🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 958 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 958
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1825
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3619
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 958
وَعَنْ سَالِمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: سَتَكُونُ أُمَرَاءُ بَعْدِي، يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا يَصْنَعُ مَنْ أَدْرَكَهُمْ؟ فَقَالَ: I " صَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، فَإِذَا حَضَرْتُمْ مَعَهُمُ الصَّلَاةَ فَصَلُّوا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد عنقریب ایسے حکمران ہوں گے جو نماز کو اس کے (مستحب) وقت سے مؤخر کر دیں گے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جو شخص انہیں پا لے وہ کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نماز کو اس کے (صحیح) وقت پر پڑھ لیا کرو، پھر اگر تم ان کے ساتھ نماز کے وقت موجود ہو تو (ان کے ساتھ بھی) نماز پڑھ لیا کرو۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 958]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه سالم بن عبد الله الخياط ضعفه ابن معين والنسائي ووثقه أحمد وابن حبان وأبو أحمد بن عدي «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 325» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 14538»

الحكم على الحديث:
فيه سالم بن عبد الله الخياط مختلف فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1825
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" سَيَكُونُ أُمَرَاءُ بَعْدِي يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَصْنَعُ مَنْ أَدْرَكَهُمْ؟ قَالَ:" صَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، فَإِذَا حَضَرْتُمْ مَعَهُمُ الصَّلَاةَ فَصَلُّوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَيَّاطُ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ نے ارشاد فرمایا: عنقریب میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو نماز کو تاخیر سے ادا کریں گے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جو شخص ان کا زمانہ پائے اسے کیا کرنا چاہیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ نماز کو اس کے مخصوص وقت میں ادا کر لینا اور اگر تم لوگ ان کی نماز میں شریک ہو، تو پھر نماز ادا کر لینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سالم بن عبداللہ خیاط ہے، جسے یحیی بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ امام أحمد ابن حبان اور امام ابو أحمد بن عدی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1825]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 962، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 381»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3619
«ستكون بعدي أئمة يؤخرون الصلاة عن مواقيتها صلوها لوقتها فإذا حضرتم معهم الصلاة فصلوا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے بعد ایسے امام ہوں گے جو نماز کو اس کے اوقات سے مؤخر کر دیں گے، تم اسے اس کے وقت پر پڑھ لینا، پھر اگر تم ان کے ساتھ (دوبارہ) نماز میں حاضر ہو تو (ان کے ساتھ بھی) پڑھ لینا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3619]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن ابن عمرو. م2/120 – أبي ذر1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں