🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7836 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 7836
سنن نسائی: 4895
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7836
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا أَبُو الشَّعْثَاءِ عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " أُتِيَ بِامْرَأَةٍ سَرَقَتْ، فَقَطَعَ يَدَهَا I "، وَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ لَقَطَعْتُ يَدَهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا أَشْعَثُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: حَفْصٌ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت لائی گئی جس نے چوری کی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، اور فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر (یہ چوری کرنے والی) فاطمہ بنت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بھی ہوتی تو میں اس کا ہاتھ ضرور کاٹ دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو الزبیر سے صرف اشعث نے روایت کی ہے، اور اسے روایت کرنے میں حفص منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7836]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1689، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8237، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4906 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7337، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17393، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15381، 15480»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4895
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ بْنِ عِيسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنّ امْرَأَةً مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ سَرَقَتْ , فَأُتِيَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَعَاذَتْ بِأُمِّ سَلَمَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ لَقَطَعْتُ يَدَهَا"، فَقُطِعَتْ يَدُهَا.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کی، چنانچہ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، اس نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی پناہ لی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر فاطمہ بنت محمد بھی ہوتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا“، چنانچہ اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4895]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو مخزوم کی ایک عورت نے چوری کرلی، اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا۔ اس نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں پناہ حاصل کرلی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر (چوری کرنے والی) فاطمہ بنت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بھی ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔“ پھر اس عورت کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4895]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحدود 2 (1689)، (تحفة الأشراف: 2949) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں