🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 9304 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 9304
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 994
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9304
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، ثَنَا آدَمُ ، نَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ الْإِسْكَافُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ الْحَاجَةَ أَبْعَدَ الْمَشْيَ، فَانْطَلَقَ ذَاتَ يَوْمٍ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، وَلَبِسَ أَحَدَ خُفَّيْهِ، فَجَاءَ طَائِرٌ أَخْضَرُ فَأَخَذَ الْخُفَّ الْآخَرَ، فَارْتَفَعَ بِهِ ثُمَّ أَلْقَاهُ، فَخَرَجَ مِنْهُ أَسْوَدُ سَابِحٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَذِهِ كَرَامَةٌ، أَكْرَمَنِي اللهُ بِهَا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَنْ يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ، وَمِنْ شَرِّ مَنْ يَمْشِي عَلَى رِجْلَيْنِ، وَمِنْ شَرِّ مَنْ يَمْشِي عَلَى أَرْبَعٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کا ارادہ فرماتے تو دور تک چلے جاتے تھے، چنانچہ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر وضو کیا اور اپنے دو موزوں میں سے ایک پہن لیا، اتنے میں ایک سبز رنگ کا پرندہ آیا اور اس نے دوسرا موزہ اٹھا لیا، وہ اسے لے کر اوپر بلند ہوا، پھر اسے گرا دیا تو اس میں سے ایک کالا سانپ نکل کر رینگتا ہوا چلا گیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک اعزاز ہے جس سے اللہ نے مجھے نوازا ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَنْ يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ، وَمِنْ شَرِّ مَنْ يَمْشِي عَلَى رِجْلَيْنِ، وَمِنْ شَرِّ مَنْ يَمْشِي عَلَى أَرْبَعٍ» ”اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس کے شر سے جو اپنے پیٹ کے بل چلتا ہے، اور اس کے شر سے جو دو پاؤں پر چلتا ہے، اور اس کے شر سے جو چار پاؤں پر چلتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے سعد بن طریف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حبان بن علی منفرد ہیں، اور یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9304]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه سعد بن طريف واتهم بالوضع «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 203؛ تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 1، ص 32» »
«قال ابن عدي: حبان بن علي أحاديثه صالحة وعامة حديثه إفرادات وغرائب وهو ممن يحتمل حديثه ويكتب «الكامل في الضعفاء، ج 3، ص 353» »
«قال الطبراني: لم يروه عن عكرمة إلا سعيد بن طريف الإسكاف تفرد به حبان بن علي ولا يروى عن ابن عباس إلا بهذا الإسناد «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 2، ص 244» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه سعد بن طريف متهم بالوضع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 994
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ الْحَاجَةَ أَبْعَدَ، فَانْطَلَقَ ذَاتَ يَوْمٍ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَلَبِسَ أَحَدَ خُفَّيْهِ، فَجَاءَ طَائِرٌ أَخْضَرُ، فَأَخَذَ الْخُفَّ الْآخَرَ فَارْتَفَعَ بِهِ ثُمَّ أَلْقَاهُ، فَخَرَجَ مِنْهُ أَسْوَدُ سَالِحٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَرَامَةٌ أَكْرَمَنِي اللَّهُ بِهَا"، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَنْ يَمْشِي عَلَى بَطْنِهِ، وَمِنْ شَرِّ مَنْ يَمْشِي عَلَى رِجْلَيْنِ، وَمِنْ شَرِّ مَنْ يَمْشِي عَلَى أَرْبَعٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ، وَاتُّهِمَ بِالْوَضْعِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب قضائے حاجت کرنا ہوتی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دور تشریف لے جایا کرتے تھے، ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے (اس سے فراغت کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور ایک موزہ پہن لیا اسی دوران ایک سبز پرندہ آیا، اس نے وہ دوسرا موزہ پکڑ لیا اور اسے لے کر اڑ گیا، پھر اس نے وہ موزہ پھینک دیا، تو اس میں سے سیاہ سانپ نما چیز نکلی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کرامت ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے میری عزت افزائی کی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو پیٹ کے بل چلتی ہے، اور اس کے شر سے بھی، جو دو ٹانگوں پر چلتی ہے، اور اس کے شر سے بھی جو چار ٹانگوں پر چلتی ہے“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن طریف ہے، جس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 994]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9300»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں