صِدْقٍ: السَّمَاحَةُ، وَالنَّجْدَةُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حبشی (سیاہ فام) جب بھوکا ہوتا ہے تو چوری کرتا ہے اور جب سیر ہوتا ہے تو زنا کرتا ہے، اور ان میں دو بہترین خصلتیں بھی ہیں: سخاوت اور بہادری۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن اسحاق سے، انہوں نے ہشام بن عروہ سے، یحییٰ بن سعید اموی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7698]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه ابن إسحاق وهو ثقة ولكنه مدلس وعلي بن سعيد الرازي قال الدارقطني ليس بذاك تفرد بأشياء وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 235» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4061»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه ابن إسحاق مدلس وعلي بن سعيد الرازي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7208
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْأَسْوَدَ إِذَا جَاعَ سَرَقَ، وَإِذَا شَبِعَ زَنَى، وَإِنَّ فِيهِمْ لِخَلَّتَيْنِ: صِدْقُ السَّمَاحَةِ وَالنَّجْدَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَعَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ؛ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ، تَفَرَّدَ بِأَشْيَاءَ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سیاہ فام شخص جب بھوکا ہو گا، تو چوری کرے گا اور جب سیر ہو گا، تو زنا کرے گا، ان میں دو خوبیاں پائی جاتی ہیں، سچی نرمی اور مضبوطی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اور ایک راوی علی بن سعید رازی ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ اتنے پائے کا نہیں ہے، یہ کچھ روایات نقل کرنے میں منفرد ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7208]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7694»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4061
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ خَالِدٍ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الْأَسْوَدَ إِذَا جَاعَ سَرَقَ، وَإِذَا شَبِعَ زَنَى، وَإِنَّ لَهُمْ لَخَلَّتَيْنِ: صِدْقُ السَّمَاحَةِ، وَالنَّجْدَةُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”سیاہ فام شخص جب بھوکا ہوتا ہے تو چوری کرتا ہے اور جب سیر ہو جاتا ہے تو زنا کرتا ہے، اور ان میں دو خوبیاں ضرور ہیں: سخاوت میں سچائی اور شجاعت و بہادری۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عثمان سے محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں یحییٰ بن سعید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4061]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7698»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں