🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 9314 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 9314
مسند احمد: 22685، 22784، 22785
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9314
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ ، نَا آدَمُ ، نَا شَيْبَانُ ، ثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ عَزْرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ خُنَيْسٍ الْحِمْصِيِّ ، قَالَ مَرَّةً: حُنَيْسٍ .
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: عَادَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مَنْ شُهَدَاءُ أُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ I " فَأَرَمَّ الْقَوْمُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، الْقَتِيلُ فِي سَبِيلِ اللهِ، الصَّابِرُ الْمُحْتَسِبُ شَهِيدٌ، فَقَالَ: I " إِنْ لَمْ يَكُنْ شُهَدَاءُ أُمَّتِي إِلَّا هَؤُلَاءِ إِنَّهُمْ إِذًا لَقَلِيلٌ ؛ الْقَتِيلُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهِيدٌ، وَالْغَرِيقُ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ يَجُرُّهَا وَلَدُهَا بِسَرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا شَيْبَانُ وَسَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ شَيْبَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ آدَمُ .
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (راشد بن حبيش)
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ قیامت کے دن میری امت کے شہداء کون ہیں؟“ لوگ خاموش رہ گئے تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا اور صبر کرنے والا، ثواب کی نیت رکھنے والا شہید ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میری امت کے شہداء صرف یہی ہوں تو پھر وہ بہت ہی تھوڑے ہیں۔ اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے، ڈوب کر مرنے والا شہید ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، طاعون (سے مرنا) شہادت ہے، اور نفاس والی عورت (جو بچے کی پیدائش کے دوران فوت ہو جائے) کو اس کا بچہ اپنی ناف کی نال سے کھینچتا ہوا جنت میں لے جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ سے یہ حدیث صرف شیبان اور سعید بن بشیر نے روایت کی ہے، اور شیبان سے روایت کرنے میں آدم منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست «رَاشِدُ بْنُ حُبَيْشٍ» ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9314]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 307، 308، 352، 353، 354، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2458، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16246، 18076، 23124، 23125، 23142، 23199، 23231، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 583، 579، والبزار فى «مسنده» برقم: 2692، 2693، 2710، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19822»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22685
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟" قَالُوا: الَّذِي يُقَاتِلُ فَيُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَعَالَى , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، الْقَتِيلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى شَهِيدٌ، وَالْمَطْعُونُ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ، وَالْمَرْأَةُ تَمُوتُ بِجُمْعٍ شَهِيدٌ" , يَعْنِي: النُّفَسَاءَ.
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے پوچھا تم لوگ اپنے درمیان شہید کسے سمجھتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ جو اللہ کے راستہ میں لڑے اور مارا جائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس طرح تو میری امت کے شہداء بہت تھوڑے رہ جائیں گے اللہ تعالیٰ کے راستے میں مارا جانے والا بھی شہید ہے طاعون کی بیماری میں، پیٹ کی بیماری میں اور نفاس کی حالت میں مرنے والی عورت بھی شہید ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22685]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد منقطع بين عباد بن نسي وبين عبادة بن الصامت
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22784
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ: عَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: " هَلْ تَدْرُونَ مَنْ الشُّهَدَاءُ مِنْ أُمَّتِي؟" مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَسَكَتُوا، فَقَالَ عُبَادَةُ: أَخْبِرْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَقَالَ:" الْقَتِيلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ، وَالْمَطْعُونُ شَهِيدٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهِيدٌ، يَجُرُّهَا وَلَدُهَا بِسُرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ" .
حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ صحابہ کے ساتھ میری عیادت کے لئے تشریف لائے اور پوچھا کیا تم جانتے ہو کہ میری امت کے شہداء کون ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو تین مرتبہ یہی سوال کیا لیکن لوگ خاموش رہے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ ہی ہمیں بتا دیجئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے راستے میں مارا جانے والا شہید ہے، پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے، طاعون میں مرنے والا شہید ہے اور نفاس کی حالت میں مرنے والی عورت بھی شہید ہے جسے اس کا بچہ اپنی نال کے ذریعے کھینچ کر جنت میں لے جائے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22784]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبى سنان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22785
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ الْكَوْسَجُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ حَدَّثَهُمْ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَدْعُو اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بِدَعْوَةٍ، إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ إِيَّاهَا، أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ" .
حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا روئے زمین پر جو مسلمان آدمی بھی اللہ سے کوئی دعاء مانگتا ہے تو اللہ اسے وہی چیز عطاء فرما دیتا ہے یا اتنی پریشانی اور تکلیف کو دور کردیتا ہے تا وقتیکہ کسی گناہ میں یا قطع رحمی کی دعاء نہ کریں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22785]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں