🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 9441 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
المعجم الاوسط: 9441، 9442
سنن ابوداود: 3097
معجم صغیر للطبرانی : 736
مشکوۃ المصابیح: 1552
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10476
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5575
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9441
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ، ثَنَا أَبُو سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيُّ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ وَعَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا بُوعِدَ مِنْ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ سِتِّينَ خَرِيفًا قُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ ، وَمَا الْخَرِيفُ؟ قَالَ: الْعَامُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا أَبُو سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر ثواب کی نیت سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کی، تو اسے جہنم سے ساٹھ خریف کی مسافت کے برابر دور کر دیا جائے گا۔“ (ثابت بنانی رحمہ اللہ کہتے ہیں:) میں نے پوچھا: ”اے ابو حمزہ! خریف کیا ہوتا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”سال۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو معمر رحمہ اللہ سے ابو سفیان معمری رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو جعفر نفیلی رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9441]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3097»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3097
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ رَوْحِ بْنِ خُلَيْدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، وَعَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا، بُوعِدَ مِنْ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ سَبْعِينَ خَرِيفًا". قُلْتُ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، وَمَا الْخَرِيفُ؟ قَالَ: الْعَامُ، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَالَّذِي تَفَرَّدَ بِهِ الْبَصْرِيُّونَ مِنْهُ الْعِيَادَةُ، وَهُوَ مُتَوَضِّئٌ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اچھی طرح سے وضو کرے اور ثواب کی نیت سے اپنے مسلم بھائی کی عیادت کرے تو وہ دوزخ سے ستر «خریف» کی مسافت کی مقدار دور کر دیا جاتا ہے“، میں نے کہا! اے ابوحمزہ! «خریف» کیا ہے؟ انہوں نے کہا: سال۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اہل بصرہ جن چیزوں میں منفرد ہیں ان میں بحالت وضو عیادت کا مسئلہ بھی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3097]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور اچھا وضو کیا اور ثواب کی نیت سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے گیا تو اسے جہنم سے ستر سال کی مسافت پر دور کر دیا جائے گا۔“ ثابت بنانی رحمہ اللہ کہتے ہیں، میں نے پوچھا: ”اے ابوحمزہ! «خَرِيفٍ» سے کیا مراد ہے؟“ انہوں نے کہا: ”سال۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اہل بصرہ جن احادیث کے بیان کرنے میں منفرد ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انسان باوضو ہو کر عیادت کے لیے جائے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3097]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 461) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی فضل بن دلہم لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الفضل بن دلھم لين ورمي بالإعتزال (تق : 5402) ضعفه الجمهور… واختلف قول أحمد وابن معين فيه و ضعفه راجح
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 114

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 736
حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ الْمُعَلِّمُ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"مَنْ رَأَى مِنْ أَخِيهِ عَوْرَةً فَسَتَرَهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ"، لا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص نے اپنے کسی بھائی کا ستر دیکھا پھر اسے چھپا دیا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الادب/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1480، 9442، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1118
قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط والصغير وإسنادهما ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (6 / 246)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1552
1552 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، وَعَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا  ، بُوعِدَ مِنْ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ سِتِّينَ خَرِيفًا". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اچھی طرح وضو کر کے ثواب کی نیت سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو اسے ساٹھ سال کی مسافت کے برابر جہنم سے دور کر دیا جاتا ہے۔“ (ضعیف) [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1552]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3097)
٭ الفصل بن دلھم: لين ضعفه الجمھور.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيفٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10476
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا يَرَى مُؤْمِنٌ مِنْ أَخِيهِ عَوْرَةً، فَيَسْتُرُهَا عَلَيْهِ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِهَا الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مومن اپنے بھائی کی قابل پردہ کوئی چیز دیکھ کر اس کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کرے گا“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالیٰ اسے اس وجہ سے جنت میں داخل کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور ان دونوں کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10476]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1118) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1503)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1503»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9442
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ إِلْيَاسَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَرَى مِنْ أَخِيهِ عَوْرَةً فَيَسْتُرُهَا إِلَّا أَدْخَلَهُ اللهُ بِهَا الْجَنَّةَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی مسلمان شخص اپنے بھائی میں کوئی عیب (قابلِ ستر بات) دیکھے اور اس پر پردہ ڈال دے، تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”یہ حدیث ابو سعید رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور خالد بن الیاس رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9442]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط والصغير وإسنادهما ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 246» »
«أخرجه عبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 885، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2733، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1118، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1480»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5575
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَرَى امْرُؤٌ مِنْ أَخِيهِ عَوْرَةً فَيَسْتُرُهَا عَلَيْهِ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ ". تَقَدَّمَ فِي آخِرِ كِتَابِ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص اپنے کسی (مسلمان) بھائی کا کوئی عیب یا قابلِ پردہ بات دیکھ کر اس کی پردہ پوشی نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اس (نیکی) کے بدلے اسے جنت میں داخل فرماتا ہے“، یہ حدیث پہلے کتاب البر والصلہ کے آخر میں گزر چکی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5575]
تخریج الحدیث: «خالد بن إلياس العدوي: متروك الحديث (التقريب، من الحفظ)؛ يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب: ثقة (من الحفظ)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1503، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10476، وأخرجه شرح السنة برقم: 3519»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ خالد بن إلياس متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں