🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7964 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 7964
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16730
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7964
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: النَّاسُ كَإِبِلٍ مِائَةٍ، لَا يُوجَدُ فِيهَا رَاحِلَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا وُهَيْبٌ I ". وَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ سو اونٹوں کی طرح ہیں جن میں کوئی سواری کے قابل اونٹ نہیں ملتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن مسیب سے، انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ اور اسے عبدالرزاق رحمہ اللہ نے معمر رحمہ اللہ سے، انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے سالم رحمہ اللہ سے اور انہوں نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7964]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4319»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16730
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُو‌لَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّمَا النَّاسُ كَالْإِبِلِ الْمِائَةِ لَا يُوجَدُ فِيهَا رَاحِلَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ: رَوَاهُ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمِ، عَنْ أَبِيهِ، وَهُوَ الصَّحِيحُ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ كَمَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگوں کی مثال ایسے 100 اونٹوں کی مانند ہے جن میں سے سواری کے قابل کوئی نہیں ملتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام طبرانی نے کہا: ہے: اسے معمر نے زہری کے حوالے سے سالم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کیا ہے اور یہی درست ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں اسی طرح مذکور ہے جس طرح امام طبرانی نے بیان کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16730]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7960»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں