الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ : النَّهْىِ عَنْ أَنْ يُقْضَى فِي قَضَاءٍ بِقَضَاءَيْنِ
باب: ایک قضیہ میں دو فیصلہ کرنا منع ہے۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5423 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 5423
سنن ابوداود: 3589
بلوغ المرام: 1192
مسند احمد: 20379
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7756
حدیث نمبر: 5423
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، وَكَانَ عَامِلًا عَلَى سِجِسْتَانَ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ أَبُو بَكْرَةَ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا يَقْضِيَنَّ أَحَدٌ فِي قَضَاءٍ بِقَضَاءَيْنِ، وَلَا يَقْضِي أَحَدٌ بَيْنَ خَصْمَيْنِ وَهُوَ غَضْبَانُ".
عبدالرحمٰن بن ابوبکرہ (سجستان کے گورنر تھے) کہتے ہیں کہ مجھے ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے لکھ بھیجا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی ایک قضیہ میں دو فیصلے نہ کرے ۱؎، اور نہ کوئی دو فریقوں کے درمیان غصے کی حالت میں فیصلہ کرے“۔ [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5423]
حضرت عبدالرحمن بن ابوبکرہ، جو کہ سجستان کے حاکم تھے، نے بیان کیا کہ (میرے والد محترم) حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے لکھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”کوئی شخص ایک مقدمے میں دو مختلف فیصلے نہ کرے اور کوئی شخص فریقین کے درمیان غصے کی حالت میں فیصلہ نہ کرے۔“ [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5423]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5408 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ قضاء کا مقدمہ جھگڑے کو ختم کرنا ہے، اور ایک ہی معاملہ میں دو طرح کے فیصلے سے جھگڑا ختم نہیں ہوتا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3589
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى ابْنِهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَقْضِي الْحَكَمُ بَيْنَ اثْنَيْنِ، وَهُوَ غَضْبَانُ".
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”غصے کی حالت میں قاضی دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کرے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3589]
جناب عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے صاحبزادے کی طرف لکھ بھیجا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حکم (فیصلہ کرنے والا) غصے کی حالت میں دونوں فریقوں میں فیصلہ نہ کرے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3589]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأحکام 13(7158)، صحیح مسلم/الأقضیة 7 (1717)، سنن الترمذی/الأحکام 7 (1334)، سنن النسائی/آداب القضاة 17 (5408)، 31 (5423)، سنن ابن ماجہ/الأحکام 4 (2316)، (تحفة الأشراف: 11676)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/36، 37، 38، 46، 52) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (7158) صحيح مسلم (1717)
حدیث نمبر: 1192
وعن أبي بكرة رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «لا يحكم أحد بين اثنين وهو غضبان» متفق عليه.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے ” تم میں سے کوئی بھی دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ غصے کی حالت میں نہ کرے۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1192]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي بَكْرَةَ» ابو بکرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «سَمِعْتُ» میں نے سنا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَقُولُ» فرماتے ہوئے: – «لَا يَحْكُمُ» فیصلہ نہ کرے – «أَحَدٌ» کوئی – «بَيْنَ اثْنَيْنِ» دو (آدمیوں) کے درمیان – «وَهُوَ غَضْبَانُ» درحالیکہ وہ غصے میں ہو۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی شخص غصے کی حالت میں دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کرے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1192]
اور سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی شخص غصے کی حالت میں دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کرے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1192]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأحكام، باب هل يقضي القاضي أو يفتي وهو غضبان؟، حديث:7158، ومسلم، الأقضية، باب كراهة قضاء القاضي وهو غضبان، حديث:1717.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20379
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ كَتَبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَقْضِي الْحَاكِمُ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَهُوَ غَضْبَانُ" .
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی حاکم دو آدمیوں کے درمیان غصے کی حالت میں فیصلہ نہ کرے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20379]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7158، م: 1717
حدیث نمبر: 7756
«لا يقضين أحد في قضاء بقضاءين ولا يقضين أحد بين خصمين وهو غضبان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کوئی شخص ایک معاملے میں دو مختلف فیصلے نہ کرے، اور نہ کوئی دو فریقوں کے درمیان اس حال میں فیصلہ کرے کہ وہ غصے میں ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7756]
”کوئی شخص ایک معاملے میں دو مختلف فیصلے نہ کرے، اور نہ کوئی دو فریقوں کے درمیان اس حال میں فیصلہ کرے کہ وہ غصے میں ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7756]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن أبي بكرة. المصدر نفسه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح