🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8566 (کل: 11 مقامات، 6 کتب)
المعجم الاوسط: 8566، 8045
صحیح مسلم: 7156
سنن دارمی: 2854
مشکوۃ المصابیح: 5621، 5630
الجامع الكامل: 13193، 16291، 16424، 16426
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6608
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8045
وَبِهِ عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اتَّقَى اللهَ دَخَلَ الْجَنَّةَ، يَنْعَمُ فِيهَا، لَا يَبْؤُسُ، وَيَحْيَا فَلَا يَمُوتُ، لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا الْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، وَهِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ: مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کا تقویٰ اختیار کیا وہ جنت میں داخل ہوگا، اس میں نعمتوں سے لطف اندوز ہوگا، کبھی تنگی اور بدحالی نہ دیکھے گا، ہمیشہ زندہ رہے گا، کبھی نہ مرے گا، نہ اس کے کپڑے پرانے ہوں گے اور نہ اس کی جوانی ختم ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف حجاج بن حجاج اور ہشام دستوائی نے روایت کیا ہے۔ حجاج سے روایت کرنے میں ابراہیم بن طہمان منفرد ہیں، اور ہشام سے روایت کرنے میں ان کے بیٹے معاذ بن ہشام منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8045]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2836، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2861، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8949، 9402، 9515، 10095، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6428، والبزار فى «مسنده» برقم: 9468، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8566»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں