الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ : الْفَصْلِ بَيْنَ طِيبِ الرِّجَالِ وَطِيبِ النِّسَاءِ
باب: مرد اور عورت کی خوشبو میں فرق کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5121 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
سنن ترمذی: 2787
شمائل ترمذی: 218
مشکوۃ المصابیح: 4443
11 تا 15
حدیث نمبر: 8167
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَلَا إِنَّ طِيبَ الرَّجُلِ مَا وُجِدَ رِيحُهُ وَلَمْ يَظْهَرْ لَوْنُهُ أَلَا إِنَّ طِيبَ النِّسَاءِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ وَلَمْ يُوجَدْ رِيحُهُ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک ہو اور رنگ نمایاں نہ ہو اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے، جس کارنگ نمایاں ہو اور اس کی خوشبو نہ ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8167]
تخریج الحدیث: «صحيح، قاله الالباني، أخرجه ابوداود: 2174، والترمذي باثر الحديث: 2787، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10977 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10990»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11964
عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الطُّفَاوَةِ قَالَ نَزَلْتُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وَلَمْ أُدْرِكْ مِنْ صَحَابَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا أَشَدَّ تَشْمِيرًا وَلَا أَقْوَمَ عَلَى ضَيْفٍ مِنْهُ فَبَيْنَمَا أَنَا عِنْدَهُ وَهُوَ عَلَى سَرِيرٍ لَهُ وَأَسْفَلَ مِنْهُ جَارِيَةٌ لَهُ سَوْدَاءُ وَمَعَهُ كِيسٌ فِيهِ حَصًى وَنَوًى يَقُولُ سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ حَتَّى إِذَا أَنْفَذَ مَا فِي الْكِيسِ أَلْقَاهُ إِلَيْهَا فَجَمَعَتْهُ فَجَعَلَتْهُ فِي الْكِيسِ ثُمَّ دَفَعَتْهُ إِلَيْهِ فَقَالَ لِي أَلَا أُحَدِّثُكَ عَنِّي وَعَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ بَلَى قَالَ فَإِنِّي بَيْنَمَا أَنَا أُوعَكُ فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ إِذْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَقَالَ ”مَنْ أَحَسَّ الْفَتَى الدَّوْسِيَّ مَنْ أَحَسَّ الْفَتَى الدَّوْسِيَّ“ فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ هُوَ ذَاكَ يُوعَكُ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ حَيْثُ تَرَى يَا رَسُولَ اللَّهِ فَجَاءَ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيَّ وَقَالَ لِي مَعْرُوفًا فَقُمْتُ فَانْطَلَقَ حَتَّى قَامَ فِي مَقَامِهِ الَّذِي يُصَلِّي فِيهِ وَمَعَهُ يَوْمَئِذٍ صَفَّانِ مِنْ رِجَالٍ وَصَفٌّ مِنْ نِسَاءٍ أَوْ صَفَّانِ مِنْ نِسَاءٍ وَصَفٌّ مِنْ رِجَالٍ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ ”إِنْ نَسَّانِي الشَّيْطَانُ شَيْئًا مِنْ صَلَاتِي فَلْيُسَبِّحِ الْقَوْمُ وَلْتُصَفِّقِ النِّسَاءُ“ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَنْسَ مِنْ صَلَاتِهِ شَيْئًا فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ فَقَالَ ”مَجَالِسَكُمْ هَلْ مِنْكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ أَغْلَقَ بَابَهُ وَأَرْخَى سِتْرَهُ ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُحَدِّثُ فَيَقُولُ فَعَلْتُ بِأَهْلِي كَذَا وَفَعَلْتُ بِأَهْلِي كَذَا“ فَسَكَتُوا فَأَقْبَلَ عَلَى النِّسَاءِ فَقَالَ ”هَلْ مِنْكُنَّ مَنْ تُحَدِّثُ“ فَجَثَتْ فَتَاةٌ كَعَابٌ عَلَى إِحْدَى رُكْبَتَيْهَا وَتَطَاوَلَتْ لِيَرَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَيَسْمَعَ كَلَامَهَا فَقَالَتْ إِي وَاللَّهِ إِنَّهُمْ لَيُحَدِّثُونَ وَإِنَّهُنَّ لَيُحَدِّثْنَ فَقَالَ ”هَلْ تَدْرُونَ مَا مَثَلُ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ إِنَّ مَثَلَ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مَثَلُ شَيْطَانٍ وَشَيْطَانَةٍ لَقِيَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ بِالسِّكَّةِ قَضَى حَاجَتَهُ مِنْهَا وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ“ ثُمَّ قَالَ ”أَلَا لَا يُفْضِيَنَّ رَجُلٌ إِلَى رَجُلٍ وَلَا امْرَأَةٌ إِلَى امْرَأَةٍ إِلَّا إِلَى وَلَدٍ أَوْ وَالِدٍ“ قَالَ وَذَكَرَ ثَالِثَةً فَنَسِيتُهَا ”أَلَا إِنَّ طِيبَ الرَّجُلِ مَا وُجِدَ رِيحُهُ وَلَمْ يَظْهَرْ لَوْنُهُ أَلَا إِنَّ طِيبَ النِّسَاءِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ وَلَمْ يُوجَدْ رِيحُهُ“
ابو نضرہ سے روایت ہے، وہ بنو طفاوہ قبیلہ کے ایک فرد سے روایت کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہاں مہمان ٹھہرا، میں نے صحابۂ کرام میں سے کسی کو ان سے بڑھ کر مہمان نواز نہیں پایا، میں ان کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا اور وہ اپنی چارپائی پر تشریف فرما تھے، ان کی سیاہ فام لونڈی نیچے تھی، سیدنا ابو ہریرہ کے پاس ایک تھیلی میں کنکر اور گٹھلیاں تھیں، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، سُبْحَانَ اللّٰہِ پڑھتے جاتے، جب تھیلی خالی ہو جاتی تو وہ اسے اس لونڈی کی طرف پھینکتے اور وہ تمام کنکروں اور گٹھلیوں کو تھیلی میں جمع کر کے ان کے حوالے کر دیتی۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: کیا میں تمہیں اپنا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک واقعہ نہ سناؤں۔ میں نے عرض کیا: جی ضرور سنائیں، انہوں نے کہا: مجھے بخار تھا اور میں مدینہ منورہ کی مسجد یعنی مسجد نبوی میں تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف لائے اور فرمایا: کسی کو دوسی جوان یعنی ابو ہریرہ کے متعلق علم ہو، کسی کو دوسی جوان کا علم ہو۔ (کہ وہ کہاں ہے؟) کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلایا کہ اے اللہ کے رسول! وہ دیکھیں وہ تو مسجد کے ایک کونے میں بخار میں مبتلا پڑا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر اپنا ہاتھ مبارک مجھ پر رکھا اور میرے ساتھ پیاری پیاری باتیں کیں۔ یہاں تک کہ میں اٹھ کھڑا ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چل کر اپنی نماز والی جگہ پر تشریف لے گئے، اس روز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مردوں کی دو اور عورتوں کی ایک صف یا عورتوں کی دو اور مردوں کی ایک صف تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کی طرف رخ کرکے ارشاد فرمایا: اگر شیطان مجھے نماز میں کچھ بھلوا دے تو مرد حضرات سُبْحَانَ اللّٰہِ کہہ دیاکریں اور عورتیں اپنے ہاتھ پر دوسرا ہاتھ مار کر آواز پیدا کریں (جس سے میں اپنی بھول اور غلطی پر متنبہ ہو جاؤں گا)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں نہ بھولے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کا سلام پھیرا اور لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: تم اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھے رہو،کیا تم میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے اہل خانہ کے ہاں جا کر دروازہ بند کرکے پردے لٹکانے کے بعد (حق زوجیت سے فارغ ہو کر) باہر جا کر لوگوں کی بتلائے کہ میں نے اپنی بیوی کے ساتھ یوں کیا اور یہ کیا۔ آپ کی بات سن کر صحابۂ کرام خاموش رہے، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: کیا تم میں کوئی عورت بھی ایسی ہے جو ایسی باتیں کرتی ہو؟ تو ابھرے ہوئے سینہ والی ایک نوجوان لڑکی اپنے ایک گھٹنے کے بل ذرا اونچی ہو کر گردن اٹھا کر آپ کی طرف دیکھنے لگی تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی طرف توجہ فرمائیں اور اس کی بات سنیں۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! مرد بھی ایسی باتیں کرتے ہیں اور عورتیں بھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ ایسی باتیں کرنے والوں کی کیا مثال ہے؟ ایسی باتیں کرنے والوں کی مثال شیطان اور شیطاننی کی مانند ہے، جو راستے میں ہی ایک دوسرے سے ملیں اور بر سر عام ایک دوسرے سے اپنی نفسانی خواہش پوری کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید فرمایا: خبر دار! کوئی مرد کسی مرد یا کسی عورت کے ساتھ اور کوئی عورت کسی مرد یا کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں علیحدہ نہ لیٹے، صرف باپ اور اس کا بیٹا اس طرح لیٹ سکتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تیسری بات کا بھی ذکر کیا جو مجھے بھول گئی ہے۔ خبردار! مردوں کی خوشبو ایسی ہونی چاہیے جس کی صرف خوشبو ہو اور رنگ نہ ہو اور عورتوں کی خوشبو ایسی ہونی چاہیے کہ جس کا رنگ ہو اور خوشبو نہ ہو۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11964]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة الطفاوي، ولبعض قطع ھذا الحديث شواھد تقويه، اخرجه ابوداود: 2174، 4019،والترمذي: 2787،والنسائي: 8/ 151، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10977 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10990»
وضاحت: فوائد: … تمام فقہی مسائل پہلے گزر چکے ہیں۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة الطفاوي
حدیث نمبر: 2065
«إن خير طيب الرجال ما ظهر ريحه وخفي لونه وخير طيب النساء ما ظهر لونه وخفي ريحه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک مردوں کی بہترین خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو ظاہر ہو اور رنگ چھپا ہوا ہو، اور عورتوں کی بہترین خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور خوشبو چھپی ہوئی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2065]
”بیشک مردوں کی بہترین خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو ظاہر ہو اور رنگ چھپا ہوا ہو، اور عورتوں کی بہترین خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور خوشبو چھپی ہوئی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2065]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن عمران بن حصين. المشكاة 4443: د.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3937
«طيب الرجال ما ظهر ريحه وخفي لونه وطيب النساء ما ظهر لونه وخفي ريحه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک ظاہر ہو اور رنگ چھپا ہوا ہو، اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور مہک چھپی ہوئی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الطاء/حدیث: 3937]
”مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک ظاہر ہو اور رنگ چھپا ہوا ہو، اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور مہک چھپی ہوئی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الطاء/حدیث: 3937]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن أبي هريرة [طب الضياء] عن أنس. المشكاة 4443: ن، هب - أبي هريرة. هب - أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7037
«هل منكم رجل إذ أتى أهله فأغلق عليه بابه وألقى عليه ستره واستتر بستر الله؟ قالوا: نعم قال: ثم يجلس بعد ذلك فيقول: فعلت كذا فعلت كذا فسكتوا ثم أقبل على النساء فقال: هل منكن من تحدث؟ فسكتن فجثت فتاة كعاب على إحدى ركبتيها وتطأولت لرسول الله صلى الله عليه وسلم ليراها ويسمع كلامها فقالت: يا رسول الله! إنهم ليحدثون وإنهن ليحدثن فقال: هل تدرون ما مثل ذلك؟ إنما مثل ذلك مثل شيطانة لقيت شيطانا في السكة فقضى حاجته والناس ينظرون إليه! ألا إن طيب الرجال ما ظهر ريحه ولم يظهر لونه ألا إن طيب النساء ما ظهر لونه ولم يظهر ريحه ألا لا يفضين رجل إلى رجل ولا امرأة إلى امرأة إلا إلى ولد أو والد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم میں سے کوئی ایسا آدمی ہے کہ جب وہ اپنی بیوی کے پاس آئے تو اپنا دروازہ بند کر لے، پردہ ڈال لے، اور اللہ کے پردے میں چھپ جائے؟ صحابہ نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ اس کے بعد بیٹھ کر کہتا ہے کہ میں نے یوں کیا، میں نے یوں کیا؛ تو وہ سب خاموش ہو گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ایسی بات کرتی ہے؟ وہ بھی خاموش ہو گئیں، تو ایک نوجوان لڑکی اپنے ایک گھٹنے پر بیٹھ گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے اور اپنی بات سنانے کے لیے اونچی ہوئی اور کہا: یا رسول اللہ! مرد بھی یہ باتیں کرتے ہیں اور عورتیں بھی کرتی ہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے اس کی مثال کیا ہے؟ اس کی مثال تو بس اس شیطانہ جیسی ہے جو راستے میں ایک شیطان سے ملی اور اس نے لوگوں کے دیکھتے ہوئے اپنی حاجت پوری کر لی! خبردار! مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک ظاہر ہو اور رنگ ظاہر نہ ہو، اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور مہک ظاہر نہ ہو۔ خبردار! کوئی مرد کسی مرد کے قریب نہ جائے اور نہ کوئی عورت کسی عورت کے، سوائے اولاد یا والدین کے سامنے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7037]
”کیا تم میں سے کوئی ایسا آدمی ہے کہ جب وہ اپنی بیوی کے پاس آئے تو اپنا دروازہ بند کر لے، پردہ ڈال لے، اور اللہ کے پردے میں چھپ جائے؟ صحابہ نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ اس کے بعد بیٹھ کر کہتا ہے کہ میں نے یوں کیا، میں نے یوں کیا؛ تو وہ سب خاموش ہو گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ایسی بات کرتی ہے؟ وہ بھی خاموش ہو گئیں، تو ایک نوجوان لڑکی اپنے ایک گھٹنے پر بیٹھ گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے اور اپنی بات سنانے کے لیے اونچی ہوئی اور کہا: یا رسول اللہ! مرد بھی یہ باتیں کرتے ہیں اور عورتیں بھی کرتی ہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے اس کی مثال کیا ہے؟ اس کی مثال تو بس اس شیطانہ جیسی ہے جو راستے میں ایک شیطان سے ملی اور اس نے لوگوں کے دیکھتے ہوئے اپنی حاجت پوری کر لی! خبردار! مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک ظاہر ہو اور رنگ ظاہر نہ ہو، اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور مہک ظاہر نہ ہو۔ خبردار! کوئی مرد کسی مرد کے قریب نہ جائے اور نہ کوئی عورت کسی عورت کے، سوائے اولاد یا والدین کے سامنے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7037]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن أبي هريرة. الإرواء 2011: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح