🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ : الصَّلاَةِ فِي الثِّيَابِ الْحُمُرِ
باب: سرخ کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 773 (کل: 32 مقامات، 9 کتب)
سنن نسائی: 773، 137
صحیح بخاری: 187، 495، 501، 3566
صحیح مسلم: 1119، 1120، 1122
مسند احمد: 18743، 18744، 18746، 18749، 18760، 18767
مسند الحمیدی: 916
صحیح ابن خزیمہ: 841
صحیح ابن حبان: 2334
المستدرک علی الصحیحین: 736
المعجم الکبیر للطبرانی: 18468، 18469، 18473، 18475، 18476، 18478، 18509، 18513، 18514، 18523، 18529، 18530، 18531
31 تا 32
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18530
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جَمِيلٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالْأَبْطَحِ قَدْ رَكَزَ بَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةً يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ابطح میں نماز پڑھتے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سامنے ایک نیزہ گاڑ رکھا تھا، اور گدھا اور عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18530]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 121، حدیث 310»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18531
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَنَّاءُ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُرِّيُّ ، ثَنَا بَسَّامٌ الصَّيْرَفِيُّ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ أَدَمٍ فَأَخْرَجَ بِلَالٌ فَضْلَ وَضُوئِهِ فَابْتَدَرَهُ النَّاسُ، فَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَ شَيْئًا، وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ يَأْخُذْ، ثُمَّ أَخْرَجَ بِلَالٌ عَنَزَةً فَرَكَزَهَا، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى إِلَيْهَا، وَالنَّاسُ وَالدَّوَابُّ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چمڑے کے سرخ خیمے میں دیکھا، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی نکالا تو لوگ اس کی طرف لپکے، کسی نے کچھ لے لیا اور کسی نے نہیں لیا۔ پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے ایک نیزہ نکال کر گاڑ دیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور اس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی جبکہ لوگ اور جانور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18531]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 121، حدیث 311»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں