🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8552 (کل: 12 مقامات، 4 کتب)
المعجم الاوسط: 8552، 5723
صحیح مسلم: 5905، 5906، 5908، 5911، 5912، 5913، 5915
السنن الكبرى للبيهقي: 11444
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7042، 7065
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7065
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدَ ضَادَّ اللَّهَ فِي اللَّهِ فِي مُلْكِهِ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ أَحَقٌّ أَوْ بَاطِلٌ فَهُوَ فِي سَخْطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ مَشَى مَعَ قَوْمٍ يَرَى أَنَّهُ شَاهِدٌ وَلَيْسَ بِشَاهِدٍ فَهُوَ شَاهِدُ زُورٍ. وَمَنْ تَحَلَّمَ كَاذِبًا كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ طَرَفَيْ شُعَيْرَةٍ. وَسِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجَاءٌ السَّقَطِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش، اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد میں رکاوٹ بن جائے، تو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں، اللہ تعالیٰ کے مدمقابل ہوتا ہے، اور جو شخص کسی خصومت میں مدد کرتا ہے اور وہ یہ جانتا ہی نہیں کہ یہ حق ہے یا باطل ہے؟ تو وہ مسلسل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے، جب تک وہ الگ نہیں ہو جاتا ہے اور جو شخص کسی قوم کے ساتھ چل کر جاتا ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ گواہ ہے حالانکہ وہ گواہ نہ ہو، تو وہ جھوٹی گواہی دینے والے کی مانند ہوتا ہے اور جو شخص جھوٹا خواب بیان کرتا ہے، اُسے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ چھوٹے جو کے دو کناروں کے درمیان گرہ لگائے، مسلمان کو برا کہنا فسق ہے اور اس کے ساتھ قتال، کفر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رجاء سقطی ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7065]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8547»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5723
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ إِلَّا أَبُو هِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا (قتال کرنا) کفر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن سیرین رحمہ اللہ سے ابوہلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن حسن منفرد ہیں، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5723]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: وهذا لا أعلم رواه عن أبي هلال بهذا الإسناد غير محمد بن الحسن وحدث عنه الثقات من الناس ولم أر بحديثه بأسا «الكامل في الضعفاء، ج 7، ص 375» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3940، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6052، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13409»

الحكم على الحديث:
تفرد به محمد بن الحسن عن أبي هلال، ولا بأس به
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں