🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ : الْحُكْمِ بِالتَّشْبِيهِ وَالتَّمْثِيلِ وَذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ فِي حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ
باب: تشبیہ اور مثال کے ذریعہ فیصلہ کرنا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ولید بن مسلم کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5392 (کل: 121 مقامات، 28 کتب)
سنن نسائی: 5392، 2634، 2635، 2636، 2641، 2642، 2643، 3687، 3688، 3689، 3690، 3848، 5391، 5393، 5394، 5395، 5398
صحیح بخاری: 1513، 1852، 1854، 1855، 2761، 4399، 6228، 6698، 7315
صحیح مسلم: 3251
سنن ابوداود: 1809، 3307
سنن ترمذی: 1546
سنن ابن ماجہ: 2132، 2904، 2907، 2909
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 11، 337
بلوغ المرام: 1183
سنن دارمی: 1869، 1870، 1871
مشکوۃ المصابیح: 3433
مسند احمد: 1808، 1812، 1818، 1822، 1890، 1893، 2266، 2518، 3048، 3049، 3238، 3375
مسند الحمیدی: 517، 532
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 796، 1009
مسند عبداللہ بن مبارک: 191
صحیح ابن خزیمہ: 3031، 3032، 3033، 3034، 3036
اللؤلؤ والمرجان: 844
المنتقى ابن الجارود: 497
مصنف ابن ابی شیبہ: 12454، 13012، 15369، 38873
الفتح الربانی: 4074
سنن سعید بن منصور: 1594
صحیح ابن حبان: 3989، 3990، 3993، 3994، 3995، 3996، 4393، 4394
مسند امام شافعی: 927، 929
الجامع الكامل: 4763، 4768، 4770، 7126، 14184
السنن الكبرى للبيهقي: 8625، 8626، 8629، 8630، 9851، 9852، 20147
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6979
المعجم الکبیر للطبرانی: 5346، 5347، 5348، 5355، 11154، 11275، 12459، 15812، 15813، 15814، 15815، 15816، 15817، 15818، 15819، 15820، 15821، 15822، 15825، 15826
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2384، 2683، 6717
المعجم الاوسط: 211، 234، 4336، 5877
91 تا 100
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9851
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي الْيَمَانِ أَنَّ شُعَيْبَ بْنَ أَبِي حَمْزَةَ، أَخْبَرَهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَرْدَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ وَكَانَ الْفَضْلُ رَجُلًا وَضِيئًا فَوَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنَّاسِ يُفْتِيهِمْ فَأَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ مِنْ خَثْعَمٍ وَضِيئَةٌ تَسْتَفْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَفِقَ الْفَضْلُ يَنْظُرُ وَأَعْجَبَهُ حُسْنُهَا فَالْتَفَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْفَضْلِ وَهُوَ يَنْظُرُ إِلَيْهَا فَأَخَذَ بِذَقَنِ الْفَضْلِ فَعَدَلَ وَجْهَهُ عَنِ النَّظَرِ إِلَيْهَا، فَقَالَتْ تِلْكَ الْخَثْعَمِيَّةُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ فَرِيضَةَ اللهِ فِي الْحَجِّ عَلَى عِبَادِهِ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَوِيَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَهَلْ يَقْضِي أَنْ أَحُجَّ عَنْهُ؟، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُهٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ کو سواری کے پیچھے بٹھا لیا اور فضل خوبصورت انسان تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو فتویٰ دینے کی غرض سے رک گئے تو قبیلہ خثعم کی ایک خوبصورت عورت آپ کی جانب متوجہ ہوئی۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ پوچھ رہی تھی تو فضل نے ان کی طرف دیکھا تو وہ ان کو اچھی لگی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فضل کی طرف دیکھا کہ وہ اس عورت کو دیکھ رہے ہیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فضل کی ٹھوڑی سے پکڑ کر ان کا چہرہ دوسری طرف پھیر دیا۔ یہ خثعمیہ عورت کہنے لگی: ”اے اللہ کے رسول! میرے بوڑھے والد کو فریضۂ حج نے پا لیا ہے، لیکن وہ سواری پر سوار نہیں ہو سکتے، کیا میں ان کی جانب سے حج کروں تو کفایت کر جائے گا؟“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [صحیح۔ بخاری: ٤١٣٨] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9851]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9852
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُسَدَّدٌ، وَعَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ - وَاللَّفْظُ لِعَلِيٍّ - ثنا سُفْيَانُ، ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمٍ سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ جَمْعٍ وَالْفَضْلُ رَدِيفُهُ فَقَالَتْ: إِنَّ فَرِيضَةَ اللهِ عَلَى عِبَادِهِ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَمْسِكَ عَلَى الرَّاحِلَةِ فَهَلْ تَرَى أَنْ أَحُجَّ عَنْهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ يَزِيدُ فِيهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَبْلَ أَنْ يَرَى ابْنَ شِهَابٍ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيَنْفَعُهُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ كَذَلِكَ لَوْ كَانَ عَلَى أَحَدِكُمُ الدَّيْنُ فَقَضَيْتُهُ".
