الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ : النَّجْشِ
باب: فرضی بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4510 (کل: 104 مقامات، 24 کتب)
سنن ابوداود: 3443
سنن ابن ماجہ: 2172
صحیفہ ہمام بن منبہ: 112
معجم صغیر للطبرانی : 530
مشکوۃ المصابیح: 2847
مسند احمد: 7248، 7698، 7700، 7858، 7875، 8100، 8504، 8722، 8937، 9006، 9051، 9109، 9120، 9310، 9334، 9456، 9518، 9927، 9960، 10001، 10004، 10058، 10078، 10219، 10251، 10316، 10346، 10374، 10516، 10586، 10605، 10649، 10689، 10701، 10796، 10849، 10949
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1393
اللؤلؤ والمرجان: 970
مصنف ابن ابی شیبہ: 22167
سنن سعید بن منصور: 1830
91 تا 100
حدیث نمبر: 10897
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَانَ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا حَامِدُ بْنُ أَبِي حَامِدٍ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا يَسُومُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ، وَلَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا؛ لِتُكْفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا وَلِتُنْكَحَ، إِنَّمَا لَهَا مَا كَتَبَ اللهُ لَهَا" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی آدمی اپنے بھائی کی منگنی پر منگنی کا پیغام نہ دے اور نہ ہی کوئی اپنے بھائی کے ریٹ پر ریٹ کرے اور عورت کا نکاح اس کی پھوپھی اور خالہ کی موجودگی میں نہ کیا جائے (یعنی انہیں اکٹھا نہ کریں) اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے حصے کا رزق حاصل کرے، بلکہ اس کی موجودگی میں نکاح کرے کیونکہ اس کے لیے وہی ہے جو اس کے مقدر میں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10897]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10900
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، إِمْلَاءً، أنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَنَاجَشُوا وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبُ عَلَى خُطْبَتِهِ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيٍّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ زُهَيْرٍ جَمِيعًا، عَنْ سُفْيَانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم قیمت نہ بڑھاؤ، اور نہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے فروخت کرے، اور کوئی شخص کسی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ اپنے بھائی کی شادی کے پیغام پر پیغام بھیجے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10900]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري2033»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10901
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يُتَلَقَّى الرُّكْبَانُ لِلْبَيْعِ، وَلَا يَبِيعُ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَلَا تَنَاجَشُوا وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ وَالْغَنَمَ فَمَنِ ابْتَاعَهَا بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْلُبَهَا فَإِنْ رَضِيَهَا أَمْسَكَهَا، وَإنْ سَخِطَهَا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ" نُهِيَ أَنْ يَبِيعَ مُهَاجِرٌ لِأَعْرَابِيٍّ" وَقَدْ مَضَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تجارتی قافلوں کو شہر سے باہر نہ ملو اور کوئی شخص کسی کے سودے پر سودا نہ کرے اور (دھوکے سے) قیمت نہ بڑھاؤ اور نہ کوئی شہری دیہاتی کے لیے فروخت کرے اور اونٹوں اور بکریوں کا دودھ تھنوں میں روک کر نہ بیچو۔ اگر کوئی ایسا جانور خریدے (جس کا دودھ کئی وقت نہ نکالا گیا ہو) تو دودھ دوہنے کے بعد دو باتوں میں سے جس کو چاہے اختیار کرے۔ اگر جانور پسند ہے تو رکھ لے، بصورتِ دیگر جانور لوٹا دے اور ایک صاع کھجور بھی دے۔“
(ب) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ”مہاجر کسی دیہاتی کے لیے فروخت کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10901]
(ب) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ”مہاجر کسی دیہاتی کے لیے فروخت کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10901]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2043»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11496
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ، وَهِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى عَامِرِ بْنِ كَرِيزٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ وَلَا يَحْقِرُهُ، التَّقْوَى هَا هُنَا، يُشِيرُ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ، كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ، دَمُهُ وَمَالُهُ وَعِرْضُهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم آپس میں حسد نہ کرو، نہ بغض رکھو اور نہ (خریدنے کی نیت کے بغیر) بولی بڑھاؤ اور نہ ایک دوسرے سے منہ پھیرو اور نہ تم اپنے بھائی کی بیع پر بیع کرو اور اللہ کے بندے! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا اور نہ اسے ذلیل کرتا ہے اور نہ حقیر خیال کرتا ہے۔ تقویٰ یہاں ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف تین مرتبہ اشارہ کیا، ”آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر خیال کرے۔ ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان پر خون، عزت اور مال حرام ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العارية/حدیث: 11496]
تخریج الحدیث: «مسلم 2564»
الحكم على الحديث:
مسلم 2564
حدیث نمبر: 17129
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ، وَهِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، مَوْلَى عَامِرِ بْنِ كَرِيزٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ وَلَا يَحْقِرُهُ، التَّقْوَى هَهُنَا يُشِيرُ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ، كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ: دَمُهُ وَمَالُهُ وَعِرْضُهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں نہ حسد کرو، نہ بغض کرو، نہ (خرید و فروخت میں دھوکے سے) بولی بڑھاؤ، نہ منہ موڑو اور نہ ایک دوسرے کی بیع پر بیع کرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی ہو جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرے، نہ اسے رسوا کرے اور نہ اسے حقیر سمجھے۔ تقویٰ یہاں ہے“ اور تین مرتبہ اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا اور فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے اتنا شر کافی ہے کہ وہ کسی مسلمان کو حقیر سمجھے۔ ہر مسلمان کا مال، اس کی جان اور اس کی عزت دوسرے پر حرام ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 17129]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7242
«لا تحاسدوا ولا تناجشوا ولا تباغضوا ولا تدابروا ولا يبع بعضكم على بيع بعض وكونوا عباد الله إخوانا المسلم أخوالمسلم ولا يخذله ولا يحقره التقوى هاهنا - وأشار إلى صدره - بحسب امرئ من الشر أن يحقر أخاه المسلم كل المسلم على المسلم حرام دمه وماله وعرضه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آپس میں حسد نہ کرو، دھوکے سے بولی نہ بڑھاؤ، آپس میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور تم میں سے کوئی کسی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے، اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے، نہ وہ اسے بے یار و مددگار چھوڑے اور نہ اسے حقیر جانے۔ تقویٰ یہاں ہے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا - آدمی کے برے ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔ ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون، مال اور عزت حرام ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7242]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي هريرة. الإرواء 2450: ت1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7449
«لا تلقوا الركبان للبيع ولا يبع بعضكم على بيع بعض ولا تناجشوا ولا يبع حاضر لباد ولا تصروا الغنم ومن ابتاعها فهو بخير النظرين بعد أن يحلبها إن رضيها أمسكها وإن سخطها ردها وصاعا من تمر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سواروں کو خریداری کے لیے راستے میں مت ملو، اور تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے، اور دھوکے سے بولی نہ بڑھاؤ، اور شہری، دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے، اور بکریوں کے تھن باندھ کر دودھ روک مت رکھو، پس جو اسے خرید لے تو دودھ دوہنے کے بعد اسے اختیار ہے: اگر پسند آئے تو رکھ لے، اور اگر ناپسند ہو تو ایک صاع کھجور کے ساتھ واپس کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7449]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ د ن] عن أبي هريرة. أحاديث البيوع.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7591
"لا يبع حاضر لباد ولا تناجشوا ولا يبع الرجل على بيع أخيه ولا يخطب على خطبة أخيه ولا تسأل المرأة طلاق أختها لتكفأ ما في إنائها ولتنكح فإنما لها ما كتب الله لها"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شہری، دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے، دھوکے سے بولی نہ بڑھاؤ، آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ ہی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے، اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کا پیالہ خالی کر کے خود نکاح کر لے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اللہ نے اس کے لیے مقدر کیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7591]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ ت ن هـ] عن أبي هريرة. أحاديث البيوع: حم، م، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7601
«لا يبيع الرجل على بيع أخيه ولا يسوم على سوم أخيه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ ہی اپنے بھائی کی بولی پر بولی لگائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7601]
”آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ ہی اپنے بھائی کی بولی پر بولی لگائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7601]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة. أحاديث البيوع: م.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7666
«لا يخطب الرجل على خطبة أخيه ولا يسوم على سوم أخيه ولا تنكح المرأة على عمتها ولا على خالتها ولا تسأل المرأة طلاق أختها لتكفأ صحفتها ولتنكح فإنما لها ما كتب الله لها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام نہ بھیجے، اور نہ ہی اپنے بھائی کی بولی پر بولی لگائے، اور کسی عورت کو اس کی پھوپھی یا خالہ کے ساتھ نکاح میں جمع نہ کیا جائے، اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کا پیالہ خالی کر کے خود نکاح کر لے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اللہ نے اس کے لیے مقدر کیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7666]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح