الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ عَائِشَةَ فِيهِ
باب: اس سلسلہ میں عائشہ رضی الله عنہا کی روایت کے ناقلین کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2187 (کل: 22 مقامات، 9 کتب)
سنن ابوداود: 1292
مشکوۃ المصابیح: 2037
صحیح ابن خزیمہ: 2132
المعجم الاوسط: 2475
21 تا 22
حدیث نمبر: 3637
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: أَتَيْتُ عَائِشَةَ أَسْأَلُهَا عَنْ صِيَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ صَامَ، ثُمَّ يُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ أَفْطَرَ، وَمَا رَأَيْتُهُ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ، كَانَ يَصُومُهُ كُلَّهُ إِلا قَلِيلا" .
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، تاکہ ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزہ رکھنے کے معمول کے بارے میں دریافت کروں، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (کسی مہینے میں) اتنے نفلی روزے رکھتے تھے کہ ہم یہ سوچتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے ہی رکھتے رہیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کسی مہینے میں) نفلی روزے ترک کر دیتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ سوچتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ نہیں رکھیں گے۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو رمضان کے علاوہ اور کسی بھی مہینے میں شعبان سے زیادہ روزے رکھتے نہیں دیکھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے کچھ دنوں میں روزہ نہیں رکھتے تھے، باقی پورا مہینہ روزہ رکھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3637]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 730، 1147، 1159، 1969، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 738، ومالك فى (الموطأ) برقم: 394، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 49، 1102، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 353، 1578، 2430، 2571، 2613، 2616، 2634، 3516، 3637، 3648، 6385، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 761، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1340، 1341، 1350، 1361، 1368، والترمذي فى (جامعه) برقم: 439، 737، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1515، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 942، 1196، 1710، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24707، والحميدي فى (مسنده) برقم: 173» «رقم طبعة با وزير 3629»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2103): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 2475
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ: نَا كَهْمَسٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : أَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الضُّحَى؟ قَالَتْ: لَا إِلَّا أَنْ يَجِيءَ مِنْ مَغِيبِهِ I "، قُلْتُ: أَكَانَ يُصَلِّي جَالِسًا؟ قَالَتْ: نَعَمْ، بَعْدَمَا حَطَمَهُ النَّاسُ، قُلْتُ: أَفَكَانَ يَقْرِنُ السُّوَرَ؟ قَالَتِ: الْمُفَصَّلَ، قُلْتُ: أَفَكَانَ يَصُومُ شَهْرًا كُلَّهُ؟ قَالَتْ: مَا عَلِمْتُهُ صَامَ شَهْرًا كُلَّهُ إِلَّا رَمَضَانَ، وَلَا أَفْطَرَ شَهْرًا كُلَّهُ حَتَّى يُصِيبَ مِنْهُ غَيْرَ رَمَضَانَ.
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، سوائے اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس تشریف لاتے۔“ میں نے پوچھا: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، جب لوگوں (کی فکر و مشقت اور عمر کے بوجھ) نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کمزور کر دیا تھا۔“ میں نے پوچھا: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رکعت میں دو سورتیں ملا کر پڑھتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”مفصل سورتوں میں (ایسا کرتے تھے)۔“ میں نے پوچھا: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پورا مہینہ روزے رکھتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نہیں جانتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے سوا کسی مہینے کے پورے روزے رکھے ہوں، اور نہ ایسا ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پورا مہینہ روزے چھوڑے رکھتے، بلکہ رمضان کے علاوہ ہر مہینے میں کچھ نہ کچھ روزے رکھ لیتے تھے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2475]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 717، 732، 1156، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 539، 1241، 2132، (2/391) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2526، 2527، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 982، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1656 / 6، 2183 / 6، 2184 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 483، 2505، 2506، وأبو داود فى «سننه» برقم: 956، 1292، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2503، 2504، 4657، 4990، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24972، 25723، 26022، 26326، 26330، 26469، 26727، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1658، 1659، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3722، 4637، 7870، 9843، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2032، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 291»