سلیمان بن یسار، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ قبیلہ خثعم کی ایک عورت نے مزدلفہ کی صبح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور سیدنا فضل رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھے۔ وہ کہنے لگی: میرے بوڑھے والد کو فریضۂ حج نے پا لیا ہے، وہ سواری پر سوار بھی نہیں ہو سکتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا خیال ہے کہ میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“
(ب) عمرو بن دینار تو امام زہری سے، ابن شہاب کو دیکھنے سے پہلے اس میں کچھ اضافہ کرتے ہیں کہ اس عورت نے کہا: کیا یہ ان کو نفع بھی دے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، یہ اس طرح ہے کہ اگر کسی پر قرض ہو تو تو اس کو بھی ادا کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9852]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20147
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي الْيَمَانِ أَنَّ شُعَيْبَ بْنَ أَبِي حَمْزَةَ أَخْبَرَهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: إِنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ، وَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْضِيَهُ عَنْهَا، فَكَانَتْ سُنَّةً بَعْدُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی والدہ کے بارے میں پوچھا جس پر نذر تھی اور وہ نذر پوری کرنے سے پہلے فوت ہو گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”نذر پوری کرنے“ کا حکم دیا، یہ بعد والوں کے لیے سنت بن گئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النذور/حدیث: 20147]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6979
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ مَاتَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَقْضِيَهُ عَنْهَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فِي الْجَاهِلِيَّةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نذر کے بارے میں حکم دریافت کیا، جو ان کی والدہ نے زمانہ جاہلیت میں مانی تھی، اور پھر اس کو پورا کرنے سے پہلے اس خاتون کا انتقال ہو گیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ اس خاتون کی طرف سے اسے پورا کر دیں۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”زمانہ جاہلیت میں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6979]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1347) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5365)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6320، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3040، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5373»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5346
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا نَذْرٌ وَلَمْ تَقْضِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اقْضِهِ عَنْهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ طلب کیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میری والدہ فوت ہو گئیں اور ان کے ذمے ایک نذر تھی جسے انہوں نے پورا نہیں کیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ان کی طرف سے پورا کر دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5346]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 17، حدیث 5365»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5347
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ شَاهِينَ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالُوا: ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ نَذَرَتْهُ أُمُّهُ، ثُمَّ مَاتَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ؟ قَالَ: " اقْضِهِ عَنْهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی والدہ کی کی ہوئی ایک نذر کے بارے میں فتویٰ طلب کیا، جو وہ پورا کیے بغیر فوت ہو گئی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ان کی طرف سے پورا کر دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5347]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 17، حدیث 5366»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5348
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ الْحَلَبِيُّ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ ، ثَنَا جَدِّي ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ، فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اقْضِهِ عَنْهَا فَلْيَسْتَنَّ الْمُسْلِمُونَ فِي كُلِّ شَيْءٍ كَانَ عَلَى امْرِئٍ، فَتُوُفِّيَ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی والدہ کے ذمے ایک نذر کے بارے میں فتویٰ طلب کیا، جو وہ پورا کیے بغیر فوت ہو گئی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اسے ان کی طرف سے پورا کر دو۔“ لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ ہر اس چیز میں جو کسی شخص کے ذمے تھی اور وہ اسے پورا کیے بغیر فوت ہو گیا، اسی طریقے پر عمل کریں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5348]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 18، حدیث 5367»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5355
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، ثَنَا جَدِّي ، ثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ، فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ، فَأَفْتَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَنْ يَقْضِيَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی والدہ کے ذمے ایک نذر کے بارے میں فتویٰ طلب کیا، جو وہ پورا کیے بغیر فوت ہو گئی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فتویٰ دیا کہ وہ اسے پورا کر دیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5355]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 19، حدیث 5374»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11154
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَحُجَّ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَضَيْتَ عَنْهُ أَفَلَا يُجْزِي عَنْهُ؟ فَإِنَّمَا هَذَا مِثْلُ هَذَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: میرا باپ بہت بوڑھا ہے، حج کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، کیا میں اس کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، بتاؤ اگر اس پر قرض ہوتا اور تم اس کی طرف سے ادا کر دیتے تو کیا یہ اس کے لیے کافی نہ ہوتا؟ تو یہ بھی اسی کی مانند ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11154]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 109، حدیث 11200»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11275
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، حَدَّثَنِي أَبِي (ح) . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، كِلَاهُمَا عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَمْ يَحُجَّ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ: أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ كُنْتَ قَاضِيَهُ؟ " قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " فَحُجَّ عَنْهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے والد بہت بوڑھے ہیں، انہوں نے حج نہیں کیا، کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ اگر تمہارے والد پر کوئی قرض ہوتا تو کیا تم وہ ادا کرتے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ان کی طرف سے حج کر لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11275]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 149، حدیث 11323»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں