الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ : ذِكْرِ الأَحَادِيثِ الْمُخْتَلِفَةِ فِي النَّهْىِ عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَاخْتِلاَفِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِلْخَبَرِ
باب: زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3951 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 3951
سنن دارقطنی: 2941
السنن الكبرى للبيهقي: 11700
حدیث نمبر: 3951
قَالَ: حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَارِمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ". تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے ۱؎۔ محمد بن مسلم طائفی نے حماد کی متابعت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3951]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”زمین کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے“۔ محمد بن مسلم طائفی نے اس (حماد بن زید) کی متابعت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3951]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2518)، مسند احمد (3/338، 389) (صحیح) (اس کے راوی ’’عارم محمد بن الفضل‘‘ آخری عمر میں مختلط ہو گئے تھے، اور امام نسائی نے ان سے اختلاط کے بعد روایت لی تھی، لیکن سابقہ متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت صحیح ہے)»
وضاحت: ۱؎: یہاں بھی کرایہ پر دینے سے مراد زمین کے بعض حصوں کی پیداوار کے بدلے کرایہ پر دینا ہے، نہ کہ روپیہ پیسے، یا سونا چاندی کے بدلے، جو کہ اجماعی طور پر جائز ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2905 ترقیم الرسالہ : -- 2941
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ كِرَاءِ الأَرْضِ، إِلا بِذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کو کرائے پر دینے سے منع کیا ہے، البتہ سونے اور چاندی کے عوض میں (زمین کرائے پر دی جا سکتی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2941]
ترقیم العلمیہ: 2905
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1487، 2189، 2196، 2381، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1534،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4957، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3370، 3373، 3374، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1290، 1313، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2659، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2216، 2218، 2266، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2912، 2914، 2941، 2990، 2991، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14542،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1316، 1317، 1318، 1319، 1329»
حدیث نمبر: 11700
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَارِمٌ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُسَدَّدٌ، قَالُوا: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ" هَذَا حَدِيثُ عَارِمٍ وَمُسَدَّدٍ، وَقَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْمَزَارِعِ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كَامِلٍ، عَنْ حَمَّادٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”زمین کرایہ پر دینے سے منع فرمایا۔“ سلمان بن حرب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”کھیتی باڑی کے کرایہ سے منع فرمایا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المزارعة/حدیث: 11700]
تخریج الحدیث: «مسلم 1536»
الحكم على الحديث:
مسلم 1536