🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7933 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 7933
صحیح ابن حبان: 6522
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10253
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7933
وَبِهِ: عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ وَجَدَ بِهَا ثَلَاثَمِائَةٍ وَسِتِّينَ صَنَمًا، فَأَشَارَ بِعَصَاهُ إِلَى كُلِّ صَنَمٍ، وَقَالَ: جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا فَيَسْقُطُ الصَّنَمُ، وَلَمْ يَمَسَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ مکرمہ تشریف لائے تو وہاں تین سو ساٹھ بت پائے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چھڑی سے ہر بت کی طرف اشارہ کرتے جاتے اور فرماتے: ﴿جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾ ”حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹ جانے ہی والا تھا“ تو وہ بت (منہ کے بل) گر پڑتا، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چھوا تک نہیں ہوتا تھا۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7933]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عاصم بن عمر العمري وهو متروك ووثقه ابن حبان وقال يخالف ويخطئ وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 176» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6522، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13643»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عاصم بن عمر العمري متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6522
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ وَجَدَ بِهَا ثَلاثَ مِائَةٍ وَسِتِّينَ صَنَمًا، فَأَشَارَ بِعَصًا إِِلَى كُلِّ صَنَمٍ، وَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ، إِِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا"، فَسَقَطَ الصَّنَمُ وَلَمْ يَمَسَّهُ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ نے وہاں تین سو ساٹھ بت پائے۔ آپ عصا کے ذریعے ان میں سے ہر ایک بت کی طرف اشارہ کرتے اور یہ کہتے تھے: «جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا» ﴿جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾ [سورة الإسراء: 81] ”حق آ گیا اور باطل رخصت ہو گیا۔ بے شک باطل نے رخصت ہی ہونا تھا“، تو وہ بت گر جاتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان بتوں کو چھوا نہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6522]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6522، والطبراني فى(الكبير) برقم: 13643، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7933» «رقم طبعة با وزير 6488»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (6397). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10253
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ وَجَدَ بِهَا ثَلَاثَ مِائَةٍ وَسِتِّينَ صَنَمًا، فَأَشَارَ بِعَصَاهُ إِلَى كُلِّ صَنَمٍ مِنْهَا، وَقَالَ:" جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا". فَيَسْقُطُ الصَّنَمُ وَلَمْ يَمَسَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخَالِفُ وَيُخْطِئُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے، تو آپ نے وہاں تین سو ساٹھ بت پائے آپ اپنے عصا کے ذریعے ان میں سے ہر ایک بت کی طرف اشارہ کرتے تھے اور یہ پڑھتے تھے ”حق آ گیا اور باطل رخصت ہو گیا بے شک باطل نے رخصت ہی ہونا تھا“ تو وہ بت گر جاتا تھا آپ اس بت کو چھوتے نہیں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر عمری ہے، اور وہ متروک ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ یہ کہتے ہیں یہ (دوسرے راویوں کے) بر خلاف بھی نقل کرتا ہے، اور غلطی بھی کرتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10253]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13643)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6522»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں