الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8309 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 8309
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17020
حدیث نمبر: 8309
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ عَرَبِيٍّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ سُوءِ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُهُ إِلَّا أَنْتَ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَمَنْ قَالَهَا فِي يَوْمِهِ حَرَّمَهُ اللهُ عَلَى النَّارِ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تین مرتبہ یہ دعا پڑھے: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ سُوءِ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُهُ إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تجھ پر ایمان لایا، اس حال میں کہ میں نے اپنا دین تیرے لیے خالص کر لیا ہے، میں نے صبح کی اس حال میں کہ حسبِ استطاعت تیرے عہد اور تیرے وعدے پر قائم ہوں، میں اپنے برے عمل سے تیری طرف توبہ کرتا ہوں اور اپنے گناہ کی تجھ سے معافی مانگتا ہوں، اسے تیرے سوا کوئی معاف نہیں کر سکتا۔“ تو جو شخص اسے دن کے وقت پڑھ لے، اللہ اسے آگ پر حرام کر دیتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8309]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عمرو بن الحصين العقيلي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 119» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن الحصين متروك
حدیث نمبر: 17020
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - قَالَ:" مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكُ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَمَنْ قَالَهَا فِي يَوْمِهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھ لے:
«اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، أَنْتَ رَبِّي، وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكُ لِذَنْبِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو ایک معبود ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، تو میرا پروردگار ہے، اور میں تیرا بندہ ہوں، میں تجھ پر ایمان لایا، اپنے دین کو تیرے لئے خالص کرتے ہوئے، میں نے تیرے عہد اور تیرے وعدے پر اپنی استطاعت کے مطابق رہتے ہوئے صبح کی، میں تیری بارگاہ میں اپنے عمل کے شر کے حوالے سے توبہ کرتا ہوں اور اپنے ذنب کی تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں، کیونکہ گناہوں کی مغفرت صرف تو ہی کر سکتا ہے۔“ وہ شخص یہ کلمات تین مرتبہ پڑھے، جو شخص دن میں انہیں پڑھ لے گا، اللہ تعالیٰ اُسے جہنم پر حرام قرار دیدے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17020]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8305»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا