🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
220. باب ما جاء في الصلاة في أعطان الإبل وبيت المال والمقصورة وغير ذلك
اونٹوں کے باڑوں، بیت المال، مقصورہ وغیرہ میں نماز کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1142 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1142
مسند احمد: 6658
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2053
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1142
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ قَالَ: "سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو عَنِ الصَّلَاةِ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، فَنَهَى وَقَالَ: يُصَلَّى فِي مُرَاحِ الْغَنَمِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثَنَا حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "يُصَلَّى فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ، وَلَا يُصَلَّى فِي مَرَابِدِ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ... فَذَكَرَهُ.
مہاجرین میں سے ایک صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہوں (باڑوں) میں نماز پڑھنے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے اس سے منع فرما دیا اور فرمایا: ”بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لی جائے“، نیز امام ابو یعلیٰ موصلی نے اسے بایں طور روایت کیا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لی جائے، البتہ اونٹوں اور گائے کے باڑوں میں نماز نہ پڑھی جائے“، اور اسی روایت کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی مسند میں حسن بن موسیٰ کی سند سے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القبلة وفيه ستر العورة وما يصلى فيه/حدیث: 1142]
تخریج الحدیث: «مسدد (ت228) لم يدرك هشام بن عروة (ت146) فالإسناد هنا ناقص؛ شيخ هشام مبهم»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2053»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف؛ لإبهام الرجل من المهاجرين، وفيه سقط بين مسدد وهشام بن عروة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6658
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ حُيَيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيّ حَدَّثَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ، وَلَا يُصَلِّي فِي مَرَابِدِ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بکر یوں کے ریوڑ میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے لیکن اونٹوں اور گائے کے باڑے میں نماز نہیں پڑھتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6658]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ابن لهيعة، و حيي بن عبد الله المعافري.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2053
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فِي مَرَابِدِ الْغَنَمِ وَلَا يُصَلِّي فِي مَرَابِدِ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَلَمْ يَذْكُرِ الْبَقَرَ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کر لیتے تھے آپ اونٹوں یا گائے کے باڑے میں نماز ادا نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے گائے کا ذکر نہیں کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2053]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بسب ابن لہیعہ۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں