🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
122. بَابُ : الْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ
باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 181 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
سنن نسائی: 181، 180
سنن ابوداود: 195
مسند احمد: 26773، 26778، 26783
مصنف ابن ابی شیبہ: 554، 555
الفتح الربانی: 806، 807
المعجم الکبیر للطبرانی: 19766، 19770
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19766
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْأَخْنَسِ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ فَسَقَتْهُ سَوِيقًا، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، فَقَالَتْ لَهُ: تَوَضَّأْ يَا ابْنَ أَخِي، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتْهُ النَّارُ»
ابوسفیان بن سعید بن اخنس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے، انہوں نے انہیں ستو پلایا، پھر وہ نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے تو انہوں نے فرمایا: بھتیجے! وضو کر لو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے:“جس چیز کو آگ نے چھوا ہو، اس سے وضو کر لیا کرو۔” [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19766]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 237، حدیث 462»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19770
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ بْنَ سَعِيدِ بْنِ الْأَخْنَسِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى خَالَتِهِ أُمِّ حَبِيبَةَ - زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَاضَتْ لَهُ سَوِيقًا فَشَرِبَهُ، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ تَوَضَّأْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْوُضُوءُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ»
ابوسفیان بن سعید بن اخنس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنی خالہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ، کے پاس گئے، انہوں نے ان کے لیے ستو گھولا اور وہ پی گئے۔ انہوں نے فرمایا: بیٹے! وضو کر لو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے:“جس چیز کو آگ نے چھوا ہو، اس سے وضو کیا جائے۔” [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19770]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 238، حدیث 466»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں