الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ : تَعْظِيمِ الدَّمِ
باب: ناحق خون کرنے کی سنگینی کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3991 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 926
المعجم الاوسط: 4349
حدیث نمبر: 3991
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاق، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ , لَقَتْلُ مُؤْمِنٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ زَوَالِ الدُّنْيَا". قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُهَاجِرِ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کسی مومن کا (ناحق) قتل اللہ کے نزدیک پوری دنیا تباہ ہونے سے کہیں زیادہ بڑی چیز ہے““ ۱؎۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: ابراہیم بن مہاجر زیادہ قوی راوی نہیں ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3991]
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! البتہ مومن کا (ناحق) قتل اللہ تعالیٰ کے ہاں ساری دنیا کی تباہی سے زیادہ ہولناک ہے۔“ امام ابو عبدالرحمن (نسائی) رحمہ اللہ نے فرمایا: (اس حدیث کا ایک راوی) ابراہیم بن مہاجر قوی نہیں (ضعیف) ہے۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3991]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8605) (صحیح) (اگلی متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ”ابراہیم بن مہاجر‘‘ ضعیف ہیں)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ایسا مومن کامل جو اللہ کی ذات اور اس کی صفات کا علم رکھنے کے ساتھ ساتھ اسلامی احکام کا پورے طور پر پابند بھی ہے ایسے مومن کا ناحق قتل ہونا اللہ رب العالمین کی نظر میں ایسے ہی ہے جیسے دنیا والوں کی نگاہ میں دنیا کی عظمت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 3992
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَزَوَالُ الدُّنْيَا أَهْوَنُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ قَتْلِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک دنیا کا زوال اور اس کی بربادی کسی مسلمان کو (ناحق) قتل کرنے سے زیادہ حقیر اور آسان ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3992]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا کا تباہ ہو جانا اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایک مسلمان شخص کے (ناحق) قتل کے مقابلے میں بہت معمولی ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3992]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الدیات 7 (1395)، (تحفة الأشراف: 8887) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
حدیث نمبر: 926
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَتْلُ الْمُؤْمِنِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ زَوَالِ الدُّنْيَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ. تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اللہ کے نزدیک ایک مؤمن کا قتل قیامت کے دن پوری دنیا کے تباہ ہونے سے بڑا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الحدود/حدیث: 926]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه النسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3987، قال الشيخ الألباني: صحيح، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3434، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1395، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15972، 15973، والبزار فى «مسنده» برقم: 2393، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14256، 14369، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4349، والطبراني فى «الصغير» برقم: 594، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 28328»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4349
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ وَاقِدٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُهَاجِرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ مَوْلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَتْلُ الْمُؤْمِنِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ زَوَالِ الدُّنْيَا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایک مومن کا قتل کیا جانا پوری دنیا کے فنا ہو جانے سے زیادہ سنگین (بڑا گناہ) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابراہیم بن مہاجر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں محمد بن سلمہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4349]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابراہیم بن مہاجر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں محمد بن سلمہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4349]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 3997 / 1، 3998 / 2، 3999 / 3، 4000 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3435، 3436، 3434، 3437، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1395، 1395 (م)، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 673، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15972، 15973، والبزار فى «مسنده» برقم: 2393، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28328، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14256، 14369، والطبراني فى «الصغير» برقم: 594»