الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8487 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 8487
مسند احمد: 6305
الفتح الربانی: 3134
حدیث نمبر: 8487
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ قَعَدَ حَتَّى يُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ I "، فَقَالُوا: مِثْلُ قَرَارِيطِنَا هَذِهِ؟ قَالَ: I " لَا، بَلْ مِثْلُ أُحُدٍ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنازے کی نماز پڑھے اس کے لیے ایک قیراط (اجر) ہے اور جو (جنازے کے ساتھ) بیٹھا رہے یہاں تک کہ میت دفن کر دی جائے اس کے لیے دو قیراط ہیں۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”کیا ہمارے ان (معروف) قیراطوں جیسے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ احد پہاڑ جیسے (عظیم)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے اسماعیل بن امیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ بن سلیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8487]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے اسماعیل بن امیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ بن سلیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8487]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 4740، 4961، 6416، والبزار فى «مسنده» برقم: 5855، 6065، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11738، 11741، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13884، 13953»
حدیث نمبر: 6305
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ سَالِمِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِثْلُ قِيرَاطِنَا هَذَا؟ قَالَ:" لَا، بَلْ مِثْلُ أُحُدٍ، أَوْ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جنازے کے ساتھ جائے اور نماز جنازہ پڑھے اسے ایک قیراط کے برابر ثواب ملے گا کسی شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیراط کے متعلق پوچھا تو فرمایا: ”کہ وہ احد پہاڑ کے برابر ہو گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6305]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 3134
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ) ) ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مِثْلُ قِيرَاطِنَا هَذَا؟ قَالَ: ( (لَا، بَلْ مِثْلُ أُحُدٍ أَوْ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ) )
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی میت کی نماز جنازہ پڑھتا ہے اسے ایک قیراط ثواب ملتا ہے۔ صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہمارے اس قیراط کی طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، وہ قیراط تو احد پہاڑ کے برابر ہے یا اس سے بھی بڑا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3134]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وفي ھذا الاسناد علة تفطن لھا البخاري امام ھذه الصنعة، فقال في ’’تاريخه‘‘: 2/ 274: عن سالم البراد عن أبي ھريرة قوله۔ وقال ابن أبي خالد: سمع سالما أبا عبد الله البراد، سمع ابن عمر، عن النبيV، مثله، وھذا لايصح، لأن الزھري قال عن سالم: ان ابن عمر أنكر علي أبي ھريرة حتي سأل عائشة أخرجه ابن ابي شيبة: 3/ 320، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4650 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6305»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح