🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
189. باب التشديد في ذلك
اس بارے میں سختی کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1042 (کل: 25 مقامات، 16 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1042
صحیح مسلم: 998
سنن ابوداود: 4175
سنن نسائی: 5131، 5265
سنن ابن ماجہ: 4002
مشکوۃ المصابیح: 1061
مسند احمد: 7959، 8035، 8773، 9727
مسند الحمیدی: 1001
صحیح ابن خزیمہ: 1682
مصنف ابن ابی شیبہ: 28023
الفتح الربانی: 2502
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 179
الجامع الكامل: 2402، 2403، 15572
السنن الكبرى للبيهقي: 5374، 5375، 5973
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2702، 2703
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6479
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5375
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ الْكَيْسَانِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ لَقِيَ امْرَأَةً تَعْصِفُ رِيحُهَا، فَقَالَ: يَا أَمَةَ الْجَبَّارِ، تُرِيدِينَ الْمَسْجِدَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ: وَلَهُ تَطَيَّبْتِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: فَارْجِعِي، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَخْرُجُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَتَعْصِفُ رِيحُهَا فَيَقْبَلُ اللهُ مِنْهَا صَلَاةً حَتَّى تَرْجِعَ فَتَغْتَسِلَ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ.
موسیٰ بن یسار سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کو ایک عورت ملی، اس سے خوشبو آرہی تھی۔ انہوں نے پوچھا: اے جبار کی بندی! تو مسجد کا ارادہ رکھتی ہے؟ کہنے لگی: جی ہاں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو نے خوشبو لگا رکھی ہے؟ کہنے لگی: ہاں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: واپس لوٹ جا؛ کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے: ”جو عورت خوشبو لگا کر مسجد کو آئے اور اس سے خوشبو آرہی ہو تو وہ واپس پلٹ کر غسل کرے تب اللہ اس کی نماز قبول کرے گا“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5375]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ عبد الرزاق 8109»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5973
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدَ، أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ يَقُولُ: حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ امْرَأَةً مَرَّتْ بِهِ تَعْصِفُ رِيحُهَا، فَقَالَ:" يَا أَمَةَ الْجَبَّارِ، الْمَسْجِدَ تُرِيدِينَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: وَلَهُ تَطَيَّبْتِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، ⦗٣٤٩⦘ قَالَ: فَارْجِعِي فَاغْتَسِلِي، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَخْرُجُ إِلَى الْمَسْجِدِ تَعْصِفُ رِيحُهَا فَيَقْبَلَ اللهُ مِنْهَا صَلَاتَهَا حَتَّى تَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهَا فَتَغْتَسِلَ".
موسیٰ بن یسار سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک عورت ان کے پاس سے گزری، اس سے خوشبو آرہی تھی۔ فرمانے لگے: اے جبار کی لونڈی! تو مسجد کا ارادہ رکھتی ہے؟ عرض کیا: ہاں۔ فرمایا: اس لیے تو نے خوشبو لگائی ہے؟ کہنے لگی: ہاں۔ فرمایا: واپس جاؤ اور غسل کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ: ”جو عورت مسجد کی طرف جاتی ہے اور اس سے خوشبو آرہی ہو تو جب تک وہ واپس جا کر غسل نہ کرے گی، اللہ اس کی نماز قبول نہ فرمائیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5973]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ ابو داؤد 4174»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2702
«أيما امرأة أصابت بخورا فلا تشهد معنا العشاء الآخرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو عورت (خوشبو کی) دھونی لے، وہ ہمارے ساتھ عشاء کی نماز میں حاضر نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2702]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د ن] عن أبي هريرة. المشكاة 1061.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2703
«أيما امرأة تطيبت ثم خرجت إلى المسجد لم تقبل لها صلاة حتى تغتسل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو عورت خوشبو لگا کر مسجد کی طرف نکلے، اس کی نماز اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک کہ وہ (خوشبو کا اثر زائل کرنے کے لیے غسلِ جنابت کی طرح) غسل نہ کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2703]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 1031.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6479
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى أَبِي رُهْمٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَمَرَّتْ بِهِ امْرَأَةٌ عَاطِرَةٌ تَنْفَحُ رِيحُهَا، فَقَالَ لَهَا: أَيْنَ تَذْهَبِينَ يَا أَمَةَ الْجَبَّارِ؟ قَالَتْ: إِلَى الْمَسْجِدِ، قَالَ: وَلَهُ تَطَيَّبْتِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَطَيَّبَتْ لِهَذَا الْمَسْجِدِ لِتَخْرُجَ إِلَيْهِ، لَمْ تُقْبَلْ لَهَا صَلَاةٌ حَتَّى تَغْتَسِلَ مِنْهُ غُسْلَهَا مِنَ الْجَنَابَةِ.
عبید بن ابی عبید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مسجد کی طرف جا رہا تھا کہ ایک معطر خاتون ان کے پاس سے گزری جس سے خوشبو کے جھونکے مہک رہے تھے، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت فرمایا: ”اے جبار کی بندی! تو کہاں جا رہی ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”مسجد جا رہی ہوں“، آپ نے پوچھا: ”کیا تو نے اسی (مسجد) کی خاطر خوشبو لگائی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں“، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَطَيَّبَتْ لِهَذَا الْمَسْجِدِ لِتَخْرُجَ إِلَيْهِ، لَمْ تُقْبَلْ لَهَا صَلَاةٌ حَتَّى تَغْتَسِلَ مِنْهُ غُسْلَهَا مِنَ الْجَنَابَةِ» ”جو عورت بھی اس مسجد (میں آنے) کے لیے خوشبو لگائے تاکہ وہ اس کی طرف نکلے، تو اس کی کوئی نماز قبول نہیں کی جائے گی یہاں تک کہ وہ اس (خوشبو) کی وجہ سے ویسا ہی غسل کرے جیسا غسلِ جنابت کیا جاتا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6479]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده فيه ضعيفان .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: مضى الكلام عليه (برقم 6385)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4174، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4002، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1042، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6448»

الحكم على الحديث:
إسناده فيه ضعيفان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں