الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 9276 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
سنن ترمذی: 2249
حدیث نمبر: 9276
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِابْنِ صَيَّادٍ ، وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ صِبْيَانٍ، فَعَرَفَهُ، فَقَدِمَهُ، فَقَالَ: I " أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟ I " قَالَ ابْنُ الصَّيَّادِ : أَشْهَدُ أَنَّكَ نَبِيُّ الْأُمِّيِّينَ، فَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ، إِلَّا الضَّحَّاكُ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ، إِلَّا الضَّحَّاكُ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابن صیاد کے پاس سے گزرے، وہ لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہچان لیا اور اسے آگے بلایا، پھر فرمایا: ”کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ ابن صیاد نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امیوں کے نبی ہیں، تو کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے، انھوں نے سالم سے، ضحاک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مغیرہ بن عبدالرحمن اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الواو/حدیث: 9276]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے، انھوں نے سالم سے، ضحاک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مغیرہ بن عبدالرحمن اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الواو/حدیث: 9276]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1354، 2638، 3055، 3056، 3057، 3337، 6173، 6174، 6175، 6618، 7127، 7407، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2931، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6785، 6780، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4329، 4757، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2235، 2241، 2249، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4896، 4973، 6178، 6253، 6294، 6473، 6471، 6472، 6474، 6475، 6476، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5823، والبزار فى «مسنده» برقم: 5620، 5956، 6033، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20817، 20819، 20820، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38611، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2948، 2949، 2950، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13146، 13148، 13338»
حدیث نمبر: 2249
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِابْنِ صَيَّادٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ عِنْدَ أُطُمِ بَنِي مَغَالَةَ وَهُوَ غُلَامٌ، فَلَمْ يَشْعُرْ حَتَّى ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ظَهْرَهُ بِيَدِهِ، ثُمَّ قَالَ: " أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ " فَنَظَرَ إِلَيْهِ ابْنُ صَيَّادٍ، قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ الْأُمِّيِّينَ، ثُمَّ قَالَ ابْنُ صَيَّادٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَشْهَدُ أَنْتَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " آمَنْتُ بِاللَّهِ وَبِرُسُلِهِ "، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا يَأْتِيكَ؟ " قَالَ ابْنُ صَيَّادٍ: يَأْتِينِي صَادِقٌ وَكَاذِبٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خُلِّطَ عَلَيْكَ الْأَمْرُ "، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي خَبَأْتُ لَكَ خَبِيئًا وَخَبَأَ لَهُ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ سورة الدخان آية 10 "، فَقَالَ ابْنُ صَيَّادٍ: هُوَ الدُّخُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ "، قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ائْذَنْ لِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنْ يَكُ حَقًّا فَلَنْ تُسَلَّطَ عَلَيْهِ، وَإِنْ لَا يَكُنْهُ فَلَا خَيْرَ لَكَ فِي قَتْلِهِ "، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: يَعْنِي الدَّجَّالَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ جس میں عمر بن خطاب بھی تھے ابن صیاد کے پاس سے گزرے، اس وقت وہ بچوں کے ساتھ بنی مغالہ کے ٹیلوں کے پاس کھیل رہا تھا، وہ ایک چھوٹا بچہ تھا اس لیے اسے آپ کی آمد کا احساس اس وقت تک نہ ہو سکا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اس کی پیٹھ پر مارا، پھر فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ ابن صیاد نے آپ کی طرف دیکھ کر کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امیوں کے رسول ہیں، پھر ابن صیاد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا ہوں“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارے پاس (غیب کی) کون سی چیز آتی ہے؟“ ابن صیاد نے کہا: میرے پاس ایک سچا اور ایک جھوٹا آتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے اوپر تیرا معاملہ مشتبہ ہو گیا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے لیے (دل میں) ایک بات چھپاتا ہوں“ اور آپ نے آیت: «يوم تأتي السماء بدخان مبين» ۱؎ چھپا لی، ابن صیاد نے کہا: وہ (چھپی ہوئی چیز) «دخ» ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھٹکار ہو تجھ پر تو اپنی حد سے آگے نہیں بڑھ سکے گا“، عمر رضی الله عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیجئیے میں اس کی گردن اڑا دوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ حقیقی دجال ہے تو تم اس پر غالب نہیں آ سکتے اور اگر وہ نہیں ہے تو اسے قتل کرنے میں کوئی بھلائی نہیں ہے“۔ عبدالرزاق کہتے ہیں: «حقا» سے آپ کی مراد دجال ہے ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2249]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2249]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجنائز 79 (1354)، والجھاد 178 (3055)، والأدب 97 (6618)، صحیح مسلم/الفتن 19 (2930)، سنن ابی داود/ الملاحم 16 (4329) (تحفة الأشراف: 6932)، و مسند احمد (2/148) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: آپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ظاہر دھواں لائے گا۔ ۲؎: بعض صحابہ کرام یہ سمجھتے تھے کہ یہی وہ مسیح دجال ہے جس کے متعلق قرب قیامت میں ظہور کی خبر دی گئی ہے، لیکن فاطمہ بنت قیس کی روایت سے جس میں تمیم داری نے اپنے سمندری سفر کا حال بیان کیا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ قطعیت اس بات میں ہے کہ ابن صیاد دجال اکبر نہیں بلکہ کوئی اور ہے، ابن صیاد تو ان دجاجلہ، کذابین میں سے ایک ہے جن کے ظہور کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی، اور ان میں سے اکثر کا ظہور ہو چکا ہے، رہے وہ صحابہ جنہوں نے وثوق کے ساتھ قسم کھا کر ابن صیاد کو دجال کہا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بھی اسے دجال کہا گیا اور آپ خاموش رہے تو یہ سب تمیم داری والے واقعہ سے پہلے کی باتیں ہیں۔
قال الشيخ الألباني: **
حدیث نمبر: 13089
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الطَّاهِرِ بْنِ أَبِي السَّرْحِ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَطَّانُ الْمِصْرِيَّانِ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، ثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ أَنَّهُ، سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِابْنِ صَيَّادٍ وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ فَضَرَبَهُ بِقَدَمِهِ فَقَالَ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟ فَقَالَ ابْنُ صَيَّادٍ : أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ الْأُمِّيِّينَ، قَالَ: أَفَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " آمَنْتُ بِاللهِ وَرَسُولِهِ ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابن صیاد کے پاس سے گزرے جو بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنا پاؤں مار کر فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ ابن صیاد نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ تم امیوں کے رسول ہو۔ پھر ابن صیاد نے کہا: کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13089]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 289، حدیث 13146»
حدیث نمبر: 13091
وَبِإِسْنَادِهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ مَرَّ بِابْنِ صَيَّادٍ وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ، فَضَرَبَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَمِهِ، فَقَالَ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟ قَالَ ابْنُ صَيَّادٍ : أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ الْأُمِّيِّينَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ صَيَّادٍ : أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ ".
اسی سند سے مروی ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابن صیاد کے پاس سے گزرے جو بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنا پاؤں مار کر فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ ابن صیاد نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ تم امیوں کے رسول ہو۔ پھر ابن صیاد نے اس سے کہا: کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13091]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 290، حدیث 13148»
حدیث نمبر: 9277
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْعَدَّاسُ ، ثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْحُدَّانِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي زُهَيْرٍ الْأَنْمَارِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَقْتُلُوا الْجَرَادَ ؛ فَإِنَّهُ جُنْدُ اللهِ الْأَعْظَمُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي زُهَيْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي زُهَيْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ .
سیدنا ابو زہیر انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹڈیوں کو مت مارو، کیونکہ یہ اللہ کا سب سے بڑا لشکر ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو زہیر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اسماعیل بن عیاش اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الواو/حدیث: 9277]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو زہیر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اسماعیل بن عیاش اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الواو/حدیث: 9277]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 757»