الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ : الاِجْتِزَاءِ فِي الاِسْتِطَابَةِ بِالْحِجَارَةِ دُونَ غَيْرِهَا
باب: صرف پتھر اور ڈھیلے سے استنجاء کے کافی ہونے اور پانی کے ضروری نہ ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 44 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 44
السنن الكبرى للبيهقي: 500
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 547
حدیث نمبر: 44
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ قُرْطٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْغَائِطِ فَلْيَذْهَبْ مَعَهُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ، فَلْيَسْتَطِبْ بِهَا فَإِنَّهَا تَجْزِي عَنْهُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی پاخانہ جائے تو اپنے ساتھ تین پتھر لے جائے، اور ان سے پاکی حاصل کرے کیونکہ یہ طہارت کے لیے کافی ہیں“۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 44]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی قضائے حاجت کو جائے تو اپنے ساتھ تین ڈھیلے لے جائے اور ان سے صفائی کرے، وہ اسے کافی ہوں گے۔“ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 44]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 21 (40)، (تحفة الأشراف: 16757)، مسند احمد 6/ 108، 133، سنن الدارمی/الطہارة 11 (697) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 500
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَزِيدَ الْعَطَّارُ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ بِالْكُوفَةِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ ⦗١٦٧⦘ قُرْطٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْغَائِطِ فَلْيَذْهَبْ مَعَهُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ لِيَسْتَطِيبَ بِهِنَّ، فَإِنَّهَا تَجْزِي عَنْهُ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سے کوئی قضائے حاجت کو جائے تو اپنے ساتھ تین ڈھیلے لے جائے، ان کے ساتھ استنجا کرے تو وہ اسے کفایت کر جائیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 500]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه ابو داؤد 4»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 547
«إذا ذهب أحدكم إلى الغائط فليذهب معه بثلاثة أحجار يستطيب بهن فإنها تجزي عنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ تین پتھر لے جائے جن سے وہ طہارت حاصل کرے، پس یقیناً یہ اس کے لیے کافی ہو جائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 547]
”جب تم میں سے کوئی شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ تین پتھر لے جائے جن سے وہ طہارت حاصل کرے، پس یقیناً یہ اس کے لیے کافی ہو جائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 547]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ن] عن عائشة. صحيح أبي داود 30، الإرواء 48.»
قال الشيخ الألباني: صحيح