الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8359 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 8359
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17808
حدیث نمبر: 8359
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، ثَنَا أَبُو بُرَيْدٍ عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ ، ثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهَا بُورِكَ لَهُ فِيهَا، وَمَنْ أَخَذَهَا بِغَيْرِ حَقِّهَا فَمَثَلُهُ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلَا يَشْبَعُ، وَيْلٌ لِلْمُتَخَوِّضِ فِي مَالِ اللهِ وَمَالِ رَسُولِهِ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا أَبُو بَحْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو بُرَيْدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا أَبُو بَحْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو بُرَيْدٍ .
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک دنیا شیریں اور سرسبز ہے، پس جو شخص اسے اس کے حق کے ساتھ لے، اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے، اور جو اسے ناحق طریقے سے لے تو اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جو کھاتا ہے مگر سیر نہیں ہوتا۔ اور اللہ کے مال اور اس کے رسول کے مال میں ناحق تصرف کرنے والے کے لیے قیامت کے دن جہنم کے عذاب کی بربادی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حبیب بن ابی ثابت سے اسماعیل بن مسلم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسماعیل سے ابو بحر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو برید اس کے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8359]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه إسماعيل بن مسلم المكي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 246» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف إسماعيل بن مسلم المكي
حدیث نمبر: 17808
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهَا بُورِكَ لَهُ فِيهَا، وَمَنْ أَخَذَهَا بِغَيْرِ حَقِّهَا فَمَثَلُهُ كَالَّذِي يَأْكُلُ، وَيْلٌ لِلْمُتَخَوِّضِ فِي مَالِ اللَّهِ وَمَالِ رَسُولِهِ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک دنیا میٹھی سرسبز ہے، جو شخص اس کے حق کے ہمراہ اسے حاصل کرے گا، اس شخص کے لیے اس میں برکت رکھی جائے گی، اور جو شخص ناحق طور پر اسے حاصل کرے گا، اس کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے، جو کھاتا ہے (اور سیر نہیں ہوتا ہے) اللہ تعالیٰ کے مال اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مال کے بارے میں، ناحق امید رکھنے والوں کے لئے قیامت کے دن جہنم کے عذاب کی بربادی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17808]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17808]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8355»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف