🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ : صَيْدِ الْكَلْبِ الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ
باب: غیر سدھائے ہوئے کتے کے شکار کے حکم کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4271 (کل: 25 مقامات، 14 کتب)
سنن نسائی: 4271
صحیح بخاری: 5478، 5488، 5496
صحیح مسلم: 4983
سنن ابوداود: 2852، 2855، 2856، 2861
سنن ابن ماجہ: 2831، 3207
مشکوۃ المصابیح: 4066
مسند احمد: 17752
اللؤلؤ والمرجان: 1259
المنتقى ابن الجارود: 916
الفتح الربانی: 7579
صحیح ابن حبان: 5879
الجامع الكامل: 7257، 7316
السنن الكبرى للبيهقي: 132، 18918، 18939، 19712
المعجم الکبیر للطبرانی: 18824، 18825
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18918
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَبِيعَةَ بْنَ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيَّ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضُ صَيْدٍ أَصِيدُ بِالْكَلْبِ الْمُكَلَّبِ وَبِالْكَلْبِ الَّذِي لَيْسَ بِمُكَلَّبٍ، فَأَخْبِرْنِي مَاذَا يَحِلُّ لَنَا مِمَّا يَحْرُمُ عَلَيْنَا مِنْ ذَلِكَ. فَقَالَ: أَمَّا مَا صَادَ كَلْبُكَ الْمُكَلَّبُ فَكُلْ مِمَّا أَمْسَكَ عَلَيْكَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللهِ، وَأَمَّا مَا صَادَ كَلْبُكَ الَّذِي لَيْسَ بِمُكَلَّبٍ فَأَدْرَكْتَ ذَكَاتَهُ فَكُلْ مِنْهُ، وَمَا لَمْ تُدْرِكْ ذَكَاتَهُ فَلَا تَأْكُلْ مِنْهُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئِ عَنْ حَيْوَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي الطَّاهِرِ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ. وَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ حَيْوَةَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: أَصِيدُ بِكَلْبِي الْمُعَلَّمِ وَبِكَلْبِي الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ.
ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارا علاقہ شکار والا ہے۔ میں وہاں سدھائے ہوئے اور بغیر سدھائے ہوئے کتوں سے شکار کرتا ہوں۔ آپ ہمیں بتائیں ہمارے لیے اس میں سے کیا حلال ہے اور کیا حرام؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سدھایا ہوا کتا شکار کرے اور تیرے لیے شکار کو روک بھی لے تو اللہ کا نام لے کر کھا لو اور جو غیر سدھایا ہوا کتا شکار کرے، اگر آپ شکار کو ذبح کر لیں تو کھا لو، اگر ذبح کا موقع نہ مل سکے تو نہ کھاؤ۔“
(ب) حیوہ کی حدیث میں ہے کہ میں سدھائے اور غیر سدھائے کتوں سے شکار کرتا ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 18918]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18939
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أنبأ حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيَّ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ عَائِذُ اللهِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ فِيهِ:" وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ بِأَرْضِ الصَّيْدِ فَمَا أَصَبْتَ بِقَوْسِكَ فَاذْكُرِ اسْمَ اللهِ ثُمَّ كُلْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ. وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ.
سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو نے بتایا کہ آپ شکار کے علاقہ میں رہتے ہیں، جس کو آپ کی قوس لگے اس پر اللہ کا نام لو، پھر کھاؤ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 18939]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19712
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أنبأ حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيَّ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ عَائِذُ اللهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يَقُولُ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا بِأَرْضِ قَوْمٍ أَهْلِ كِتَابٍ نَأْكُلُ فِي آنِيَتِهِمْ، وَأَرْضِ صَيْدٍ، أَصِيدُ بِقَوْسِي، وَأَصِيدُ ⦗١٨⦘ بِكَلْبِي الْمُعَلَّمِ، وَبِكَلْبِي الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ، أَخْبِرْنِي، مَا الَّذِي يَحِلُّ لَنَا مِنْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" أَمَّا مَا ذَكَرْتَ أَنَّكُمْ بِأَرْضِ قَوْمٍ أَهْلِ كِتَابٍ تَأْكُلُونَ فِي آنِيَتِهِمْ، فَإِنْ وَجَدْتُمْ غَيْرَ آنِيَتِهِمْ، فَلَا تَأْكُلُوا فِيهَا، وَإِنْ لَمْ تَجِدُوا، فَاغْسِلُوهَا، ثُمَّ كُلُوا، وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ أَنَّكَ بِأَرْضِ صَيْدٍ، فَمَا أَصَبْتَ بِقَوْسِكَ، فَاذْكُرِ اسْمَ اللهِ، ثُمَّ كُلْ، وَمَا اصْطَدْتَ بِكَلْبِكَ الْمُعَلَّمِ، فَاذْكُرِ اسْمَ اللهِ، ثُمَّ كُلْ، وَمَا اصْطَدْتَ بِكَلْبِكَ الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ، فَأَدْرَكْتَ ذَكَاتَهُ فَكُلْ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ.
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہم اہل کتاب کی زمین میں رہتے ہیں اور ہم ان کے برتنوں میں کھاتے ہیں اور شکار والی زمین پر اپنی قوسوں سے شکار کرتے ہیں اور اپنے سدھائے ہوئے کتے اور غیر سدھائے ہوئے کتے سے شکار کرتا ہوں۔ آپ بتائیں ہمارے لیے کیا حلال ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آپ نے تذکرہ کیا اہل کتاب کی زمین کا اور ان کے برتنوں میں کھانے کا، اگر کوئی دوسرے برتن مل جائیں تو پھر (ان میں) نہ کھاؤ۔ اگر نہ ملیں تو پھر خوب اچھی طرح ان کے برتن صاف کرو اور کھا لو، اور جو آپ نے شکار کی زمین کا ذکر کیا تو جو شکار اپنے تیر سے کیا ہوا پاؤ تو «بِسْمِ اللهِ» ”اللہ کا نام“ لے کر کھا لو، اور جو سدھائے ہوئے کتے سے شکار کریں، «بِسْمِ اللهِ» ”اللہ کا نام“ لے کر کھا لیں (یعنی بسم اللہ پڑھ کر) اور اگر آپ غیر سدھائے ہوئے کتے سے شکار کریں اور شکار کو خود ذبح کر لیں تو پھر کھا لو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19712]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18824
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، اكْتُبْ لِي بِأَرْضٍ، قَالَ: " كَيْفَ أَكْتُبُ وَهِيَ بِأَرْضِ الْحَرْبِ " فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَيَمْلُكَنَّ مَا تَحْتَ أَقْدَامِهِمْ فَأَعْجَبَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ، فَنَظَرَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَكَتَبَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا بِأَرْضِ صَيْدٍ فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِمَّا يَحْرُمُ عَلَيْنَا؟ فَقَالَ: إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلَّمَ أَوِ الْمُكَلَّبَ وَذَكَرْتَ اللهَ وَأَخَذَ وَقَتَلَ فَكُلْ، وَإِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ فَمَا أَدْرَكْتَ ذَكَاتَهُ فَكُلْ، وَمَا لَمْ تُدْرِكْ فَلَا تَأْكُلْ، وَمَا رَدَّ عَلَيْكَ سَهْمُكَ فَكُلْ " قَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، إِنَّا بِأَرْضٍ أَهْلُهَا أَهْلُ كِتَابٍ نَحْتَاجُ إِلَى قُدُورِهِمْ وَآنِيَتِهِمْ، فَقَالَ: " لَا تَقْرَبُوهَا مَا وَجَدْتُمْ بُدًّا، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا بُدًّا فَاغْسِلُوهَا بِالْمَاءِ وَاطْبُخُوا وَاشْرَبُوا وَنَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَحْمِ الْحِمَارِ الْأَهْلِيِّ وَعَنْ كُلِّ سَبُعٍ ذِي نَابٍ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے لیے فلاں زمین لکھ دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیسے لکھوں جبکہ وہ ابھی دشمن کی سرزمین میں ہے؟“ انہوں نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا، تم ضرور اس زمین کے مالک بنو گے جو ابھی ان کے قدموں تلے ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کی طرف دیکھا اور ان کے لیے زمین لکھ دی۔ پھر انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم شکار کی سرزمین میں ہیں، تو ہمارے لیے اس میں سے کیا حلال ہے اور کیا حرام؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تُو اپنا سدھایا ہوا کتا چھوڑے اور اللہ کا نام لے اور وہ شکار کو پکڑ کر مار ڈالے تو کھا، اور جب تُو اپنا غیر سدھایا ہوا کتا چھوڑے، تو اگر تُو نے اسے زندہ پا کر ذبح کیا ہو تو کھا، ورنہ نہ کھا، اور جو تیرا تیر تجھے واپس لوٹا دے تو کھا۔“
پھر انہوں نے عرض کیا: یا نبی اللہ! ہم ایسی سرزمین میں ہیں جس کے باشندے اہلِ کتاب ہیں، ہمیں ان کی ہانڈیوں اور برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک ہو سکے ان کے قریب مت جاؤ، اگر ناچار ہو جاؤ تو انہیں پانی سے دھو لو، پھر پکاؤ اور پیو۔“
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھے کے گوشت اور ہر کچلی والے درندے سے منع فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18824]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 230، حدیث 604»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5478، 5488، 5496، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1930، 1931، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 985، 986، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5879، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 505، 506، 507، 508، 504، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4277 / 1، 4314 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4759، 4796، 5798، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2855، 2856، 2861، 3839، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1464، 1560، 1560 (م)، 1796، 1797، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2541، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2831، 3207، 3211، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2749، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 133، 132، 134، 135، 18951، 18979، 18977، 18978، 18980، 18985، 18989، 19006، 19774، 19775، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4801، 4802، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18008، 18010، 18014، 18022، 18025، 18027، 18021، 18029، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1107، 1108، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8503، 10151، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19937، 24870، 33351، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4024، 4025، والطبراني فى «الكبير» برقم: 547، 567، 570، 568، 571، 575، 581، 580، 584، 592، 599، 600، 603، 605»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18825
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، أَنَّ أَبَا قِلَابَةَ ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضُ صَيْدٍ فَأُرْسِلُ سَهْمِي وَأَذْكُرُ اسْمَ اللهِ وَأُرْسِلُ كَلْبِي الْمُعَلَّمَ وَأَذْكُرُ اسْمَ اللهِ وَأُرْسِلُ كَلْبِي الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ وَأَذْكُرُ اسْمَ اللهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا حَبَسَ عَلَيْكَ سَهْمُكَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ فَكُلْ، وَمَا حَبَسَ عَلَيْكَ كَلْبُكَ الْمُعَلَّمُ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ فَكُلْ، وَمَا حَبَسَ عَلَيْكَ كَلْبُكَ الَّذِي لَيْسَ بِمُعَلَّمٍ وَأَدْرَكْتَ ذَكَاتَهُ فَكُلْ، وَإِنْ لَمْ تُدْرِكْ ذَكَاتَهُ فَلَا تَأْكُلْ " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضُ أَهْلِ كِتَابٍ فَمَا تَأْمُرُنَا أَنْ نَصْنَعَ بِآنِيَتِهِمْ؟ فَقَالَ: " لَا تَقْرَبُوهَا إِلَّا أَنْ لَا تَجِدُوا مِنْهَا بُدًّا فَاغْسِلُوهَا بِالْمَاءِ وَاطْبُخُوا فِيهَا.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہماری زمین شکار کی زمین ہے، میں اپنا تیر چلاتا ہوں اور اللہ کا نام لیتا ہوں، اپنا سدھایا ہوا کتا چھوڑتا ہوں اور اللہ کا نام لیتا ہوں، اور اپنا غیر سدھایا ہوا کتا بھی چھوڑتا ہوں اور اللہ کا نام لیتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کچھ تیرا تیر تیرے لیے روک رکھے اور تُو نے اللہ کا نام لیا ہو تو کھا، اور جو کچھ تیرا سدھایا ہوا کتا تیرے لیے روک رکھے اور تُو نے اللہ کا نام لیا ہو تو کھا، اور جو کچھ تیرا غیر سدھایا ہوا کتا تیرے لیے روک رکھے اور تُو نے اسے زندہ پا کر ذبح کیا ہو تو کھا، اور اگر تُو نے اسے زندہ نہ پایا ہو تو نہ کھا۔“
میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہماری زمین اہلِ کتاب کی زمین ہے، تو آپ ہمیں ان کے برتنوں کے بارے میں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے قریب مت جاؤ، الا یہ کہ ان کے بغیر تمہارا گزارا نہ ہو، تو انہیں پانی سے دھو لو، پھر ان میں پکاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18825]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 231، حدیث 605»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5478، 5488، 5496، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1930، 1931، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 985، 986، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5879، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 505، 506، 507، 508، 504، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4277 / 1، 4314 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4759، 4796، 5798، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2855، 2856، 2861، 3839، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1464، 1560، 1560 (م)، 1796، 1797، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2541، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2831، 3207، 3211، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2749، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 133، 132، 134، 135، 18951، 18979، 18977، 18978، 18980، 18985، 18989، 19006، 19774، 19775، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4801، 4802، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18008، 18010، 18014، 18022، 18025، 18027، 18021، 18029، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1107، 1108، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8503، 10151، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19937، 24870، 33351، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4024، 4025، والطبراني فى «الكبير» برقم: 547، 567، 570، 568، 571، 575، 581، 580، 584، 592، 599، 600، 603، 604»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں