الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ : الاِسْتِهَامِ عَلَى التَّأْذِينِ
باب: اذان دینے کے لیے قرعہ اندازی کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 672 (کل: 23 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 981
مشکوۃ المصابیح: 628
صحیح ابن خزیمہ: 1555
اللؤلؤ والمرجان: 251
الجامع الكامل: 2308
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5339
21 تا 23
حدیث نمبر: 2012
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ أنبأ ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ سُمِيِّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا عَلَيْهِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لَاسْتَبَقُوا إِلَيْهِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ ⦗٦٣٠⦘ يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَيُذْكَرُ أَنَّ قَوْمًا اخْتَلَفُوا فِي الْأَذَانِ فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ سَعْدٌ.
(الف) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگ جان لیں کہ اذان اور پہلی صف میں کیا (فضیلت) ہے، قرعہ کے سوا کوئی چارہ نہ ہو تو وہ ضرور قرعہ ڈالیں، اور اگر وہ جان لیں کہ ظہر (کی نماز) میں کیا فضیلت ہے تو وہ اس کی طرف سبقت کریں، اور اگر وہ جان لیں کہ عشا اور صبح (کی نماز) میں کیا فضیلت ہے تو وہ ضرور ان کے لیے آئیں اگرچہ گھسٹ کر آنا پڑے۔“ (ب) امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ بات منقول ہے کہ لوگوں نے اذان کہنے میں اختلاف کیا تو سعد رضی اللہ عنہ نے ان کے درمیان قرعہ ڈالا (کہ اذان کون کہے گا)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2012]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 590»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 21409
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ، بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَالِكٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِيُّ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ سُمَيٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا عَلَيْهِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لَاسْتَبَقُوا إِلَيْهِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا". لَفْظُ حَدِيثِ يَحْيَى. قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: أَمَا تَكْرَهُ أَنْ تَقُولَ الْعَتَمَةَ؟ قَالَ: هَكَذَا قَالَ الَّذِي حَدَّثَنِي بِهِ. قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: وَكَانَ مَعْمَرٌ يُحَدِّثُ بِهَا، عَنْ مَالِكٍ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ ابْنِ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى..
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو علم ہو جائے کہ پہلی صف اور اذان دینے میں کتنا اجر ہے تو وہ اس پر قرعہ ڈالیں، اگر ان کو دوپہر کے وقت جلدی آنے کا ثواب معلوم ہو جائے تو ایک دوسرے سے سبقت کریں، اگر عشاء اور فجر کی نماز کے ثواب کا علم ہو جائے تو گھٹنوں کے بل آئیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21409]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5339
«لو» يعلم الناس ما في النداء والصف الأول ثم لم يجدوا إلا أن يستهموا عليه لاستهموا ولو يعلمون ما في التهجير لاستبقوا إليه ولو يعلمون ما في العتمة والصبح لأتوهما ولو حبوا"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کیا اجر ہے، پھر انہیں اس کے لیے قرعہ اندازی کے سوا کوئی چارہ نہ ملے تو وہ قرعہ اندازی کریں گے، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ جلدی نماز کے لیے جانے میں کیا اجر ہے تو وہ اس کی طرف دوڑ پڑیں گے، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر میں کیا اجر ہے تو وہ گھسٹتے ہوئے بھی ان میں ضرور آئیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5339]
”اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کیا اجر ہے، پھر انہیں اس کے لیے قرعہ اندازی کے سوا کوئی چارہ نہ ملے تو وہ قرعہ اندازی کریں گے، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ جلدی نماز کے لیے جانے میں کیا اجر ہے تو وہ اس کی طرف دوڑ پڑیں گے، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر میں کیا اجر ہے تو وہ گھسٹتے ہوئے بھی ان میں ضرور آئیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5339]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [مالك حم ق ن] عن أبي هريرة. مختشصر مسلم 268.»
قال الشيخ الألباني: صحيح