الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. بَابُ : دُخُولِ الْبَيْتِ
باب: کعبہ کے اندر داخل ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2909 (کل: 78 مقامات، 19 کتب)
سنن ابوداود: 2023
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 190
مشکوۃ المصابیح: 691
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 897
اللؤلؤ والمرجان: 838
سنن دارقطنی: 1748
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5756
61 تا 70
حدیث نمبر: 3786
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا سَيْفٌ قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ: أُتِيَ ابْنُ عُمَرَ فِي مَنْزِلِهِ فَقِيلَ لَهُ: هَذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ دَخَلَ الْكَعْبَةَ قَالَ: فَأَقْبَلْتُ فَأَجِدُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ وَأَجِدُ بِلَالًا عَلَى الْبَابِ قَائِمًا فَقُلْتُ: يَا بِلَالُ هَلْ صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ؟ فَقَالَ: نَعَمْ فَقُلْتُ: أَيْنَ؟ قَالَ: بَيْنَ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فِي وَجْهِ الْكَعْبَةِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ سَيْفِ بْنِ سُلَيْمَانَ وَيُقَالُ: قَدْ رَوَاهُ أَيْضًا، عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَفِيهِ أَنَّهُ صَلَّى فِي الْكَعْبَةِ رَكْعَتَيْنِ وَقَدِ اتَّفَقَتْ رِوَايَةُ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ وَعُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو وَفُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ وَابْنِ عَوْنٍ وَغَيْرِهِمْ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ نَسِيَ أَنْ يَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّى، وَفِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُ صَلَّى فِيهَا رَكْعَتَيْنِ، فَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ أَخْبَرَ عَنْ أَقَلِّ مَا يَكُونُ صَلَاةً، وَسَكَتَ عَمَّا زَادَ عَلَيْهِمَا؛ لِأَنَّهُ لَمْ يَسْأَلْهُ بِلَالًا.
حضرت سیف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے سنا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے گھر کوئی شخص آیا اور ان سے کہا گیا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ فرماتے ہیں: میں جب آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جا چکے تھے البتہ مجھے حضرت بلال رضی اللہ عنہ دروازے کے پاس کھڑے مل گئے تو میں نے کہا کہ اے بلال! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ میں نماز پڑھی ہے؟ انھوں نے فرمایا: ہاں پڑھی ہے۔ میں نے پوچھا: کہاں پڑھی ہے؟ انھوں نے بتایا کہ دو ستونوں کے درمیان دو رکعتیں پڑھی ہیں، پھر نکل کر دو رکعتیں بیت اللہ کے سامنے پڑھی ہیں۔
(ب) حضرت ابونعیم رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ آپ نے کعبہ میں دو رکعتیں ادا کی ہیں۔ حضرت ایوب سختیانی، عبیداللہ بن عمر، فلیح بن سلیمان، ابن عون رحمہم اللہ کی روایتیں جو انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہیں تمام اس پر متفق ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ پوچھنا بھول گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعتیں نماز ادا کیں؟ اس حدیث میں تعداد کی تعیین ہو رہی ہے کہ آپ نے دو رکعتیں ادا کی ہیں۔
(ج) یہ احتمال ہوسکتا ہے کہ انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کم سے کم مقدار بیان کی ہو اور دو رکعتوں سے زیادہ جو آپ نے ادا کی ہیں ان پر سکوت اختیار کیا ہو؛ کیونکہ انھوں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے نہیں پوچھا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3786]
(ب) حضرت ابونعیم رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ آپ نے کعبہ میں دو رکعتیں ادا کی ہیں۔ حضرت ایوب سختیانی، عبیداللہ بن عمر، فلیح بن سلیمان، ابن عون رحمہم اللہ کی روایتیں جو انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہیں تمام اس پر متفق ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ پوچھنا بھول گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعتیں نماز ادا کیں؟ اس حدیث میں تعداد کی تعیین ہو رہی ہے کہ آپ نے دو رکعتیں ادا کی ہیں۔
(ج) یہ احتمال ہوسکتا ہے کہ انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کم سے کم مقدار بیان کی ہو اور دو رکعتوں سے زیادہ جو آپ نے ادا کی ہیں ان پر سکوت اختیار کیا ہو؛ کیونکہ انھوں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے نہیں پوچھا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3786]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 1171»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9718
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ، أنبأ أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ سَنَةَ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ وَثَلَاثِمِائَةٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ عَلَى نَاقَةٍ لِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ حَتَّى أَنَاخَ بِفِنَاءِ الْكَعْبَةِ فَدَعَا بِعُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ بِالْمِفْتَاحِ، فَجَاءَ بِهِ فَفَتَحَ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُسَامَةُ، وَبِلَالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ فَأَجَافُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ مَلِيًّا، ثُمَّ فَتَحُوهُ"، قَالَ عَبْدُ اللهِ:" فَبَادَرْتُ النَّاسَ فَوَجَدْتُ بِلَالًا عَلَى الْبَابِ فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ"، قَالَ:" وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّى؟"، أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی اونٹنی پر سوار ہو کر داخل ہوئے حتیٰ کہ اسے کعبہ کے صحن میں بٹھایا، پھر عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے چابیاں منگوائیں، وہ لے کر آیا اور اس نے کعبہ کو کھولا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، اسامہ، بلال اور عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہم داخل ہوئے اور انہوں نے تھوڑی دیر تک دروازہ بند کر لیا، پھر انہوں نے دروازہ کھولا تو میں جلدی سے آگے بڑھا تو بلال رضی اللہ عنہ کو دروازہ پر پایا۔ میں نے پوچھا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے کہا: اگلے دو ستونوں کے درمیان، کہتے ہیں: میں یہ پوچھنا بھول ہی گیا کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں؟ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9718]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1329»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9719
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ، وَبِلَالٌ فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ وَمَكَثَ فِيهَا"، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ:" فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ، وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ، ثُمَّ صَلَّى" لَفْظُ حَدِيثِ الْقَعْنَبِيِّ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" عَمُودَيْنِ عَنْ يَسَارِهِ" وَكَذَلِكَ قَالَهُ الشَّافِعِيُّ، عَنْ مَالِكٍ فِي أَحَدِ الْمَوْضِعَيْنِ، وَقَالَ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ:" عَمُودًا عَنْ يَمِينِهِ وَعَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ" وَكَذَلِكَ قَالَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، وَأَبُو دَاوُدَ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، وَيَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مَالِكٍ كَمَا رُوِّينَا، وَكَذَلِكَ قَالَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكٍ" عَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ" وَهُوَ الصَّحِيحُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا اسامہ بن زید، سیدنا عثمان بن طلحہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہم کعبہ میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کر لیا اور اس میں ٹھہرے، جب نکلے تو میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ستون اپنے بائیں اور دو دائیں کیے اور تین ستون کے پیچھے پھر نماز پڑھی۔ ان دنوں کعبہ کے چھ ستون ہوتے تھے۔ [صحیح: بخاری: 483، مسلم: 1329]
اسی کو امام مسلم رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے مگر اس نے کہا کہ دو ستون بائیں جانب رکھے۔
اور اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہوئے ایک جگہ کہا ہے اور ایک جگہ کہا ہے کہ دوسرا ستون دائیں جانب اور ایک ستون بائیں جانب تھا۔
اسی طرح عبداللہ بن یوسف رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے اور ابوداؤد رحمہ اللہ نے قعنبی رحمہ اللہ کے واسطہ سے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، جبکہ ابن ابی اویس رحمہ اللہ اور یحییٰ بن بکیر رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے ہم نے روایت کیا ہے۔
اسی طرح عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کی ہے کہ دو ستون دائیں اور ایک ستون بائیں جانب اور یہی بات صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9719]
اسی کو امام مسلم رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے مگر اس نے کہا کہ دو ستون بائیں جانب رکھے۔
اور اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہوئے ایک جگہ کہا ہے اور ایک جگہ کہا ہے کہ دوسرا ستون دائیں جانب اور ایک ستون بائیں جانب تھا۔
اسی طرح عبداللہ بن یوسف رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے اور ابوداؤد رحمہ اللہ نے قعنبی رحمہ اللہ کے واسطہ سے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، جبکہ ابن ابی اویس رحمہ اللہ اور یحییٰ بن بکیر رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے ہم نے روایت کیا ہے۔
اسی طرح عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کی ہے کہ دو ستون دائیں اور ایک ستون بائیں جانب اور یہی بات صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9719]
حدیث نمبر: 5756
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَعْبَةَ، وَمَعَهُ بِلَالٌ، وَأُسَامَةُ، وَعُثْمَانُ، وَقَدْ أُجَافَ عَلَيْهِمُ الْبَابُ فَجِئْتُ فَقَعَدْتُ بِالْأَرْضِ فَمَكَثُوا فِيهِ مَلِيًّا فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَيْتُ الدَّرَجَ فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: هَاهُنَا، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَ: كَمْ صَلَّى؟.
قُلْتُ: حَدِيثُ بِلَالٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ بِلَالٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے دروازہ بند کر دیا گیا میں آیا اور زمین پر بیٹھ گیا یہ حضرات کچھ دیر اندر ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے آئے میں سیڑھی پر چڑھا اور بیت اللہ میں داخل ہوا میں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز ادا کی تھی؟ تو ان حضرات نے بتایا: یہاں۔ راوی کہتے ہیں: میں یہ دریافت کرنا بھول گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی نماز ادا کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5756]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5756]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1043)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 456، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1329، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2905، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4450، وأخرجه موطأ مالك برقم: 910، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1866، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1043، 1056»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1027
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَعْبَةَ، وَقَامَ بِلَالٌ عَلَى الْبَابِ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ : فَسَأَلْتُ بِلَالًا أَصَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ " رَكْعَتَيْنِ وَسَطَ الْبَيْتِ.
مجاہد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے، اور بلال رضی اللہ عنہ دروازے پر کھڑے ہو گئے“ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: ہاں، ”گھر کے درمیان میں دو رکعت۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1027]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 343، حدیث 1031»
حدیث نمبر: 1033
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَأَلْتُ بِلَالًا : أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ؟ قَالَ: " بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کعبے میں داخل ہوئے تو کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: ”دو ستونوں کے درمیان۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1033]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 344، حدیث 1037»
حدیث نمبر: 1037
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْكَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ ، وَبِلَالٌ ، فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِمْ، فَمَكَثَ فِيهَا "، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ : فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ: مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: " جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ، وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ، وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ - وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ - ثُمَّ صَلَّى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اسامہ بن زید، عثمان بن طلحہ حجبی اور بلال کعبے میں داخل ہوئے، اور اسے اپنے اوپر بند کر لیا اور اس میں ٹھہرے رہے، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب وہ باہر نکلے تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ستون اپنے بائیں جانب، دو ستون اپنے دائیں جانب، اور تین ستون اپنے پیچھے رکھے - اس وقت کعبہ چھ ستونوں پر قائم تھا - پھر نماز پڑھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 345، حدیث 1041»
حدیث نمبر: 1038
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ يَوْمَ الْفَتْحِ عَلَى نَاقَةٍ لِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، وَأُسَامَةُ رَدِيفُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَمَعَهُ بِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ ، فَلَمَّا جَاءَ الْبَيْتَ أَرْسَلَ عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَةَ ، فَجَاءَهُ بِمِفْتَاحِ الْبَيْتِ فَفَتَحَهُ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُسَامَةُ ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ ، وَبِلَالٌ فَمَكَثُوا فِي الْبَيْتِ طَوِيلًا، وَأَغْلَقُوا عَلَيْهِمُ الْبَيْتَ، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " فَابْتَدَرَ النَّاسُ الْبَيْتَ، فَسَبَقَهُمْ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ وَآخَرُ مَعَهُ، فَسَأَلَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بِلَالًا : أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ " فَأَرَاهُ بِلَالٌ حَيْثُ صَلَّى "، فَلَمْ يَسْأَلْ كَمْ صَلَّى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن اسامہ بن زید کی اونٹنی پر سوار ہو کر تشریف لائے، اسامہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھے، اور آپ کے ساتھ بلال اور عثمان بن طلحہ بھی تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے پاس پہنچے تو عثمان بن طلحہ کو بھیجا، وہ آپ کے پاس بیت اللہ کی چابی لے آئے اور اسے کھولا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اسامہ، عثمان بن طلحہ اور بلال (کعبہ میں) داخل ہوئے، وہ گھر میں کافی دیر ٹھہرے اور اپنے اوپر گھر (کا دروازہ) بند کر لیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو لوگ بیت اللہ کی طرف دوڑے، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور ان کے ساتھ ایک اور شخص لوگوں سے آگے نکل گئے، تو عبداللہ بن عمر نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ ”بلال رضی اللہ عنہ نے انہیں وہ جگہ دکھا دی جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی تھی“ اور انہوں نے یہ نہیں پوچھا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1038]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 345، حدیث 1042»
حدیث نمبر: 1039
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلَالٌ ، وَأُسَامَةُ ، وَعُثْمَانُ وَقَدْ أَجَافَ عَلَيْهِمُ الْبَابَ، فَجِئْتُ فَقَعَدْتُ بِالْأَرْضِ، فَمَكَثُوا فِيهِ مَلِيًّا، فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقِيتُ الدَّرَجَ فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ، فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: " هَاهُنَا وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَ كَمْ صَلَّى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کعبے میں داخل ہوئے، آپ کے ساتھ بلال، اسامہ اور عثمان تھے، اور آپ نے اپنے اوپر دروازہ بند کر لیا“ تو میں آ کر زمین پر بیٹھ گیا، وہ لوگ کافی دیر اس میں ٹھہرے رہے، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو میں سیڑھی چڑھ کر گھر میں داخل ہوا، اور پوچھا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: ”یہاں“ اور میں یہ پوچھنا بھول گیا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1039]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 346، حدیث 1043»
حدیث نمبر: 1041
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْكَعْبَةَ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَبِلَالٌ ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ ، فَمَكَثَ فِي الْبَيْتِ فَأَطَالَ، ثُمَّ خَرَجَ، فَدَخَلَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ عَلَى أَثَرِهِ أَوَّلَ النَّاسِ، فَسَأَلَ بِلَالًا : أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: " بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّى.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا اسامہ بن زید، سیدنا بلال اور سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہم بھی تھے، تو وہ گھر میں کافی دیر ٹھہرے رہے، پھر باہر نکلے، تو عبداللہ بن عمر ان کے فوراً بعد سب سے پہلے داخل ہوئے، اور بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: ”دونوں اگلے ستونوں کے درمیان“ اور میں یہ پوچھنا بھول گیا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1041]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 346، حدیث 1045»